بلاول بھٹو زرداری کا وزیر اعلیٰ سندھ اور میئر کراچی کے ہمراہ باغ ابن قاسم کا دورہ
اشاعت کی تاریخ: 18th, March 2025 GMT
کراچی:
چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے رات گئے باغ ابنِ قاسم کا دورہ کیا اور وہاں کے مختلف منصوبوں کا جائزہ لیا۔
اس دوران بلاول بھٹو زرداری نے کے ایم سی اسپورٹس ارینا کا بھی معائنہ کیا اور وہاں کی سہولتوں کا جائزہ لیا۔
بلاول بھٹو زرداری نے اس موقع پر پیڈل ٹینس بھی کھیلا اور اسپورٹس سہولتوں کا براہ راست تجربہ کیا۔ ان کے ہمراہ مئیر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب اور وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ بھی موجود تھے۔
چیئرمین پیپلز پارٹی نے باغ ابنِ قاسم میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ان منصوبوں سے کراچی کے شہریوں کو بہتر تفریحی سہولتیں فراہم ہوں گی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: بلاول بھٹو زرداری
پڑھیں:
وزیراعظم بدھ سے سعودی عرب کا 3 روزہ اہم دورہ کریں گے
وزیراعظم شہباز شریف اعلی وفد کے ہمراہ بدھ سے سعودی عرب کا 3 روزہ دورہ کریں گے۔
رپورٹ کے مطابق زرائع نے کہا کہ تجارتی ومعاشی تعاون، سرمایہ کاری کے فروغ پرمشاورت ہوگی، زرائع کے مطانق وزیراعظم شہباز شریف بدھ کو دورہِ سعودی عرب پر روانہ ہونگے، وزیراعظم کا دورہ تین روزہ ہے، نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار ہمراہ ہونگے۔
اس کے علاوہ دیگر اہم وفاقی وزرا اور اعلی حکام بھی وزیراعظم کے وفد کا حصہ ہونگے، سعودی ولی عہد پرنس محمد بن سلمان سے وزیراعظم کی ملاقات ہوگی، پاک سعودی معاشی و تجارتی تعلقات پربات چیت ہوگی۔
رپورٹ کے مطابق مختلف شعبون میں سعودی سرمایہ کاری پر مشاورت ہو گی، غزہ کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا جائیگا، پاکستانی وفد سعودی عرب کی علاقائی سالمیت اور داخلی خودمختاری کی مکمل حمایت کا اعادہ کریگا