علماء کرام نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ ریاستی اداروں کو ہوش آئے گا اور وہ ہمارے اس مسئلے کو مذاکرات کے ذریعے حل کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں یوم شہادت امیرالمومنین امام علی علیہ السلام کے مرکزی جلوس عزاء میں جبری گمشدہ شیعہ افراد کے اہلخانہ نے اپنے پیاروں کی عدم بازیابی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ ایم اے جناح روڈ پر امام بارگاہ علی رضاؑ کے سامنے نماز دوران مرکزی جلوس کے بعد جبری گمشدہ شیعہ افراد کے اہلخانہ کی جانب سے کئے گئے احتجاج میں مرد و خواتین، لاپتہ شیعہ افراد کے معصوم بچے بھی موجود تھے۔ احتجاجی مظاہرے میں مولانا صادق جعفری، علامہ مبشر، علمدار حیدر و دیگر نے خطاب کیا۔ اس موقع پر مولانا طالب موسوی، مولانا سید روح اللہ رضوی سمیت دیگر علماء کرام و رہنما بھی شریک تھے۔

احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے علماء کرام نے کہا کہ ہمارے پیارے سالوں سے لاپتہ ہیں، مگر کوئی انکا پرسان حال نہیں ہے، ہمیں مجبور نہ کیا جائے کہ ہم اپنے احتجاج میں مردہ باد اور زندہ باد کے نعرے لگائیں۔ انہوں نے کہا کہ مجالس عزا اور جلوس عزا کے درمیان شیعہ لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے احتجاج ہر سطح پر ہوگا، 21 رمضان کے دن حق پرستوں کی جیت اور یزیدیوں کی شکست ہوئی تھی، تو ہم ہمیشہ علی علیہ السلام کے بتائے گئے راستے پر چلتے رہیں گے اور مظلومین کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ علماء کرام نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ ریاستی اداروں کو ہوش آئے گا اور وہ ہمارے اس مسئلے کو مذاکرات کے ذریعے حل کریں گے۔

 

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: شیعہ افراد کے علماء کرام نے کہا کہ

پڑھیں:

راولپنڈی میں امام علی علیہ السلام کے مرکزی جلوس کے لیے انتظامات سخت

سٹی 42 : راولپنڈی میں 21 رمضان المبارک کو شہادت امام علی علیہ السلام کا مرکزی جلوس عزا خانہ مبارک بانو موہن پورہ سے برآمد ہوگا۔

 جلوس فوارہ چوک، راجہ بازار، جامع مسجد روڈ سے ہو کر امام بارگاہ قدیم جا کر اختتام پذیر ہوگا۔

 تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے قائد حسین مقدسی میڈیا ٹاک کریں گے، 3500 پولیس اہلکار و افسران جلوس کی ڈیوٹی پر معمور کئے گئے ہیں۔

 پولیس اور ضلعی انتظامیہ مل کر سیکیورٹی کے انتظامات دیکھ رہے ہیں، جلوس کی سیکیورٹی کے لئے واک تھرو گیٹ لگائے گئے ہیں۔

’زندگی‘ نے تاجروں کی سہولت کےلیے QR ساؤنڈ باکس متعارف کروا دیا

 جلوس کے روٹ پر داخلی، خارجی راستوں کے علاوہ تمام راستے سیل کئے گئے ہیں۔

 جلوس کی مانیٹرنگ کے لئے میونسپل کارپوریشن آفس میں کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • یومِ شہادت امام علی علیہ السلام کے موقع پر ایڈیشنل آئی جی کراچی کا سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ
  • کراچی، مرکزی جلوس یوم علیؑ میں لاپتا شیعہ افراد کے اہلخانہ کا احتجاج
  • گلگت، یوم شہادت امام علیؑ کا جلوس
  • علامہ شبیر حسن میثمی کی حسب سابق امسال بھی نشتر پارک کراچی کے مرکزی جلوس میں شرکت
  • سکردو، یوم علی کا مرکزی جلوس
  • جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا سردار محمد خان لغاری انتقال کر گئے
  • ملک بھر میں یومِ شہادتِ حضرت علی ؓ کے جلوس برآمد
  • راولپنڈی میں امام علی علیہ السلام کے مرکزی جلوس کے لیے انتظامات سخت
  • متحدہ علماء محاذ کے تحت غزہ پر اسرائیلی جارحیت کیخلاف یوم احتجاج