Islam Times:
2025-03-18@20:59:25 GMT

آئی ایس او کراچی کے تحت دعوت افطار و جشن ولادت امام حسن علیہ السلام

اشاعت کی تاریخ: 18th, March 2025 GMT

‍‍‍‍‍‍

اسلام ٹائمز: افطار کے شرکاء نے حجت الاسلام و المسلمین مولانا مرزا یوسف کی نیابت میں نماز مغربین ادا کی۔ افطار کے شرکا سے حجت الاسلام و المسلمین مولانا نقی ہاشمی نے خطاب کیا، پروگرام کے اختتام میں صدر امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن، کراچی ریجن سروش زیدی نے خطاب کیا۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ریجن کی جانب سے سالانہ دعوتِ افطار بمناسبت ولادتِ امام حسن علیہ السلام و بیادِ شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کا انعقاد 15 رمضان المبارک کو آئی آر سی لان بی میں کیا گیا۔ افطار کے شرکا نے حجت الاسلام والمسلمین مولانا مرزا یوسف کی نیابت میں نماز مغربین ادا کی۔ افطار کے شرکا سے حجت الاسلام و المسلمین مولانا نقی ہاشمی نے خطاب کیا، پروگرام کے اختتام میں صدر امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کراچی ریجن سروش زیدی نے خطاب کیا۔ پروگرام میں جعفریہ الائنس پاکستان کے رہنما علامہ باقر حسین زیدی، سید شبر رضا، مولانا جری حیدر، مولانا حیدر انقلابی، اسکاؤٹس تنظیموں کے رہنماؤں سمیت آئی ایس او کراچی کے ضلعی و یونٹس ممبران اور تنظیمی سابقین نے شرکت کی۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ) https://www.

youtube.com/@ITNEWSUrduOfficial

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: حجت الاسلام نے خطاب کیا افطار کے

پڑھیں:

آئی ایس او خانیوال کا پہلا اجلاس عمومی، امام حسن کی ولادت کا کیک بھی کاٹا گیا 

دوران اجلاس ضلعی کابینہ برائے سال 2024-25ء کی منظوری لی گئی، اجلاس میں ضلع سے یونٹ مسئولین اور ممبران نے شرکت کی، ضلعی صدر میثم رضا نے اختتامی کلمات ادا کیے، اجلاس کا اختتام دعائے وحدت سے کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان ضلع خانیوال کا پہلا اجلاس عمومی سال 25-2024ء بعنوان آمادگی ظہور و ارتقاء تنظیم کا انعقاد مسجد آل عمران کبیروالا میں کیا گیا۔ اجلاس کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا۔ ضلعی صدر میثم رضا نے ابتدائی کلمات ادا کئے۔ ریجنل اسسٹنٹ چیف اسکاٹ جنوبی پنجاب حسن رضا، سابق امامیہ ڈپٹی چیف اسکاوٹ منظر عباس، سابق اسسٹنٹ چیف اسکاوٹ سبطین رضا، سینیئر برادران مختار حسین و سید عدیل زیدی نے خصوصی شرکت کی اور برادران سے گفتگو کی۔

تمام یونٹس نے کارگردگی رپورٹ پیش کی۔ ولادت باسعادت مولا امام حسن مجتبی علیہ السلام کی مناسبت سے کیک کاٹا گیا۔ ضلعی کابینہ برائے سال 2024-25 کی منظوری کی گئی۔ اجلاس میں ضلع سے یونٹ مسئولین اور ممبران نے شرکت کی۔ ضلعی صدر میثم رضا نے اختتامی کلمات ادا کیے۔ اجلاس کا اختتام دعائے وحدت سے کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں جشن ولادت باسعادت امام حسن مجتبیؑ و دعوت افطار
  • ایم ڈبلیو ایم کراچی کی دعوت افطار و شہدائے راہ مقاومت کانفرنس، ویڈیو رپورٹ
  • آئی ایس او خانیوال کا پہلا اجلاس عمومی، امام حسن کی ولادت کا کیک بھی کاٹا گیا 
  • کراچی میں جشن ولادت امام حسن علیہ السلام
  • کراچی میں ایم ڈبلیو ایم کے تحت اتحاد امت کانفرنس و دعوت افطار
  • جعفریہ آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام کراچی میں جشن ولادت امام حسنؑ کا انعقاد
  • ایم ڈبلیو ایم کراچی کورنگی کے تحت اتحاد امت کانفرنس و دعوت افطار، آفاق احمد کی شرکت
  • امام حسن مجتبیٰ (ع) سیرت و صورت اور گفتار و کردار میں شبیہ رسول (ص) تھے، علامہ مقصود ڈومکی
  • متحدہ علماء محاذ کے تحت جشن ولادت سیدنا امام حسنؑ سیمینار، علماء مشائخ کا خطاب