Islam Times:
2025-03-25@21:23:28 GMT

خانہ فرہنگ کراچی کے زیراہتمام خواتین کا دورہ ایران

اشاعت کی تاریخ: 24th, March 2025 GMT

خانہ فرہنگ کراچی کے زیراہتمام خواتین کا دورہ ایران

مشہد مقدس میں منعقد ہونیوالی ورکشاپ میں شریک خواتین سے خانم رستگار نے ٹیم ورک اور عوامی تحریکوں کی اہمیت، خانم حیدری نے اسلام میں خواتین کے مقام اور استاد غلام رضا جلالی نے تمدن نوین اسلامی کے عنوان سے گفتگو کی۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان کے مختلف شہروں سے تعلق رکھنی والی خواتین کے لئے خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران کراچی کے زیراہتمام اسلامی جموریہ ایران کے تعلیمی و ثقافتی دورے کا اہتمام کیا گیا۔ پاکستانی خواتین کا گروپ مشہد المقدس پہنچا تو خانم زییب رستگار نے ان کا استقبال کیا۔ کراچی، کوئٹہ اور اسلام آباد سمیت مختلف شہروں سے تعلق رکھنے والی خواتین کی مکتب نرجس مشہد میں ورکشاپ منعقد ہوئی۔ ورکشاپ میں شریک خواتین سے خانم رستگار نے ٹیم ورک اور عوامی تحریکوں کی اہمیت، خانم حیدری نے اسلام میں خواتین کے مقام اور استاد غلام رضا جلالی نے تمدن نوین اسلامی کے عنوان سے گفتگو کی۔

 گروپ میں شامل خواتین سے خانہ فرہنگ مشہد کے مسئول آقائی باقری اور حرم امام رضا علیہ السلام میں امور زائرین کے مدیر آقائی محمد علی ذوالفقاری نے بھی خطاب کیا۔ گروپ میں شامل خواتین زیارت امام رضا علیہ السلام سے مشرف ہوئیں۔ مقدس سفر کے اختتام پر گروپ میں شامل خواتین نے اس تعلیمی اور ثقافتی دورے کو خواتین اور برادر اسلامی ممالک کے درمیان تعلقات کو فروغ دینے کے لئے اہم قرار دیتے ہوئے خانہ فرہنگ کراچی کی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔

.

ذریعہ: Islam Times

پڑھیں:

پاکستان سپر لیگ 10: پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ نے متبادل کھلاڑی چُن لیے

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کے ریپلیسمنٹ ڈرافٹ کا مرحلہ مکمل ہوگیا ہے، اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی نے متبادل کھلاڑیوں کا انتخاب کرلیا ہے۔

پی ایس ایل 10ویں ایڈیشن کے لیے پشاور زلمی نے ڈائمنڈ کیٹیگری میں جنوبی افریقہ کے جارج لنڈے کو کوربن بوش کے متبادل کے طور پر منتخب کیا ہے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ نے سپلیمنٹری کیٹیگری میں آسٹریلیا کے ایلکس کیری کو جنوبی افریقہ کے راسی وینڈرڈسن کے متبادل کے طور پر منتخب کیا ہے۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل 2025 کے لیے ڈیوڈ وارنر کراچی کنگز کے کپتان مقرر

آن لائن ہونے والے متبادل ڈرافٹ میں، پشاور زلمی نے ناہید رانا کو گولڈ کیٹیگری میں منتخب کھلاڑی کو محفوظ کیا ہے۔ جبکہ کراچی کنگز نے بھی لٹن داس کو سلور کیٹیگری میں منتخب کھلاڑی کو محفوظ کیا ہے۔

نیوزی لینڈ کے دو کھلاڑیوں مارک چیپمین اور کین ولیمسن کے متبادل بھی محفوظ کیے گئے ہیں، جنہیں بالترتیب پلاٹینم اور سپلیمنٹری کیٹیگریز میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور کراچی کنگز نے منتخب کیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اسلام آباد یونائیٹڈ پاکستان سپر لیگ پشاور زلمی پی ایس ایل کراچی کنگز

متعلقہ مضامین

  • ایران نے فیفا ورلڈ کپ 2026 کیلئے کوالیفائی کرلیا
  • اڈیالہ جیل توشہ خانہ 2 کیس کی سماعت منسوخ کر دی گئی
  • سندھ حکومت کی نا اہلی کے باعث کراچی کے شہری خونی ٹینکرز و ڈمپرز کا نشانہ بن رہے ہیں، منعم ظفر
  • موٹر سائیکل حادثے میں اموات کیخلاف جماعتِ اسلامی کراچی کا آج ملیر ہالٹ پر احتجاج کا اعلان
  • پاکستان سپر لیگ 10: پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ نے متبادل کھلاڑی چُن لیے
  • دعوت اسلامی کے تحت فیضان مدینہ اسلام آباد میں اسلام آباد کا سب سے بڑا سنت اعتکاف جاری
  • وزیرِ ریلوے حنیف عباسی کا اسلام آباد کیریج فیکٹری کا دورہ، مقامی پیداوار بڑھانے کا عزم
  • خانہ فرہنگ کراچی کے زیراہتمام پاکستانی خواتین کا دورہ ایران
  • امت مسلمہ کے حکمرانوں نے امریکہ کی غلامی قبول کی ہوئی ہے، منعم ظفر خان