عید اسپیشل ٹرینوں کا شیڈول جاری
اشاعت کی تاریخ: 22nd, March 2025 GMT
عیدالفطر کے لیے عید اسپیشل ٹرینوں کا شیڈول جاری کر دیا گیا۔
وزارتِ ریلوے کے مطابق پاکستان ریلویز کی جانب سے عوام کے لیے اس عید پر 5 اسپیشل ٹرینیں چلائی جائیں گی، عید کے موقع پر مسافروں کو زیادہ سہولت اور محفوظ سفر فراہم کیا جائے گا۔
پہلی اسپیشل ٹرین 26 مارچ کو کراچی کینٹ سے براستہ ملتان، ساہیوال، لاہور روانہ ہوگی جبکہ دوسری اسپیشل ٹرین 26 مارچ کو کوئٹہ سے پشاور روانہ ہوگی اور تیسری اسپیشل ٹرین 27 مارچ کو لاہور سے براستہ ملتان کراچی روانہ ہوگی
وزارتِ ریلوے کے مطابق چوتھی اسپیشل ٹرین 27 مارچ کو کراچی سے راولپنڈی روانہ ہوگی، یہ براستہ فیصل آباد، سرگودھا، لالاموسیٰ سے ہوتے ہوئے راولپنڈی پہنچے گی جبکہ پانچویں اسپیشل ٹرین 28 مارچ کو کراچی کینٹ سے براستہ ملتان، فیصل آباد لاہور روانہ ہوگی۔
ترجمان کے مطابق تمام ٹرینیں اکانومی، اے سی بزنس اور اے سی اسٹینڈرڈ کلاس پر مشتمل ہوں گی۔
وزیرِ ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، غفلت پر افسران و عملے کے خلاف سخت کارروائی ہوگی
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: اسپیشل ٹرین روانہ ہوگی مارچ کو
پڑھیں:
کراچی سے لاہور جانے والی کراچی ایکسپرس معطل
لاہور: محکمہ ریلویز نے کراچی سے لاہور جانے والی کراچی ایکسپرس کو اچانک معطل کر دیا گیا۔ترجمان ریلویز کے مطابق مسافر حضرات کراچی کینٹ اور لاہور ریزرویشن آفس میں رابطہ کریں.مسافر حضرات کو شاہ حسین ایکسپریس سمیت دیگر ٹرینوں میں ایڈجسٹ کیا جائے گا۔محکمہ ریلویز نے کراچی ایکسپریس کو اچانک معطل کرنے کی وجہ نہیں بیان کی۔روزانہ ٹرینوں کے منسوخی سے روزہ دار مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ ایک مسافر کا کہنا ہے کہ ٹرینیں منسوخ ہونے پر گھنٹوں انتظار کے بعد دوسری ٹرینوں میں بٹھایا جاتا ہے۔جعفر ایکسپریس پر دہشتگردوں کے حملے کے بعد بلوچستان سے ملک کے دوسرے صوبوں کیلیے ٹرین سروس 4 روز سے معطل ہے۔بولان ٹریک کی مرمت کے بعد چند روز میں ریلوے سروس بحال کر دی جائے گی، حملے کی زد میں آنے والی جعفر ایکسپریس تاحال جائے وقوعہ پر موجود ہے۔محکمہ ریلوے کی ٹیکنیکل ٹیموں نے انجن اور 5 بوگیوں کو ٹریک پر چڑھا دیا. سرنگ نمبر 8 میں موجود 4 بوگیوں کو ٹریک پر چڑھانے سے قبل بی ڈی ایس جائزہ لے گا۔ذرائع نے بتایا کہ تمام بوگیوں کو ٹریک پر چڑھانے کے بعد ٹرین کو مچھ اسٹیشن روانہ کیا جائے گا. متاثرہ ٹرین کی منتقلی کے بعد ریلوے ٹریک کی بحالی کا کام شروع کیا جائے گا۔