کراچی:

لانڈھی میں سرکاری ملازمین کی رہائش کے لیے اربوں روپے کی لاگت سے تعمیر کیے گئے فلیٹس پر غیر قانونی قبضے اور مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔

 پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) نے 70 فیصد سرکاری فلیٹس پر افغان باشندوں سمیت جرائم پیشہ افراد کے قبضے اور ان فلیٹس کی مرمت پر کروڑوں روپے خرچ کیے جانے کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔  

پی اے سی کے اجلاس کی صدارت چیئرمین نثار کھوڑو نے کی، جس میں اراکین کمیٹی، سیکریٹری ورکس اینڈ سروسز محمد علی کھوسو، چیف انجینئرز اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں محکمہ ورکس اینڈ سروسز کے 2018 سے 2021 کے آڈٹ پیراز کا جائزہ لیا گیا۔  

نثار کھوڑو نے سوال اٹھایا کہ سندھ حکومت کے سرکاری فلیٹس کی اربوں روپے کی پراپرٹی غیر قانونی قابضین سے واگزار کیوں نہیں کرائی گئی؟ اس پر سیکریٹری ورکس اینڈ سروسز نے جواب دیا کہ فلیٹس کی تعمیر اور مرمت کی ذمہ داری ان کے محکمے کی ہے، جب کہ قبضہ چھڑانے کا اختیار محکمہ داخلہ کے پاس ہے۔  

پی اے سی نے فلیٹس کی مرمت پر ایک کروڑ روپے سے زائد اخراجات پر برہمی کا اظہار کیا اور سیکریٹری جنرل ایڈمنسٹریشن سے غیر قانونی قابضین کے خلاف کارروائی اور اس کی پیش رفت پر رپورٹ طلب کر لی۔  

اجلاس میں نیو سندھ سیکریٹریٹ کمپلیکس 7,8 کے تعمیراتی منصوبے میں بے ضابطگیوں اور کام بند ہونے کا بھی نوٹس لیا گیا۔ پی اے سی نے منصوبے میں رکاوٹوں اور پیش رفت سے متعلق بریفنگ کے لیے محکمہ پی اینڈ ڈی، محکمہ قانون، اور ایڈووکیٹ جنرل سندھ کو آئندہ اجلاس میں طلب کر لیا۔  

اجلاس میں کووڈ ایمرجنسی کے دوران ہسپتالوں کے لیے مختص 118 ملین روپے کی رہائشی عمارتوں کی مرمت پر خرچ کیے جانے کا بھی انکشاف ہوا، جس پر تحقیقات کا حکم دے دیا گیا۔  

اس کے علاوہ سیکریٹری ورکس کے دفتر کی ایئر کنڈیشننگ کی مرمت پر 50 لاکھ روپے خرچ ہونے اور قمبر بائی پاس روڈ کی تعمیر کے لیے مختص 77 ملین روپے میں سے 55 ملین روپے کے اخراجات کی بھی تحقیقات کا حکم دے دیا گیا۔ پی اے سی نے قمبر بائی پاس روڈ کے لیے خریدی گئی زمین، اس کے مالکان اور ادا کی گئی رقوم کی تفصیلات بھی طلب کر لیں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کی مرمت پر اجلاس میں فلیٹس کی پی اے سی کے لیے

پڑھیں:

28 سرکاری محکموں کے 428 ملازمین کی دُہری ملازمت کا انکشاف

بلوچستان کے 28 سرکاری محکموں کے 428 ملازمین کی دہری ملازمت کا انکشاف ہوا ہے، جس پر وزیراعلیٰ نے کارروائی کا حکم دے دیا۔

وزیراعلیٰ بلوچستان کی زیرصدارت سیکریٹریز کمیٹی کے اجلاس میں یہ اہم انکشاف سامنے آیا۔

یہ بھی پڑھیں کے ایم سی میں 950 گھوسٹ اور 200 ملازمین کا 2 مقامات پر نوکری کا انکشاف

اجلاس کے بعد جاری اعلامیہ کے مطابق دہری ملازمت کرنے والے ملازمین کے خلاف ایف آئی آر کے اندراج اور بیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی کا فیصلہ کرلیا گیا۔

اجلاس میں سیکریٹری ایکسائز ڈیپارٹمنٹ نے 9882 سرکاری گاڑیوں کا ریکارڈ بھی پیش کردیا۔ اور بریفنگ میں بتایا کہ کئی افسران عہدوں سے ٹرانسفر ہونے کے باوجود سرکاری گاڑیاں واپس نہیں کررہے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے سخت اظہار برہمی کرتے ہوئے سرکاری گاڑیاں واپس نہ کرنے والے افسران کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت کردی۔

اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے کہاکہ دہشتگردی کو بیڈ گورننس سے تقویت ملتی ہے، تدارک ضروری ہے۔ ریاست اور شہری کے درمیان اعتماد کی بحالی گڈ گورننس کے ذریعے ممکن ہے۔

انہوں نے کہاکہ ریاست سرکاری افسران اور ملازمین پر جو وسائل خرچ کررہی ہے ضروری ہے کہ عوام کی بہبود کا حق ادا کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں زمینوں کے ہیرپھیر میں ملوث کرپٹ افسران ملازمت سے فارغ

انہوں نے کہاکہ سرکاری ملازمت کا فیصلہ ہر ملازم نے اپنی رضا مندی سے کیا ہے، ملازمت کے تقاضوں کو دیانتداری اور عوام کی فلاح و بہبود کے لیے بروئے کار لانا ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews انکشاف دہری ملازمت سرکاری محکمے کارروائی مقدمہ میر سرفراز بگٹی وزیراعلیٰ بلوچستان وی نیوز

متعلقہ مضامین

  • ملازمت کے متلاشی پیشہ ور افراد ہیکرز کے نشانے پر، احتیاطی تدابیر کیا ہیں؟
  • 28 سرکاری محکموں کے 428 ملازمین کی دُہری ملازمت کا انکشاف
  • ممتاز زہرہ کی طب، انفارمیشن اور دیگر شعبوں سے وابستہ پاکستانی نژاد پیشہ ور افراد سے ملاقات
  • بولان میں دھماکے سے متاثرہ ریلوے ٹریک کی مرمت کردی گئی، حنیف عباسی
  • سرکاری اشتہار میں علی امین کی تصویر لگانے پر سیکرٹری اطلاعات ارشد خان عہدے سے فارغ
  • کراچی میں عید کے بعد بھکاریوں کی روک تھام کیلیے سخت اقدامات کرنے کا فیصلہ
  • کراچی میں پیشہ ور گداگروں کےخلاف مہم، 22 روز میں 220 بھکاری گرفتار
  • کراچی میں پیشہ ور بھکاریوں کیخلاف مہم، مزید 220 بھکاری گرفتار
  • سرکاری اشتہار میں وزیر اعلیٰ پختونخوا کی تصویر لگانے پر سیکرٹری محکمہ اطلاعات عہدے سے فارغ