کراچی: جماعت اسلامی کی غزہ میں اسرائیلی جارحیت اور جنگ بندی معاہدے کی خلاف پر احتجاجی ریلی
اشاعت کی تاریخ: 21st, March 2025 GMT
جماعت اسلامی کی جانب سے غزہ میں اسرائیلی جارحیت اور جنگ بندی معاہدے کی خلاف کراچی میں امریکی قونصلیٹ کے قریب احتجاجی ریلی نکالی گئی۔
پولیس نے مارچ کے شرکاء کو امریکی قونصلیٹ جانے سے روک دیا، اس موقع پر کارکنوں اور پولیس کے درمیان تلخ کلامی بھی ہوئی، کارکنوں کی جانب سے زبردست نعرے لگائے گئے۔
مظاہرین نے بوٹ بیسن پر استقبالیہ کیمپ لگایا جہاں سے شرکا نے بینرز اور پلے کارڈز، مخصوص فلسطینی رومال اور فلسطینی پرچم حاصل کیے۔
مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ غزہ میں قتلِ عام بند کیا جائے، بین الاقوامی برادری غزہ میں اسرائیلی دہشتگردی کے خلاف آواز بلند کرے۔
پولیس نے امریکی قونصلیٹ کی طرف جانے والے ریلی کے شرکا کو مائی کولاچی پر روک دیا جس پر مظاہرین اور پولیس میں تلخ کلامی بھی ہوئی۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
جے یو آئی کا فلسطین میں اسرائیلی جارحیت پر آج یوم احتجاج منانے کا اعلان
جے یو آئی نے فلسطین میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف آج یوم احتجاج منانے کا اعلان کردیا۔
سربراہ جمعیت علمائے اسلام مولانا فضل الرحمٰن نے عوام سے آج اسرائیلی جارحیت کے خلاف احتجاج کی اپیل کرتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ فلسطین پر اسرائیلی جنگ مسلط کیے جانے کے خلاف آج یوم احتجاج منائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ خطبا اور آئمہ حضرات اپنے خطبات جمعہ کے اجتماعات میں اسرائیلی درندگی کو بے نقاب کریں۔ اسرائیلی حملوں میں سیکڑوں جوانوں، بچوں، بچیوں اور خواتین کی شہادتیں افسوسناک ہیں۔
مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ اسرائیل نے امن وامان کی طرف بڑھتے ماحول کو بدامنی میں تبدیل کردیا ہے۔ عالمی برادری بالخصوص مسلم اُمّہ اپنے فلسطینی بھائیوں کے لیے آواز بلند کریں۔ اسرائیلی درندگی کسی صورت قابل برداشت نہیں۔
انہوں نے کہا کہ رحمت والے مقدس مہینے میں انسانیت سوز مظالم سے پوری امت مسلمہ کے دل چھلنی ہیں۔