لوگوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے ایک لاکھ نوکریاں نہیں دیں، 50 لاکھ گھر نہیں بنائے، بانی پی ٹی آئی نے گورنر ہاؤس کی دیواریں نہیں گرائیں اور یونیورسٹی بھی نہیں بنائی۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر ہاؤس کراچی میں ہزاروں افراد نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کیلئے لفظ ’سلام‘ ادا کرنے سے انکار کر دیا۔ تفصیلات کے مطبق بانی پی ٹی آئی عمران خان کو سلام کا کہنے پر گورنر ہاؤس کراچی میں مجمع نے صاف منع کر دیا۔ لوگوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے ایک لاکھ نوکریاں نہیں دیں، 50 لاکھ گھر نہیں بنائے، بانی پی ٹی آئی نے گورنر ہاؤس کی دیواریں نہیں گرائیں اور یونیورسٹی بھی نہیں بنائی۔ اس موقع پر گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کے حق میں ہزاروں افراد نے نعرے لگائے۔ کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ جو بات نہیں کہی تھی، وہ بھی کر دکھائی، اختیار ملا تو قوم کی موج آ جائے گی۔ گورنر سندھ کا مزید کہنا تھا کہ حضرت علیؑ کے یوم شہادت کی وجہ سے انہوں نے سحری میں استقبالیہ منسوخ کیا۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: بانی پی ٹی ا ئی نے گورنر ہاو س

پڑھیں:

کسی کو عمران خان کی عید کی کوئی پرواہ نہیں: شیر افضل مروت

---فائل فوٹو 

پاکستان تحریکِ انصاف کے سابق رہنما شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی کو رہا کرانے والے اپنی عیدوں میں مشغول ہیں۔

شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ کسی کو بانیٔ پی ٹی آئی عمران خان کی عید کی کوئی پرواہ نہیں۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ میرا خیال ہے کہ اب عیدوں کی گنتی نہیں کرنی چاہیے۔

پی ٹی آئی سے نکالے جانے پر شیر افضل مروت کا طویل بیان آ گیا

پاکستان تحریکِ انصاف سے نکالے جانے پر ممبر قومی اسمبلی، ایم این اے شیر افضل مروت کی جانب سے ردِعمل کا اظہار کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ کی 12 تاریخ کو بانیٔ پی ٹی آئی عمران خان نے شیر افضل مروت کو تحریکِ انصاف سے نکال دیا تھا۔

ذرائع کے مطابق شیر افضل مروت کو بار بار پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر پارٹی سے نکالا گیا۔

ذرائع نے بتایا کہ شیر افضل مروت کو پارٹی کے خلاف بیانات دینے پر پہلے شوکاز نوٹس دیا گیا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • رانا ثناء اللہ نے عمران خان کو اب تک کی سب سے بڑی پیشکش کردی
  • گورنر ہاؤس کراچی، شرکا کا بانی پی ٹی آئی کو سلام سے انکار
  • عمران خان سے متعلق سوال، امریکا کارد عمل دینے سے انکار
  • پی ٹی آئی نے آقاؤں کو خوش کرنے کیلئے قومی سلامتی میٹنگ کا بائیکاٹ کیا: کامران ٹیسوری
  • بلتستان کے ڈاکٹروں نے مقامی تعطیلات ختم کرنے کا فیصلہ ماننے سے انکار کر دیا
  • ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا عمران خان سے متعلق سوال پر ردعمل دینے سے انکار
  • کسی کو عمران خان کی عید کی کوئی پرواہ نہیں: شیر افضل مروت
  • پی ٹی آئی کو اُن ایک کروڑ لوگوں کی آہ لگی جو نوکری کے آسرے میں تھے: گورنر سندھ
  • ایک کروڑ لوگوں کی بددعاؤں کی وجہ سے آج بانی پی ٹی آئی جیل میں ہیں، گورنر سندھ