2025-02-11@17:25:40 GMT
تلاش کی گنتی: 826

«کراچی کا»:

(نئی خبر)
    انوشہ جعفری: کراچی کے علاقے کورنگی کراسنگ پر ٹریفک حادثے میں 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔  ریسکیو ذرائع کے مطابق تینوں افراد موٹر سائیکل پر سوار تھے، جنہیں ڈمپر نے ٹکر مار دی ، پولیس حکام نے کہا ہے کہ ٹکر مارنے کے بعد ڈمپر کا ڈرائیور فرار ہو گیا۔  پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مشتعل افراد نے ڈمپر کو آگ لگا دی۔  واضح رہے کہ 6 فروری کو بھی 2 مختلف حادثات میں کراچی میں ڈمپر کی ٹکر سے 5 شہری جاں بحق ہوئے تھے۔  مذاکرات سے انکار؛ ہماری سلامتی کو خطرے میں ڈالا تو امریکہ کی سیکورٹی کو خطرہ ہوگا؛ ایران کا دو ٹوک موقف
    کراچی:کراچی کے علاقے کورنگی ابراہیم حیدری کراسنگ پر تیز رفتار ڈمپر نے موٹر سائیکل سواروں کو کچل دیا جس کے نتیجے میں تین افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق لاشوں کو جناح اسپتال منتقل کردیا گیا۔ واقعے کے بعد، مشتعل شہریوں نے ڈمپر کو نذر آتش کر دیا۔ پولیس نے فوراً پہنچ کر صورتحال کو قابو میں کیا اور تحقیقات کا آغاز کر دیا۔ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب چند دن پہلے ہی مکیش کمار چاؤلہ کی زیر صدارت ایک اجلاس میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ شہر میں غیر قانونی اور غیر رجسٹرڈ ڈمپرز کو ضبط کیا جائے گا۔ مکیش کمار چاؤلہ نے ٹریفک پولیس کے تعاون سے فوری کارروائی کی ضرورت...
    کراچی، لاہور اور اسلام آباد ایرپورٹس کی حدود میں طیاروں کو جی پی ایس سگنل میں دشواری اور مداخلت کے واقعات ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔   پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی نے نوٹم جاری کردیا۔  لاہور، کراچی اوراسلام آباد ایرپورٹس کے 100 ناٹیکل میل ایریا میں طیاروں کو فلائٹ کے دوران جی پی ایس سگنل میں دشواری رپورٹ ہوئی ہے۔ ایئر ٹریفک کنٹرول ( اے ٹی سی) نے طیاروں کے کپتانوں کو نئی ہدایت جاری کردیں۔ کراچی اور لاہور انفارمیشن ریجن کے دیگر علاقوں میں بھی طیاروں کو دوران پرواز جی پی ایس سگنل میں دشواری رپورٹ ہوئی ہے۔ نوٹم کے مطابق تمام پائلٹ  تفصیلات کے ساتھ جی پی ایس سگنل دشواری کے متعلق فوری اے ٹی سی کو رپورٹ دیں۔...
    ’جیو نیوز‘ گریب  کراچی کے علاقے کورنگی کراسنگ پر ٹریفک حادثے میں 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق تینوں افراد موٹر سائیکل پر سوار تھے، جنہیں ڈمپر نے ٹکر مار دی۔پولیس حکام نے کہا ہے کہ ٹکر مارنے کے بعد ڈمپر کا ڈرائیور فرار ہو گیا۔ کراچی: 24 گھنٹے میں ڈمپرز نے 5 شہریوں کی جان لے لیکراچی میں 24 گھنٹے کے دوران ڈمپر ڈرائیورز نے 5 شہریوں کی جان لے لیے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مشتعل افراد نے ڈمپر کو آگ لگا دی۔واضح رہے کہ 6 فروری کو بھی 2 مختلف حادثات میں کراچی میں ڈمپر کی ٹکر سے 5 شہری جاں بحق ہوئے تھے۔
    کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم خشک اور خنک رہنے کا امکان ہے۔ محکمۂ موسمیات کے مطابق شہرِ قائد میں آج کم سےکم درجۂ حرارت 12.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔ کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کم سے کم درجۂ حرارت 12 سے 14 ڈگری سینٹی گریڈ تک متوقع ہے۔ شہر میں مشرق کی سمت سے 10 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔
    کراچی: پولیس نے گلستان جوہر حادثے میں ملوث ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کرلیا۔ گلستان جوہر موڑ کے قریب تیز رفتار ڈمپر کی ٹکر سے خاتون سمیت تین افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔ حادثے کے بعد ڈمپر ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا تھا، تاہم پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔   پولیس کے مطابق حادثے کے نتیجے میں تین افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے تھے۔ واقعے کے بعد ڈمپر ڈرائیور مواز خان، جائے وقوعہ سے فرار ہو گیا تھا۔ تاہم شاہراہ فیصل پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزم کا سراغ لگایا اور اسے گرفتار کر لیا۔ ملزم کے خلاف شاہراہ فیصل تھانے میں مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز...
    کراچی کے علاقے کورنگی میں ڈکیتی مزاحمت پر شہری کے قتل کے واقعے کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آ گئی۔ ویڈیو میں شہری کو موٹر سائیکل پر فرار ہوتے ایک ڈاکو کو پکڑتے دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شہری اور ڈاکو کے درمیان ہاتھا پائی بھی ہوتی ہے۔ اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ 3 ڈاکو واردات کے بعد فرار ہوئے تو شہری نے 1 ڈاکو کو پکڑ لیا تھا۔ ڈاکو نے فائرنگ کی تو ایک گولی شہری کے پیٹ میں لگی، علاقہ مکینوں نے ایک ملزم کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا۔ پولیس نے بتایا ہے کہ مقتول کا آبائی تعلق گوجرنوالہ سے تھا، جائے وقوع سے...
    کراچی: پاک بحریہ کی 9ویں کثیر القومی مشق امن 2025 ء کے آغاز کے موقع پر پرچم کشائی کی تقریب میں مختلف ممالک کے نیول حکام کا کمانڈر پاکستان فلیٹ ریئر ایڈمرل عبدالمنیب کے ہمراہ گروپ فوٹو
    امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان، روس کے قونصل جنرل اینڈریو شیروف، ایرانی ڈپٹی قونصل جنرل وحید اصغری اور ٹاؤن چیئر مین گلشن اقبال ڈاکٹر فواد احمد محمود غزنوی پارک گلشن اقبال بلاک 16 میں پھولوں و پرندوں کی 3 روزہ نمائش کا افتتاح، دوسری جانب نمائش کا دورہ کر رہے ہیں کراچی (اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے جمعہ کے روز روس کے قونصل جنرل اینڈ ریوشیروف، ایرانی ڈپٹی قونصل جنرل وحید اصغری،امیر ضلع شرقی نعیم اختر اور ٹاؤن چیئر مین گلشن اقبال ڈاکٹر فواد احمد کے ہمراہ ٹاؤن میونسپل کارپوریشن گلشن اقبال کے تحت محمود غزنوی پارک بلاک 16میں پھولوں اور پرندوں کی 3روزہ نمائش کا افتتاح کر دیا، نمائش میں موسمِ بہار کی...
    کراچی (رپورٹ: منیر عقیل انصاری) بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) ریڈ لائن منصوبہ تاخیر کی وجہ سے افسر کے لیے بھی شرمندگی کا باعث بن گیا ، سعودی عرب کی معروف کنٹریکشن کمپنی چھوڑ کر پاکستان کی محبت میں آنے والے ریڈ لائن منصوبہ، ٹرانس کراچی کے جنرل منیجر (جی ایم ) برائے منصوبہ بندی اور انفرااسٹرکچر انجینئر پیر سجاد سرہندی ریڈلائن منصوبہ سے استعفا دیکر واپس سعودی عرب چلے گئے ہیں۔ پیر سجاد سرہندی نے جسارت سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ریڈ لائن منصوبہ تاخیر کی وجہ سے میرے لیے شرمندگی کا باعث بن رہا تھا اس لیے میں نے چند ماہ قبل اس منصوبے سے کنارہ کشی اختیار کرتے ہوئے استعفا دے دیا ہے۔ انہوں...
    کراچی (اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے جمعہ کو ادارہ نور حق میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ 8فروری 2024ء کو عام انتخابات میں عوامی مینڈیٹ پر ڈاکا ڈالا گیا، فارم 45کے بجائے فارم 47کے ذریعے ہارے ہوئے لوگوں کو عوام پر مسلط کر دیا گیا ، ایم کیو ایم کراچی میں 5500پولنگ اسٹیشن پر سے کسی ایک پر بھی نہیں جیتی لیکن اسے قومی اسمبلی کی 15نشستیں اور پیپلز پارٹی کو 7نشستیں دے دی گئیں ، صوبائی اسمبلی کی 25نشستیں ایم کیو ایم کواور بقیہ پیپلز پارٹی اور دیگر لوگوں میں تقسیم کر دی ہیں ۔عوامی رائے کو کچلنے اور مینڈیٹ پر ڈاکے کے عمل میں الیکشن کمیشن نے فراڈ کمیشن ہونے...
    کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی میں ڈمپر اور ٹینکر کے حادثات میں اضافے پر اظہار تشویش کرتے ہوئے گورنر سندھ نے چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ اور آئی جی سندھ کو خط لکھ دیا۔ ذرائع کے مطابق گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے خط میں کہا ہے کہ عوام ڈمپر، ٹینکرز کیخلاف فیصلہ کن کارروائی کیلیے عدالت کی طرف دیکھ رہے ہیں، مجھے یقین ہے کہ معزز ہائیکورٹ اس اہم مسئلے کا فوری نوٹس لے گی اور اس بحران سے مؤثر طریقے سے نمٹنے کے لیے ضروری ہدایات فراہم کرے گی۔ گورنر سندھ کا خط میں کہنا ہے کہ ڈرائیور حادثات کے بعد موقع سے فرار ہو جاتے ہیں جو قانون کے نفاذ اور احتساب پر سنگین سوالات اٹھاتے ہیں۔ خط میں کہا...
    کراچی(نیوز ڈیسک)پاکستانی لڑکے سے مبینہ محبت میں امریکا سے کراچی آنے والی امریکی خاتون اونیجا اینڈریو رابنسن 120 دن (4 ماہ) بعد نامراد امریکا واپس لوٹ گئی۔امریکی خاتون غیر ملکی ایئرلائن کی پرواز ای کے 603 سے سفر کر رہی ہے جو دبئی کے راستے امریکا پہنچے گی۔نیویارک کی رہائشی امریکی شہری اونیجا اینڈریو رابنسن 11 اکتوبر کو نوجوان کی محبت میں پاکستان کے ایک ماہ کے سیاحتی ویزے پر کراچی آئی تھیں، ویزا ختم ہونے پر خاتون کو 10 نومبر تک کراچی سے جانا تھا مگر وہ واپس نہیں گئی اور کئی ماہ کراچی میں دربدر رہی۔ خاتون کا پاکستانی ویزا اور ریٹرن ٹکٹ ختم ہوگیا تھا اور خاتون نے وسط جنوری میں کراچی ایئرپورٹ کے اندر جانے کی...
    کراچی(بزنس رپورٹر)پاکستان ایگریکلچرل کولیشن (پی اے سی) ورلڈ بینک گروپ کے تعاون سے 12 اور 13 فروری کو کراچی ایکسپو سینٹر میں ایگری کنکشنز 2025 کانفرنس اور نمائش کا انعقاد کرے گا۔ یہ دو روزہ کانفرنس عالمی اور پاکستانی ماہرین، پالیسی سازوں، مالیاتی اداروں اور زرعی کاروباری رہنماؤں کو پاکستان کے زرعی شعبے میں سرمایہ کاری کے مواقع اور تبدیلی کے حل تلاش کرنے کے لیے اکٹھا کرے گی۔
    جیکب لائن میں گٹر کاپانی بلدیہ کراچی کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے
    میئرکراچی مرتضیٰ وہاب پریس کانفرنس کررہے ہیں کراچی( اسٹاف رپورٹر)میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ گزشتہ ڈیڑھ سال کے دوران جو مشکل فیصلے کیے ان کے مثبت اثرات حالیہ دنوں میں آنا شروع ہوگئے ہیں، کراچی والوں کو ان کا فائدہ ہوتا نظر آرہا ہے، نظام کبھی آئیڈیل نہیں ہوتا، بہتری کے لیے اداروں کو ٹھیک کرنا پڑتا ہے، ترقیاتی کام عوام کا حق ہے،بلدیہ عظمیٰ کراچی 751 اسکیموں پر کام کر رہی ہے،30 جون تک 430 اور جون 2026 تک 348 اسکیموں کومکمل کریں گے،1000 سے زائد اسکیمیں اگلے ڈیڑھ سال میں مکمل کی جائیں گی، بلدیہ عظمیٰ کراچی نے 2.3 ارب روپے آمدنی حاصل کی ہے، 2.14 ارب روپے ہمارے اکاؤنٹ میں آچکے ہیں، کچی...
    کراچی میں صارم قتل کیس کی تحقیقات جاری ہے۔ اس سلسلے میں پولیس نے رہائشی عمارت کے مختلف فلیٹوں کی تلاشی لی اور متعدد افراد کو حراست میں لے لیا، واقعے کے خلاف رہائشیوں نے احتجاج بھی کیا۔7 سالہ صارم کو نارتھ کراچی میں اغواء کے بعد قتل کردیا گیا تھا۔ صارم زیادتی قتل کیس: 9 افراد ایسے ہیں، جن پر زیادہ شک ہے، پولیس تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ کیس کی تفتیش کے دوران 200 سے زائد گھروں کو چیک کیا گیا، جمعہ کو پولیس نے ایک مرتبہ پھر رہائشی عمارت میں قائم مختلف فلیٹوں کی تلاشی لی اور متعدد افراد کو حراست میں لے کر تھانے منتقل کر دیا۔اس واقعے پر رہائشی عمارت کے مکینوں...
    کتب، ثقافت اور فنون لطیفہ کا جشن! کراچی لٹریچر فیسٹیول کا شاندار افتتاح ہوگیا۔ پہلے دن معیشت، ادب، فلم پر گفتگو ہوئی، کلاسیکی رقص کا دلکش تڑکا بھی لگا، منتظمین کا بتانا ہے کہ تین روزہ فیسٹیول میں 70 سے زائد سیشنز ہوں گے اور 26 کتابوں کی رونمائی کی جائے گی۔افتتاحی تقریب میں فرانسیسی سفیر، امریکی قونصل جنرل، برطانوی ڈپٹی ہیڈ آف مشن سمیت ممتاز تاریخ دان، مصنفین اور دانشور شریک ہوئے۔ پرنس کریم آغا خان کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔ مہمانِ خصوصی وزیر بلدیات سعید غنی نے تقریب کو سراہتے ہوئے کہا کہ ادب معاشرے میں برداشت اور ہم آہنگی کو فروغ دیتا ہے۔انہوں نے کہا کہ سندھ دنیا کی سب سے نمایاں تاریخی وراثتوں میں...
    نائب امیر و اپوزیشن لیڈر بلدیہ عظمیٰ کراچی سیف الدین ایڈووکیٹ ضمنی بلدیاتی انتخابات میں بدترین دھاندلی، عوامی مینڈیٹ پر ڈاکے کیخلاف لیاقت آباد یوسی 7ڈاکخانہ چورنگی پر احتجاجی مظاہرے سے خطاب کررہے ہیں کراچی:امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کہا ہے کہ 8فروری 2024کو عام انتخابات میں عوامی مینڈیٹ پر ڈاکا ڈالا گیا، فارم 45کے بجائے فارم 47کے ذریعے ہارے ہوئے لوگوں کو عوام پر مسلط کر دیا گیا، ایم کیو ایم کراچی میں 5500پولنگ اسٹیشن پر سے کسی ایک پر بھی نہیں جیتی لیکن اسے قومی اسمبلی کی 15نشستیں اور پیپلز پارٹی کو 7نشستیں دے دی گئیں۔ ادارہ نور حق میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے منعم ظفر خان نے کہاکہ   صوبائی اسمبلی کی 25نشستیں...
    کراچی: گلشن اقبال ٹاؤن کے زیر انتظام رنگا رنگ پھولوں اور پرندوں کی نمائش کا افتتاح محمود غزنوی پارک یوسی 8 میں کردیا گیا، افتتاحی تقریب میں امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر نے چئیرمین ڈاکٹر فواد احمد ،وائس چئیرمین ابراہیم صدیقی ،میونسپل کمشنر جاوید کلوڑ، روسی قو نصلیٹ کے جنرل اینڈریو شیروف، اسلامک ریبلک آف ایران کے ایرانی قونصلیٹ کے ڈپٹی جنرل وحید اصغری ،ایس پی گلشن اقبال اقبال احمد میمن سمیت دیگر مہمانان گرامی کے ہمراہ پارک کا افتتاح  کیا۔ .نمائش کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے منعم ظفر نے کہا کہ یہ نمائش تحفہ ہے جو عوام کو دیاگیا ، جماعت اسلامی نے 1.5 سال کے مختصر عرصے میں 9 ٹاؤن میں 125 سے زائد...
    اسلام ٹائمز: صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے قدیم اور ہزاروں سال پرانے تعلقات ہیں، ہمارا ایران سے تہذیبی، ثقافتی اور زبان کا گہرا رشتہ ہے، اردو فارسی کے بطن سے نکلی ہے، ہم بہت خوش ہیں کہ آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں ایران کے مایہ ناز فنکار کا کام نمائش کے لیے پیش کیا جا رہا ہے، پرویز عابدی لکڑی پر زبردست کام کرتے ہیں، فنکار نے مختلف درختوں کی لکڑیوں کا استعمال کرتے ہوئے شاہکار تخلیق کیے ہیں، ثقافت کے فروغ کا یہ سلسلہ چلتا تھا اور چلتا رہے گا، میں ایرانی قونصل خانہ کراچی اور قونصل جنرل ایران حسن نوریان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ متعلقہ فائیلیںخصوصی رپورٹ ...
    ملزم کاشف امین نے شہری کو 3 لاکھ 50 ہزار روپے کے عوض امریکی کمپنی اور پاکستانی کمپنی میں ملازمت کی دستاویزات فراہم کی تھیں۔ اسلام ٹائمز۔ کراچی ائیرپورٹ پر جعلی دستاویزات کی بنیاد پر ویزا حصول میں ملوث مفرور ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔ ترجمان فیڈرل انویسٹیگیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کے مطابق ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی کی  کارروائی میں گرفتار ملزم کی شناخت کاشف امین کے نام سے ہوئی۔ ملزم فراڈ اور جعلی دستاویزات کی تیاری میں ملوث ہے۔ ملزم پر سال 2024ء میں جعلی سفری دستاویزات فراہم کرنے کا الزام پر مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ ترجمان کے مطابق ملزم کاشف امین نے شہری کو 3 لاکھ 50 ہزار روپے کے عوض امریکی کمپنی...
    ویب ڈیسک : وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) امیگریشن نے کراچی ائیرپورٹ پر کارروائی کے دوران سمندر کے راستے معصوم شہریوں کو یورپ بھجوانے میں ملوث نیٹ ورک کو بے نقاب کر دیا۔ ترجمان ایف آئی اے نے بتایا کہ سینیگال سے براستہ ایتھوپیا کراچی پہنچنے والے مسافر سے پوچھ گچھ کی گئی، جن کی شناخت عثمان عمر کے نام سے ہوئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ مسافر ایتھوپین ایئرلائن کی پرواز ET-694 کے ذریعے سینیگال سے ایتھوپیا کے راستے کراچی پہنچا تھا اور ابتدائی تفتیش کے مطابق مسافر گزشتہ سال لاہور ائرپورٹ سے وزٹ ویزے پر سینیگال گیا تھا۔ پرائیویٹ میڈیکل کالجزمیں داخلے ؛ پہلی سلیکشن فہرست جاری انہوں نے کہا کہ مسافر یورپ جانے کے لیے...
    پریس کانفرنس سے گفتگو میں مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ بہت کچھ بتاؤں گا تو لوگوں کی کانپیں ٹانگیں گی، ماضی کے میئر ایک ہی بات کہتے تھے وسائل نہیں، وسیم اختر دور میں کے ایم سی کی آمدن 77 کروڑ تھے، ڈیڑھ سال میں کے ایم سی کو دو اعشاریہ تین ارب آمدن ہوئی۔ اسلام ٹائمز۔ میئر کراچی مرتضٰی وہاب نے کہا ہے کہ ڈیڑھ سال میں کے ایم سی کے وسائل بڑھ کر 2 اعشاریہ 3 ارب ہوچکی ہے۔ ذرائع کے مطابق مرتضٰی وہاب نے پریس کانفرنس سے گفتگو میں کہا کہ کے ایم سی 751 اسکیموں پر کام کررہی ہے، 30 جون 2025 تک 493 اسکیموں کو مکمل کرلیں گے۔ انہوں نے کہا کہ 722 ملازمین کو...
    کمانڈر فلیٹ عبدالمنیب نے کہا کہ یہ مشق پاکستان کے لئے باعث عزت ہے، 60 ممالک اس نویں امن مشق میں شریک ہیں، امن ڈائیلاگ اس لئے منفرد ہے اس میں ہیڈ آف نیوی کوسٹ گارڈ حصہ لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ تمام آنے والے مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں، آنے والے دنوں میں ہماری مشقیں مزید ترقی کریں گی۔ اسلام ٹائمز۔ کراچی میں پاک بحریہ کی نویں کثیرالقومی بحری مشق امن 2025ء کا آغاز ہوگیا۔ پی این ڈاکیارڈ پر منعقدہ افتتاحی تقریب میں شریک تمام ممالک کے پرچم فضا میں بلند کیے گئے، جن کے درمیان پاکستان کا سبز ہلالی پرچم نمایاں تھا۔ مہمانِ خصوصی کمانڈر پاکستان فلیٹ رئیر ایڈمرل عبدالمنیب نے تقریب سے خطاب کیا۔ اپنے...
    ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ایئرپورٹ پر کارروائی کرکے معصوم شہریوں کو سمندری راستے سے یورپ بھجوانے میں ملوث نیٹ ورک کو بے نقاب کردیا ہے۔ ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ایئرپورٹ پر سینیگال سے براستہ ایتھوپیا کراچی پہنچنے والے مسافر سے پوچھ گچھ کی، مسافر کی شناخت محمد عثمان عمر کے نام سے ہوئی جو ایتھوپین ایئرلائن کی پرواز ET-694 کے ذریعے سینیگال سے ایتھوپیا کے راستے کراچی پہنچا تھا۔ یہ بھی پڑھیں: ایف آئی اے کا نیا سربراہ کون ہوگا؟ نام سامنے آگیا ابتدائی تفتیش کے مطابق مسافر گزشتہ سال لاہورائرپورٹ سے وزٹ ویزے پر سینیگال گیا تھا،مسافر یورپ جانے کے لیے چوہدری تیمور نامی انسانی سمگلر سے رابطے میں تھا، مذکورہ ایجنٹ نے مسافر کو 25...
    کراچی ائیرپورٹ پر جعلی دستاویزات کی بنیاد پر ویزا حصول میں ملوث مفرور ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔ ترجمان فیڈرل انویسٹیگیشن ایجنسی ( ایف آئی اے) کے مطابق ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی کی  کارروائی میں گرفتار ملزم کی شناخت کاشف امین کے نام سے ہوئی۔ ملزم فراڈ اور جعلی دستاویزات کی تیاری میں ملوث ہے۔ ملزم پر سال 2024 میں جعلی سفری دستاویزات فراہم کرنے کا الزام پر مقدمہ درج کیا گیا تھا ترجمان کے مطابق ملزم کاشف امین نے شہری کو 3 لاکھ 50 ہزار روپے کے عوض امریکی کمپنی اور پاکستانی کمپنی میں ملازمت کی دستاویزات فراہم کی تھیں۔ امریکی قونصیلٹ کراچی نے مذکورہ جعلسازی کی نشان دہی کی تھی۔ ملزم کے خلاف...
    کراچی: کراچی میں پاک بحریہ کی نویں کثیرالقومی بحری مشق امن 2025 کا آغاز ہوگیا۔ پی این ڈاکیارڈ پر منعقدہ افتتاحی تقریب میں شریک تمام ممالک کے پرچم فضا میں بلند کیے گئے، جن کے درمیان پاکستان کا سبز ہلالی پرچم نمایاں تھا۔ مہمانِ خصوصی کمانڈر پاکستان فلیٹ رئیر ایڈمرل عبدالمنیب نے تقریب سے خطاب کیا۔ اس مشق میں 60 سے زائد ممالک شریک ہیں، اور پہلی بار امن ڈائیلاگ کا بھی انعقاد کیا گیا ہے، جس میں بحری افواج اور کوسٹ گارڈز کے سربراہان سمندری مسائل پر تبادلہ خیال کریں گے۔ مختلف ممالک کی بحری افواج کے جہاز، ایئر کرافٹس، اسپیشل آپریشن فورسز، دھماکہ خیز مواد کو ناکارہ بنانے والی ٹیمیں اور مبصرین بھی شریک ہیں۔ یہ...
    —تصویر بشکریہ فیس بک آج 16 ویں کراچی لٹریچر فیسٹیول کا آغاز ہو گا جو اگلے 3 روز تک جاری رہے گا۔وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ لٹریچر فیسٹیول کی افتتاحی تقریب کے مہمانِ خصوصی ہوں گے۔ فیسٹیول کی انتظامیہ کے مطابق اس ادبی میلے میں 70 سے زائد سیشن اور 26 کتابوں کی رونمائی کی جائے گی، جبکہ 200 سےزائد ملکی اور غیر ملکی شرکاء شرکت کریں گے۔ 15 ویں کراچی لٹریچر فیسٹیول کا آج آخری روزشہرِ قائد میں جاری 15ویں کراچی لٹریچر فیسٹیول کا آج آخری روز ہے۔ لیٹریچر فیسٹیول میں آج مختلف پینل ڈسکشنز کا انعقاد کیا جائے گا، شام 7 بجے پاکستانی معیشت اور بزنس کلائمیٹ سے متعلق سیشن کا انعقاد ہو گا۔مستقبل کی آوازوں...
    کراچی بار ایسوسی ایشن نے قافلے کی صورت میں کل اسلام آباد روانگی کا اعلان کردیا۔ کراچی بار کا کہنا ہے کہ پیکا ایکٹ میں صحافیوں کو بھی ہمارے ساتھ چلنا چاہیے۔ منیر اے ملک نے کہا کہ آج حالات دو ہزار سات سے بھی زیادہ خراب ہیں، اس وقت ایک چیف جسٹس کا سوال تھا، آج پوری عدلیہ متاثر ہے۔ انہوں نے کہا کہ وکلاء کی ایک بڑی اکثریت ترامیم کو آئین کے بنیادی ڈھانچے کے خلاف سمجھتی ہے۔ علی احمد کرد کا کہنا تھا کہ وکلا تحریک چلنے والی ہے، یہ تحریک اس ملک میں آئین کے تحفظ کے لیے ہے۔ سندھ بار کونسل کے وائس چیئرمین نے کہا کہ چھبیسویں ترمیم کے ذریعے مرضی کے...
    آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لیے لاہور اور کراچی کے اسٹیڈیمز تیار ہو گئے، نیا رنگ، نیا روپ دے دیا گیا، وزیر اعظم شہباز شریف رنگا رنگ تقریب میں آج قذافی اسٹیڈیم کا افتتاح کریں گے، تقریب میں نامور گلو کار آواز کا جادو جگائیں گے۔ اسٹیڈیم کی افتتاح تقریب میں معروف گلوکار علی ظفر، عارف لوہار اور آئمہ بیگ کی گلوکاری، آتش بازی اور منفرد لائٹ شو، شاندار ڈھول پرفارمنس اور آتش بازی کا مظاہرہ ہوگا۔ دوسری جانب نیشنل اسٹیڈیم کراچی بھی مکمل ہوچکا ہے اس کا افتتاح 11 فروری کو ہوگا۔ واضح رہے کہ پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی کی قیادت میں پی سی بی نے ریکارڈ 117 دنوں میں قذافی اسٹیڈیم...
    کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم خشک اور خنک رہنے کا امکان ہے۔ محکمۂ موسمیات کے مطابق کراچی میں پچھلے 24 گھنٹوں میں کم سے کم درجۂ حرارت 12 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔ شہر میں 24 گھنٹوں کے دوران کم سے کم درجۂ حرارت 12 سے 14 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔ کراچی میں شمال مشرق سے 6 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، جن میں نمی کا تناسب 28 فیصد ہے۔
    کراچی(نیوز ڈیسک) آبادی کے لحاظ سے ایشیاء کا چوتھا بڑا شہر اور پاکستان کا 90فیصد ریونیو دینے والا شہر کراچی کا ٹریفک نظام تباہ و برباد ہوچکا ہے۔ ٹریفک پولیس کی ناقص کارکردگی کے باعث شہر میں بلا روک ٹوک دندناتی ہیوی ٹریفک کی وجہ سے حادثات اور اسکے نتیجے میں قیمتی انسانی جانوں کے زیاں میں ہوشربا اضافہ کے باجو د ٹریفک پولیس اور دیگر حکام کی غیر سنجیدگی کے باعث شہری تشویش میں مبتلا ہوگئے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق شہر میں ٹریفک پولیس ٹریفک نظام کو کنٹرول کرنے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے،ٹریفک حادثات معمول بن گئے ہیں ،بلا روک ٹوک ہیوی ٹریفک دن کے اوقات میں دندناتے دیکھائی دیتے ہیں جو اکثر بے...
    —فائل فوٹو کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم خشک اور خنک رہنے کا امکان ہے۔محکمۂ موسمیات کے مطابق کراچی میں پچھلے 24 گھنٹوں میں کم سے کم درجۂ حرارت 12 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔ کراچی: موسم خشک اور خنک رہنے کی پیشگوئیمحکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم خشک اور خنک رہنےکا امکان ہے۔ شہر میں 24 گھنٹوں کے دوران کم سے کم درجۂ حرارت 12 سے 14 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔کراچی میں شمال مشرق سے 6 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، جن میں نمی کا تناسب 28 فیصد ہے۔
    ٭اے ڈی عاصم صدیقی اور بلڈنگ انسپکٹراورنگزیب ناجائز تعمیرات کی رکھوالی پر مامور ٭بلاک 2 Cپلاٹ 9/8پرمنہدم کی جانے والی خطرناک عمارت کی ازسرنو تعمیر شروع سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں رائج سسٹم کے تحت ضلع وسطی کے علاقے ناظم آباد میں بھی دیگر علاقوں کی طرح اے ڈی عاصم صدیقی اور بی آئی اورنگزیب ناجائز تعمیرات کی رکھوالی پر مامور ہیں۔خطیر رقم بٹورنے کے بعد لا قانونیت کا بازار گرم رکھتے ہوئے بیٹر مافیا کو غیر قانونی امور پر چھوٹ دی جا رہی ہے جس کا با آسانی اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ ناظم آباد نمبر 2بلاک C پلاٹ نمبر 9/8 پر جاری چھٹی منزل کی تعمیر پر گزشتہ دنوں نمائشی توڑ پھوڑ کرنے کے...
    کراچی نیشنل اسٹیڈیم میں چمپئنز ٹرافی سے قبل تزئین وآرائش کا کام تیزی سے جاری ہے
    کراچی (رپورٹ: منیر عقیل انصاری) ایشیائی ترقیاتی بینک اور محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ کے تحت2021ء میںشروع کیے جانے والا بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) ریڈ لائن منصوبہ ساڑھے 3 سال گزرنے کے باوجود تا حال نامکمل ہے، ملیر ہالٹ، ماڈل کالونی سے براستہ ائرپورٹ، صفورہ چورنگی، موسمیات، یونیورسٹی روڈ سے نمائش چورنگی تک بننے والے اس منصوبے کا ابتدائی تخمینہ79 ارب روپے تھا جو موجودہ ایکسچینج ریٹ کے مطابق 139 ارب روپے تک جا پہنچا ہے۔ اس منصوبے پرریڈ لائن میٹرو چلنی ہے، 26 کلو میٹر طویل بی آر ٹی میں24 بس اسٹیشنز بنانے اور213 بسیں چلانے کا دعوی کیا گیا ہے تاہم ریڈ لائن منصوبے کا اب تک40 فیصد کا م بھی مکمل نہیں ہوسکا ہے، اس منصوبے کا...
    کراچی (رپورٹ\ محمد علی فاروق )پاکستان کے شہر کراچی میں ٹریفک حادثات میں خطرناک حد تک اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے جس کے نتیجے میں بڑی تعداد میں ہلاکتیں اور زخمی ہو رہے ہیں۔ فلاحی تنظیموں اور ایمرجنسی سروسز کی کوششوں کے باوجود صورتحال بدستور تشویشناک ہے۔ 35 دنوں میں 83 شہری ہلاک ہوئے (روزانہ 2 اموات کی اوسط) اسی عرصے میں 1,220 سے زیادہ زخمی ہوئے۔ کل 1,304 حادثات رپورٹ ہوئے۔ یعنی روزانہ اوسطاً 37 افراد حادثات میں زخمی ہورہے ہیں۔ یہ تعداد حیران کن ہے، اور صورتحال ناقابل قبول ہے۔ کراچی کے شہری خوف کے عالم میں جی رہے ہیں، اہل خانہ اپنے پیاروں کی بحفاظت واپسی کے لیے دعائیں کر رہے ہیں۔ سوال یہ ہے کہ...
    کراچی (اسٹاف رپورٹر)چینی قونصلیٹ سے تباد لے میں کے ڈی اے کو ملنے والا بنگلہ غیر قانونی طور پر سندھ سرکار کے محمکہ انویسٹمنٹ کے حوالے کردیا گیا ہے۔ پی ای سی ایچ ایس میں 2000 گز کے بنگلے کے بدلے میں ادارہ ترقیات کراچی نے چینی قونصلیٹ کو کلفٹن میں 4212گز زمین الاٹ کی تھی۔ سندھ سرکار کے دباؤ پر ادارہ ترقیات کراچی کے افسران نے بنگلہ خلاف ضابطہ سندھ سرکار کے محکمہ انویسٹمنٹ کو دے دیا ہے جس کی نہ تو کے ڈی اے کی گورننگ باڈی سے اجازت لی گئی اور نہ ہی وزیر بلدیات سعید غنی سے منظوری لی گئی ہے۔
    کراچی: پاکستان کسٹمز انفورسمنٹ کراچی نے انسداد اسمگلنگ مہم کے تحت شہر میں ایک مشترکہ کارروائی کے دوران اسمگل شدہ ٹائرز کی ایک بڑی کھیپ برآمد کرلی۔ ڈپٹی کلیکٹر کسٹمز انفورسمنٹ کراچی رضا نقوی نے بتایا کہ خفیہ اطلاع موصول ہونے پر کسٹمز حکام نے سندھ رینجرز اور پولیس کے ہمراہ پرانی سبزی مندی یونیورسٹی روڈ پر قائم مختلف گوداموں پر چھاپہ مار کاروائی کی۔ ان کا کہنا تھا کہ اس کارروائی میں کروڑوں روپے مالیت کے ہزاروں اسمگل شدہ ٹائرز برآمد کرلیے گئے ہیں، چھاپے کے دوران برآمد ہونے والے اسمگل شدہ ٹائرز کو ایک 40 فٹ کنٹینر اور 27 مزدا ٹرکوں کے ذریعے اے ایس او کسٹمز کے گودام میں منتقل کردیا گیا ہے۔ انہوں...
    ترجمان کا کہنا تھا کہ شاہین کمپلیکس میں کم مقدار پر پی ایس او کے دو ڈسپینسرز کو سیل کردیا گیا ہے، اسی طرح شاہراہ فیصل پر قائم پی ایس او پیٹرول پمپ بھی ڈیفالٹر نکلا، پیمائش اور وزن کم کرنا جرم ہے، عوام مہنگائی میں پسے ہوئے ہیں، عوام کی پریشانی کا پیٹرول پمپ مافیاز کو احساس نہیں ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی کی سربراہی میں متعلقہ حکام نے کراچی میں پیٹرول پمپ مافیا کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن اور 12 پیٹرول پمپس پر چھاپے مارے۔ ترجمان حکومت سندھ کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خاص برائے قیمت و رسد عثمان ہنگورو خود میدان عمل میں آگئے اور پیمائش کے افسران کے ہمراہ کراچی کے 12...
    کراچی: انٹرمیڈیٹ بورڈ کراچی کے نتائج کی اسکروٹنی کے سلسلے میں سندھ اسمبلی کی جانب سے قائم شدہ فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی نے کام شروع کردیا، جمعرات کو کمیٹی نے انٹر بورڈ کا پہلا آفیشل دورہ کیا۔ فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کو دورے کے پہلے روز  میٹرک میں 85 فیصد یا اس سے زائد مارکس حاصل کرنے والے طلبہ کی انٹر سال اول پری میڈیکل اور پری انجینئرنگ گروپ کی امتحانی کاپیاں دکھائی گئیں۔ کمیٹی کے ایک رکن نے "ایکسپریس " کو بتایا کہ متعلقہ طلبہ کی مختلف مضامین کی کئی کاپیاں ایسی سامنے آئیں جن پر دیے گئے سوالات کے جوابات کے بجائے غیر متعلقہ تحریریں لکھی گئی تھیں، ایک کاپی پر طالب علم کی جانب سے فلمی گیت جبکہ ایک علیحدہ کاپی...
    جسٹس اقبال کلہوڑو نے کہا کہ تھوڑی سی زمین کیلئے عوامی اہمیت والا منصوبہ نہیں روکا جا سکتا۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ ہائیکورٹ نے کراچی میں پانی فراہمی کی منصوبے ’’کے 4‘‘ پر حکمِ امتناع واپس لے لیا۔ عدالتِ عالیہ میں سماعت کے دوران اپیل کنندہ کی وکیل فریدہ منگریو نے بتایا کہ حکمِ امتناع کے سبب کراچی کو پانی کی فراہمی کا منصوبہ تاخیر کا شکار ہے، حکومت نے جو زمین لینی ہے اس کیلئے قوانین پر عمل کرے۔ جسٹس اقبال کلہوڑو نے کہا کہ حکمِ امتناع کے باوجود کام جاری تھا تو توہینِ عدالت کی درخواست دیں، تھوڑی سی زمین کیلئے عوامی اہمیت والا منصوبہ نہیں روکا جا سکتا۔ عدالت نے اپیلیں خارج کرتے ہوئے کے 4 منصوبے کیلئے کام کی اجازت دے...
    وزیر ایکسائز سندھ کہا کہ سڑکوں پر غیر قانونی و غیر رجسٹرڈ ڈمپرز انسانی جانوں کے ضیاع کا باعث بن رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ مسلسل حادثوں کے بعد کراچی میں ڈمپرز کے خلاف ایکشن لینے کے احکامات دے دیئے گئے۔ سندھ کے وزیر ایکسائز مکیش کمار چاؤلہ نے کراچی میں ٹریفک حادثات کے حوالے سے کہا کہ شہر میں تمام غیر قانونی و غیر رجسٹرڈ ڈمپرز کو فوری ضبط کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ سڑکوں پر غیر قانونی و غیر رجسٹرڈ ڈمپرز انسانی جانوں کے ضیاع کا باعث بن رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ٹریفک پولیس کے اشتراک سے غیر قانونی و غیر رجسٹرڈ ڈمپرز کے خلاف فوری لائحہ عمل تیار کیا جائے گا۔
      کراچی: گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ اگر کراچی میں قاتل ڈمپروں کو قابو نہ کیا گیا تو وہ انتہائی اقدام اٹھانے پر مجبور ہوں گے۔ گورنر سندھ نے اپنے بیان میں کہا کہ کراچی میں ایک دن کے اندر چار افراد ڈمپروں کے نیچے آ کر جان سے گئے، اور یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ کراچی میں ہی ایسے واقعات کیوں پیش آ رہے ہیں؟ انہوں نے کہا کہ ڈمپر ڈرائیورز کا لوگوں کو کچل کر فرار ہو جانا ایک سنگین مسئلہ ہے۔ کامران ٹیسوری نے مزید کہا کہ معصوم شہریوں کی زندگیاں کب تک غفلت کی بھینٹ چڑھیں گی؟ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حادثے میں ملوث کمپنیوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔ گورنر...
    گورنر کامران ٹیسوری نے سندھ حکومت کو ڈمپر مافیا کے خلاف ایک ہفتے میں لائحہ عمل دینے کا مطالبہ بھی کردیا ہے، سندھ حکومت ڈمپر مافیا کے خلاف کارروائی کرے ورنہ لائحہ عمل دوں گا، ڈمپر حادثے میں جاں بحق افراد کی نمازِ جنازہ میں شرکت کروں گا۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ کراچی میں قاتل ڈمپروں کو لگام نہ دی گئی تو انتہائی اقدام پر مجبور ہوں گا۔ کراچی میں بڑھتے ڈمپرز حادثات پر سخت ناراضی اور غصے کا اظہار کرتے ہوئے کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ ایک ہی روز میں کراچی کے 4 شہریوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔ گورنر سندھ نے کہا ہے کہ صرف کراچی ہی میں ڈمپروں...
    کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 فروری2025ء)گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ کراچی میں قاتل ڈمپروں کو لگام نہ دی گئی تو انتہائی اقدام پر مجبور ہوں گا۔کراچی میں بڑھتے ڈمپرز حادثات پر سخت ناراضی اور غصے کا اظہار کرتے ہوئے کامران ٹیسوری نے کہا کہ ایک ہی روز میں کراچی کے 4 شہریوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔(جاری ہے) گورنر سندھ نے کہا ہے کہ صرف کراچی ہی میں ڈمپروں کے کچلنے کے اس قدر واقعات کیوں ہو رہے ہیں ڈمپر ڈرائیوروں کا لوگوں کو کچل کر فرار ہونا سوالیہ نشان ہے۔کامران ٹیسوری نے کہا کہ انتظامیہ کی غفلت کب تک معصوم شہریوں کی زندگیاں چھینے گی جس کمپنی کا ڈمپر حادثے...
    — فائل فوٹو بلوچستان کے ضلع سوراب کے قریب کوئٹہ کراچی شاہراہ پر 3 کاریں آپس میں ٹکرا گئیں۔ کراچی: 24 گھنٹے میں ڈمپرز نے 5 شہریوں کی جان لے لیکراچی میں 24 گھنٹے کے دوران ڈمپر ڈرائیورز نے 5 شہریوں کی جان لے لیے۔ لیویز حکام کے مطابق نغاڑ کے مقام پر تیز رفتاری کے باعث 3 کاریں بے قابو ہو کر آپس میں ٹکرائیں، حادثے میں 5 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے۔زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جاں بحق ہونے والے افراد اور زخمیوں کا تعلق کوئٹہ سے بتایا جارہا ہے۔
    کوئٹہ(نیوز ڈیسک)بلوچستان کے ضلع سوراب کے قریب کوئٹہ کراچی شاہراہ پر ٹریفک حادثے میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔لیویز حکام کے مطابق کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر نغاڑ کے مقام پر تیز رفتاری کے باعث 3 کار یں بے قابو ہوکر آپس میں ٹکرا گئیں۔لیویز حکام نے بتایا کہ حادثے میں 5 افراد موقع پر جاں بحق اور 4 افراد زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کیلئے اسپتال سوراب منتقل کردیا گیا۔ لیویز حکام نے مزید بتایا کہ جاں بحق ہونے والے افراد اور زخمیوں کا تعلق کوئٹہ سے بتایا جارہا ہے۔ پاکستان26 ویں ترمیم ووٹ کیلئے مجھے 75 کروڑ کی پیشکش کی گئی: جنید اکبر کا دعویٰ
    کراچی(نمائندہ جسارت)ملک کے ہوائی اڈوں پرمسافروں کی اسکریننگ جاری ہے، ایف آئی اے نے کراچی ائیرپورٹ پر کارروائی کے دوران مسافرکی گداگری کی غرض سے سعودی عرب جانے کی کوشش ناکام بنادی۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق امیگریشن کے جناح ٹرمینل پرتعینات عملے نے کارروائی کے دوران گداگری کے غرض سے سعودی عرب جانے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے مسافر کو گرفتار کرلیا جس کی شناخت محمد عثمان کے نام سے ہوئی اور تعلق کندھ کوٹ سے ہے۔ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم کا نام اسٹاپ لسٹ میں شامل تھا، جس کو اس سے قبل گداگری میں ملوث ہونے پرسعودی عرب سے ڈی پورٹ کیا گیا تھا، ملزم کومزید قانونی کارروائی کے لیے انسدادِ انسانی اسمگلنگ سرکل کراچی کے حوالے کردیا...
    محمد فہد عباس کا گھرانہ 1958 سے کراچی میں موسیقی کے آلات کی خرید و فروخت کے کاروبار سے منسلک ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ تقسیم کے بعد ان کے والد نے یہ ہنر سیکھا، اور پھر 1200 روپے خرچ کرکے دکان لی اور 3 ہزار روپے کا اس میں سامان ڈالا۔ فہد عباس کے مطابق اس وقت ہارمونیم کا بہت کام تھا اور ان کے والد ناصرف ہارمونیم بیچتے تھے بلکہ اس کی مرمت بھی کیا کرتے تھے۔ یہ بھی پڑھیں اے آئی ٹیکنالوجی کی مدد سے موسیقی ترتیب دیجیے، گوگل نے بڑی سہولت فراہم کردی انہوں نے کہاکہ ان کے والد نے محنت کرکے کام کو بڑھایا۔ کیونکہ اس وقت موسیقی کا بہت کام تھا، اب وقت بدل...
    کراچی(اسٹاف رپورٹر)میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی قیادت میں بلدیہ عظمیٰ کراچی کے مرکزی دفتر میں یوم یکجہتی کشمیر کا انعقاد کیا گیا جس میں منتخب بلدیاتی نمائندے، کے ایم سی کے افسران و ملازمین اور شہریوں نے شرکت کی، ریلی کے بعد شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے میئر کراچی نے کہا کہ ہم کشمیریوں کی جدوجہد میں ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور آج پورے پاکستان میں کشمیریوں کی جدوجہد کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے یوم یکجہتی کشمیر منایا جارہا ہے، شرکاء سے خطاب کے موقع پر میونسپل کمشنر افضل زیدی، سٹی کونسل میں پارلیمانی لیڈر کرم اللہ وقاصی، ڈپٹی پارلیمانی لیڈر دل محمد، جمن دروان، کے ایم سی کے محکمہ جاتی سربراہان بھی موجود تھے،...
    کراچی(اسٹاف رپورٹر)امیرجماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کراچی میں خواتین ارکان سے استصواب رائے کے بعد یکم دسمبر 2024 تا 30 نومبر 2026کے لیے ناظمات اضلاع کا تقرر کردیا ہے ۔جس کے مطابق طلعت ندیم کو ناظمہ ضلع گلبرگ وسطی ، سحر سلطانہ کو ناظمہ ضلع شمالی ، فرحانہ شہاب کو ناظمہ ضلع گڈاپ، نادیہ سیف کو ناظمہ ضلع وسطی ،عطیہ ارشد کو ناظمہ ضلع شرقی ،نزہت ذاکر کو ناظمہ ضلع قائدین ، ساجدہ تنویر کو ناظمہ ضلع ائرپورٹ، نسیمراشد کو ناظمہ ضلع ملیر، شبنم امیر کو ناظمہ ضلع جنوبی ،ناہید ظہیر کو ناظمہ ضلع کورنگی ،ارجمند شوکت کو ناظمہ ضلع غربی،صابرہ شاہد کو ناظمہ ضلع سائٹ غربی اور آسیہ جمیل کو ناظمہ ضلع کیماڑی مقرر کیا ہے ۔دریں...
    جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی نائب امیر لیاقت بلوچ نیو ایم اے جناح روڈ پر بھارتی تسلط اور جبر و تشدد کے خلاف ’’یکجہتی کشمیر ریلی‘‘ سے خطاب کررہے ہیں جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی نائب امیر لیاقت بلوچ کی زیر قیادت نیو ایم اے جناح روڈ پر بھارتی تسلط اور جبر و تشدد کے خلاف ’’یکجہتی کشمیر ریلی‘‘ نکالی جارہی ہے کراچی(اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی نائب امیر لیاقت بلوچ نے نیو ایم اے جناح روڈ پر ’’یکجہتی کشمیرریلی ‘‘سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان ایٹمی طاقت ، بہترین افرادی قوت اور وبھرپور وسائل سے مالا مال ہے ، حکومت وافواج پاکستان اورپالیسی ساز بھی کشمیر پر سودے بازی کے تاثر کو ختم کر کے...
    کراچی: ملک کے ہوائی اڈوں پرمسافروں کی اسکریننگ جاری ہے، ایف آئی اے نے کراچی ائیرپورٹ پر کارروائی کے دوران مسافرکی گداگری کی غرض سے سعودی عرب جانے کی کوشش ناکام بنادی۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق امیگریشن کے جناح ٹرمینل پرتعینات عملے نے کارروائی کے دوران گداگری کےغرض سے سعودی عرب جانے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے مسافر کو گرفتار کرلیا جس کی شناخت محمد عثمان کےنام سے ہوئی اور تعلق کندھ کوٹ سے ہے۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم کا نام اسٹاپ لسٹ میں شامل تھا، جس کو اس سےقبل گداگری میں ملوث ہونے پرسعودی عرب سےڈی پورٹ کیا گیا تھا، ملزم کومزید قانونی کارروائی کے لیےانسدادِ انسانی سمگلنگ سرکل کراچی کے حوالے کردیا گیا۔ ڈائریکٹرکراچی...
    کراچی: کراچی بچاؤ تحریک اور گجر،اورنگی اور محمود نالہ متاثرین نے کہا ہے کہ حکومت متاثرین کے مسائل حل کرنے کے بجائے نئے کمیشن بنا کر معاملے کو پیچیدہ بنارہی ہے، انہوں نے مطالبہ کیا کہ گجرنالہ کے متاثرین کی فہرست فوری جاری کی جائے اور مسنگ آئی ڈیز کا مسئلہ حل کیا جائے۔  کراچی بچاؤ تحریک اور نالہ متاثرین نے ایک ہنگامی میٹنگ کی جس میں متاثرین کےاحتجاج کے نتیجے میں حکومت سندھ کی جانب سے بغیراقساط کے تعمیراتی معاوضے کی تقسیم کے اعلان کا خیرمقدم کیا گیا، تاہم معاوضے کی تقسیم کے طریقہ کار پر شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا۔ کراچی بچاؤتحریک کے کنوینر خرم علی نیئر نے کہا کہ حکومت نے اب تک کرائے کی...
    کراچی میں ایک گھنٹے کے دوران 2 مختلف حادثات میں 4 شہری جاں بحق اور 6 افراد زخمی ہوگئے۔ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 2 خواتین، ایک مرد اور ایک بچی شامل ہے، گلستان جوہر میں 2 اور ملیر کھوکراپار میں ایک حادثہ پیش آیا۔گلستان جوہر میں تیز رفتار ڈمپر نے موٹر سائیکل سوار کو ٹکر ماری جس کے نتیجے میں ایک مرد اور خاتون جاں بحق اور 2 افراد زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔کھوکراپار 2 نمبر کے قریب تیز رفتار مسافر بس نے کئی افراد کو ٹکر ماری جس سے راہگیر خاتون اور بیٹی جاں بحق اور 2 افراد زخمی ہوئے۔ریسکیو حکام کے مطابق خاتون کی شناخت بسمہ اور 2 سالہ بچی کی...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی کابینہ کے فیصلے کے بعد سی پیک کے تحت 6 ارب 70 کروڑ ڈالرز کے کراچی تا پشاور ریلوے اپ گریڈیشن منصوبے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے جس سے منصوبے پر جلد کام شروع کرنے کی راہ ہموار ہوگئی۔ نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق چینی ماہرین کا وفد رواں ماہ کے آخر میں پاکستان کا دورہ کرے گا جس دوران ایم ایل ون منصوبے کے مالیاتی پلان کو حتمی شکل دی جائے گی، بڈنگ کے بعد منصوبے پر فوری کام کا آغاز کیا جائے گا۔ وفاقی کابینہ نے اگست2024 میں ایم ایل ون منصوبے کے پہلے مرحلے پر مالیاتی یقین دہانی کے حوالے سے مذاکرات شروع کرنے کی منظوری دی تھی۔ حکومتی ذرائع کے...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )ایف آئی اے کے امیگریشن سیل نے سیالکوٹ ایئرپورٹ سے انسانی سمگلر اور کراچی ایئرپورٹ سے گداگری کےلئے بیرون ملک جانے والا مسافر گرفتار کرلیا۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کے امیگریشن سیل نے سیالکوٹ ایئرپورٹ سے انسانی سمگلنگ میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔ امیگریشن ذرائع کے مطابق مسافر غلام حیدر سیالکوٹ سے براستہ شارجہ لیبیا کی پرواز پر سفر کر نے جارہا تھا، امیگریشن کے دوران ملزم کا نام اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی کے ایک مقدمے میں شامل تھا۔درج مقدمہ کے مطابق ملزم نے بیرون ملک بھجوانے کے لئے شہری سے بھاری رقم بٹوری تھی جبکہ ملزم گزشتہ دو سال سے ایف آئی اے کو...
    کراچی: چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ نے کے ایم سی کو کراچی چڑیا گھر کے لیے غیر مقامی جانور نہ خریدنے کا مشورہ دے دیا۔ یہ ہدایت انہوں نے کراچی چڑیا گھر سے متعلق ایک اعلیٰ سطح اجلاس کے دوران دی جس میں کمشنر کراچی سید حسن نقوی، ایڈیشنل چیف سیکریٹری لوکل گورنمنٹ سید خالد حیدر شاہ، میونسپل کمشنر افضل زیدی سمیت دیگر افسران شریک تھے۔   اجلاس میں بتایا گیا کہ کراچی چڑیا گھر میں اس وقت تقریباً 850 جانور اور پرندے مختلف اقسام کے موجود ہیں، جبکہ 2012 کے بعد سے کسی نئے جانور کی خریداری نہیں کی گئی۔ چیف سیکریٹری سندھ نے زور دیا کہ غیر مقامی جانوروں کو کراچی کے چڑیا گھر میں...
    ہاکس بے مشرف کالونی میں تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد گلا دبا کر قتل کی جانے والی خاتون کے اہلخانہ نے کہا ہے کہ مقتولہ کی 8 ماہ شادی ہوئی تھی اوران دنوں حاملہ تھی، قتل میں ملوث شخص کو فل الفورگرفتار کیا جائے۔ ہاکس بے مشرف کالونی میں تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد گلا دبا کر قتل کی جانے والی خاتون کے اہلخانہ نے انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کردیا،مقتولہ کے اہلخانہ کا کہنا تھا کہ مقتولہ کی آٹھ ماہ شادی ہوئی تھی اوران دنوں حاملہ تھی،انھوں نے کہا کہ جو کہ قتل میں ملوث ہے اسے فل الفورگرفتار کیا جائے۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کوموچکو تھانے تھانے کے ہاکس بے مشرف کالونی سیکٹر 6 بلاک بی بنگالی...
    چائنہ پاکستان اکنامک کوریڈور (سی پیک) کے تحت کراچی سے لے کر پشاور تک ریلوے لائن کی اپ گریڈیشن کے منصوبے پر جلد کام شروع کرنے کی راہ ہموار ہوگئی۔ نجی ٹی وی کے مطابق چینی ماہرین کاوفد رواں ماہ کے آخر میں پاکستان کا دورہ کرے گا، جس میں ایم ایل ون منصوبے کے مالیاتی پلان کو حتمی شکل دی جائےگی۔ وفاقی کابینہ نے اگست 2024 میں ایم ایل ون منصوبے کے پہلے مرحلے پر مذاکرات شروع کرنے کی منظوری دی تھی۔ حکومتی ذرائع کے مطابق ایم ایل ون منصوبے کے لیے 85 فیصد یا 5 ارب 70 کروڑ ڈالر کا فنڈ چین کی جانب سے فراہم کیے جانےکا امکان ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ ایم ایل ون...
    کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 فروری2025ء ) صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں لوٹ مارکر کرنے والے 3 جعلی کانسٹیبلز کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اس حوالے سے عیدگاہ پولیس کی جانب سے کارروائی عمل میں لائی گئی، اس دوران پکڑے جانے والے 3 جعلی کانسٹیبلز پکڑے گئے، ملزمان کے قبضے سے جعلی پولیس کارڈ، ایک پولیس کیپ، بیرٹ اور موٹرسائیکل برآمد کرلی گئی۔ ترجمان پولیس نے بتایا کہ جعلی کانسٹیبلز شہر قائد کے مختلف علاقوں میں گشت کرتے تھے، اس دوران پیٹرولنگ روکے جانے پر ملزمان نے خود کو پولیس اہلکار ظاہر کیا تاہم شک کی بنیاد پر ان کی تھانے منتقلی کے بعد ملزمان کی اصلیت سامنے آئی جس پر انہیں فوری...
    اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 فروری2025ء) وفاقی کابینہ کے فیصلے کے بعد سی پیک کے تحت 6 ارب 70 کروڑ ڈالرز کے کراچی تا پشاور ریلوے اپ گریڈیشن منصوبے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے جس سے منصوبے پر جلد کام شروع کرنے کی راہ ہموار ہوگئی۔(جاری ہے) تفصیلات کے مطابق چینی ماہرین کا وفد رواں ماہ کے آخر میں پاکستان کا دورہ کرے گا جس دوران ایم ایل ون منصوبے کے مالیاتی پلان کو حتمی شکل دی جائے گی، بڈنگ کے بعد منصوبے پر فوری کام کا آغاز کیا جائے گا۔ وفاقی کابینہ نے اگست2024 میں ایم ایل ون منصوبے کے پہلے مرحلے پر مالیاتی یقین دہانی کے حوالے سے مذاکرات شروع...
    کراچی (رپورٹ‘ محمد علی فاروق) پاکستانی کسٹم حکام نے اسلحے کے بڑے ذخیرے کو ملک سے باہر اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا تے ہوئے 1464 نائن ایم ایم اور 30 بور پستول برآمد کرلیے، ملزمان نے عمان درآمد کرنے کے لیے اسلحہ چھت کے پنکھے کی پیکنگ کے اندر چھپا رکھا تھا، برآمد کنندہ روزینہ عبداللہ اور کلیئرنگ ایجنٹ پر مقدمہ درج کر کے گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق قاسم انٹرنیشنل کنٹینر ٹرمینل (کیو آئی سی ٹی) پر کسٹم کا عملہ معمول کی چیکنگ میںشک کی بنیاد پر اینٹی نارکوٹکس فورس سے مدد طلب کی۔ آپریشن کے نتیجے میںآمد اسلحہ کسٹم ایکٹ1969 کے تحت قبضے میں لے لیا۔ ایف آئی آر کے مطابق...
    کراچی کے علاقے درخشاں سے اغوا نوجوان کے اہل خانہ کو تاوان کے لیے کال آگئی، واقعے کو ایک ماہ بیت گیا لیکن مغوی کا کچھ پتہ نہیں چل سکا، وزیر داخلہ سندھ ضیا لنجار نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس حکام سے رپورٹ طلب کرلی۔درخشاں کے علاقے سے 23 سالہ مصطفیٰ نامی نوجوان 6 جنوری کو لاپتہ ہوا،  پولیس نے 7 جنوری کو مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کیا۔ موبائل فون ریکارڈ میں ملنے والے نمبرز دوستوں کے نکلے جو کہ تحقیقات میں کلیئر ہوگئے۔ پولیس حکام نے بتایا کہ اہل خانہ نے بیان دیا کہ ان سے مصطفیٰ کی رہائی کے لیے بھاری رقم طلب کی گئی ہے اور نامعلوم ملزمان نے ان سے رابطہ کیا ہے۔ پولیس...
    اسلام آباد: یوم کشمیر کی چھٹی کے موقع پر پاسپورٹ دفاتر شہریوں کی خدمات  کے لیے کھلے رہیں گے۔ ڈائریکٹر جنرل پاسپورٹس نے شہریوں کو24 گھنٹے پاسپورٹ سروسز فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے تحت شہری کل عام تعطیل کے روز بھی پاسپورٹ بنوا سکیں گے۔ میڈیا رپورٹس کےمطابق  جاری کردہ نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ لاہور، اسلام آباد اور کراچی میں پاسپورٹ دفاتر کی خدمات دستیاب ہوں گی، عوامی مرکز آفس کراچی میں بھی شہری پاسپورٹ بنوانے کی سہولت حاصل کر سکیں گے۔ ڈی جی پاسپورٹ مصطفی جمال قاضی نے اس فیصلے کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام شہریوں کی سہولت کے پیش...
    راولپنڈی: چمپئنز ٹرافی کے سلسلے میں پنڈی اسٹیڈیم میں تزئین وآرائش کا کام تیزی سے جاری ہے دبئی (اسپورٹس ڈیسک )انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے قذافی اسٹیڈیم اور نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں تزیئن و آرائش کے کام مکمل کرنے کیلئے پی سی بی کو خصوصی استثنیٰ مل گیا۔ میڈیارپورٹ کے مطابق عام طور پر ٓئی سی سی اپنے کسی بھی ٹورنامنٹ کے آغاز سے قبل وینیوز کا کنٹرول سنبھال لیتی ہے تاہم چیمپئینز ٹرافی کے سلسلے میں کرکٹ باڈی نے پی سی بی کو اضافی وقت دیدیا ہے تاکہ انتظامات کو حتمی شکل دی جاسکے۔ایونٹ سے قبل ہی میزبان چیمپئنز ٹرافی کیلئے آئی سی سی کا یہ سپورٹ پیریڈ 12 فروری سے شروع ہوگا، البتہ اپنے...
    کراچی:مشیر ربانی میموریل فائیو اے سائیڈ ہاکی ٹورنامنٹ کے دوسرے روز مہمان خصوصی سید ناصح، انٹر نیشنل لئیق لاشاری،صغیر حسین،تسلیم عثمانی،عبدالغفور،بتول کاظم،اوصاف ربانی،انٹر نیشنل محمد علی،شجاعت علی،سلمان شیخ،رضوان خان،سمیرا نسیم، اور سلیم چینا اور دیگر بھی موجود ہیں
    چیئرمین گلبر ٹاؤن نصرت اللہ ورلڈ بینک کے ذیلی ادارے کلک کے ہمراہ 2024ء اور 2025ء کی اسکیموں پر دورہ کر رہے ہیں کراچی (اسٹاف رپورٹر) چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ کا ورلڈ بینک کے ذیلی ادارے کلک کے ہمراہ 2024 اور 2025 کی اسکیموں کا دورہ گلبرگ انتظامیہ نے یوسی چیئرمین اور عوامی رائے کو مدنظر رکھتے ہوئے کیفے پیالہ سے شفیق موڑ تک اور یو بی ایل کمپلیکس سے کراچی اکیڈمی تک سڑک کی تعمیر کے حوالے سے کلک کے وفد اور انجینیئر کے ہمراہ دورہ کیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ متعلقہ یو سی کے چیئرمین، ورکس کمیٹی کے چیئرمین مرزا آفاق بیگ ایکسی این، بی این آر محمد سہیل خان ایک سی این، ایم این...
    کراچی (اسٹاف رپورٹر) میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اور جماعت اسلامی مشترکہ اعلان کرتے ہیں کراچی کی ترقی کے لیے مل کر کام کریں گے، وفاق کے ساتھ ہمیں بہت سے مسائل کا سامنا ہے، حافظ نعیم الرحمان شہر کی توانا آواز ہیں تو بلاول موثر آواز کے حامل ہیں، دونوں مل کر آواز اٹھائیں گے تو وفاقی حکومت کو ہماری بات سننی پڑے گی۔ یہ بات انہوں نے منگل کے روز جناح ٹاؤن میں جگر مراد آبادی روڈ کا افتتاح کرنے کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کی ترقی کیلیے سیاسی اختلافات کو پس پشت ڈالتے ہوئے مل کر کام کرنا ہوگا، ہر سیاسی...
    کراچی: ملٹی نیشنل میری ٹائم مشق امن 2025 اورامن ڈائیلاگ کثیرالقومی بحری مشق امن کانواں ایڈیشن 7 سے 11 فروری تک ہوگا ۔ کمانڈرپاکستان فلیٹ ریئرایڈمرل عبدالمنیب نے کراچی میں میڈیا کوبریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ 60 سےزائد ممالک ٹیموں اورمندوبین کے ساتھ امن مشق میں شرکت کررہےہیں، ہاربر فیز7 سے9 فروری تک ہوگا جس میں سیمینارزاورسرگرمیاں شامل ہیں، سی فیز10 سے11فروری تک ہوگاجس میں انسدادِ بحری قزاقی شامل ہوں گی۔ ریئرایڈمرل عبدالمنیب نے اپنی بریفنگ میں مزید بتایا کہ پاک بحریہ مشق امن کےساتھ پہلی بار”امن ڈائیلاگ” کاآغاز بھی کر رہی ہے، امن ڈائیلاگ میں دنیا بھرسےبحری افواج اورکوسٹ گارڈزسربراہان شرکت کریں گے، عالمی بحری قیادت کوسمندری مسائل پر تبادلہ خیال کرنےکابہترین موقع فراہم ہوگا،امن مشق میں عالمی شرکت...
    سعودی ایئر لائن فلائی ناس مدینہ سے کراچی کے درمیان اپنی براہ راست پروازوں کا آغاز 5 مارچ سے کرے گی۔ فضائی کمپنی نے اپنے ایکس اکاؤنٹ کے ذریعے اعلان کیا ہے کہ پرنس محمد بن عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ مدینہ اور کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے درمیان ہفتے میں 2 براہ راست فلائٹس 5 مارچ سے شروع ہوجائیں گی۔ “Flynas” Launches Direct Weekly two Flights Between “Prince Mohammad bin Abdulaziz International Airport in Madinah” and “Jinnah International Airport in Karachi” Starting March 5, 2025 This launch is part of “Flynas” growth and expansion plan, in line with its strategy for… pic.twitter.com/ISEGBDa71N — Taf3ol Saudi Arabia – English (@Taf3olksaEn) February 4, 2025 اپنے ٹوئٹ میں کمپنی نے کہا کہ...
    کراچی: سندھ میں سرکاری اسکولوں میں مفت کھانے کی تقسیم کے حکومتی منصوبے یوں تو بہت پرانے ہیں لیکن ان منصوبوں پر عملدرآمد تاحال نہیں ہوسکا تھا تاہم اب کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ اور فیڈرل بی ایریا کے سنگم پر قائم علامہ اقبال گورنمنٹ بوائز اینڈ گرلز پرائمری اینڈ سیکنڈری اسکول میں یہ خواب ایک مخیر ادارے کے تعاون سے پورا ہوگیا ہے۔ اسکول پرنسپل کا دعویٰ ہے کہ جب سے یہ اسکول حکومت سندھ کی جانب سے ایم کیو ایم کے رکن صوبائی اسمبلی عادل عسکری کے حوالے کیا گیا ہے یہاں طلباء و طالبات کو صبح کے اوقات میں تدریسی وقفے میں روزانہ کی بنیاد پرکھانا مفت فراہم کیا جارہا ہے۔ واضح رہے کہ اسکول...
    کراچی: بورڈ آف انٹرمیڈیٹ نے فرسٹ ایئر کامرس کے نتائج کا اعلان کر دیا۔ کامرس ریگولر گروپ کے امتحانات میں 28 ہزار 251 امیدواروں نے رجسٹریشن حاصل کی، 27 ہزار 457 امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے، 8 ہزار 494 امیدوار تمام سات پرچوں میں پاس ہوئے۔ آرٹس ریگولر گروپ کے امتحانات میں 10 ہزار 500 امیدواروں نے رجسٹریشن حاصل کی، 9 ہزار 792 امیدواروں نے امتحانات میں شرکت کی۔ آرٹس ریگولر میں 2 ہزار 818 امیدوار تمام چھ پرچوں میں کامیاب ہوئے، آرٹس ریگولر میں 72 فیصد طلبہ فیل ہوئے۔
    کراچی: محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں آئندہ چند روزکےدوران رات وصبح کے اوقات میں خنکی،اور دوپہرکے وقت موسم معتدل رہنے کا امکان ہے۔  کراچی میں سمندری ہوائیں غیرفعال ہونے اورشمال مشرقی سمت سے چلنے والی ہواؤں کے سبب شہرمیں رات وصبح کے وقت خنکی برقرارہے۔  محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کو کم سے کم پارہ گذشتہ روزکے مقابلے میں 0.3 ڈگری اضافے سے 13.8ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔ منگل کی صبح شہرکی فضاؤں پرہلکی دھند چھانے کے سبب حدنگاہ 6 کلومیٹرسے کم ہوکرڈھائی کلومیٹرریکارڈ ہوئی۔ ارلی وارننگ سینٹرکی پیش گوئی کے مطابق آئندہ چند روزکے دوران شہر میں خشک موسم کے ساتھ راتیں خنک رہنے کی توقع ہے، کم سے کم پارہ 12سے14ڈگری جبکہ زیادہ...
    کراچی: میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب اور ایم ڈی واٹر کارپوریشن انجینئر اسداللہ خان کی بہترین حکمت عملی اور دن رات محنت و لگن کے بعد واٹر کارپوریشن نے ایک اور سنگ میل عبور کرتے ہوئے ادارے کی ماہانہ آمدنی میں ریکارڈ اضافہ کرلیا جس کے بعد واٹر کارپوریشن کی ماہانہ آمدنی 2 بلین سے تجاوز کرگئی جو واٹر کارپوریشن کی تاریخ میں ایک ریکارڈ اضافہ ہے۔  ترجمان واٹر کارپوریشن کے مطابق واٹر کارپوریشن میں جدید اصلاحات اور تمام افسران و ملازمین کی بہترین کارکردگی اور انتظامیہ کی بہتر حکمت عملی کے باعث قلیل مدت میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔  اس حوالے سے میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے ریکارڈ آمدنی کرنے پر ایم ڈی واٹر کارپوریشن انجینئر...
    کراچی: ڈپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی نے کراچی رینج کے 649 ہیڈ کانسٹیبلز کو اسسٹنٹ سب انسپکٹرز (اے ایس آئی) کے عہدے پر ترقی دے دی، کراچی پولیس چیف نے ترقی پانے والے افسران کو مبارکباد دی۔   کراچی پولیس چیف کی زیر نگرانی کراچی پولیس آفس (کے پی او) میں ڈپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت چیئرمین کمیٹی ڈی آئی جی ایڈمن ذوالفقار لاڑک نے کی جبکہ کمیٹی کے دیگر افسران میں اے ڈی آئی جی ایڈمن عمران شوکت اور اے ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ارشد صدیقی بھی شامل تھے۔ ترجمان کراچی پولیس کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق کمیٹی نے کراچی رینج کے 649 ہیڈ کانسٹیبلز کو اسسٹنٹ سب انسپکٹرز (اے ایس آئی) کے عہدے پر...
    ریئر ایڈمرل عبدالمنیب نے زور دیا کہ جیو پولیٹکس سے جیو اکنامکس کی جانب بدلتی صورتحال کے ساتھ عالمی سمندری تجارت اور توانائی کے راستوں کی سیکیورٹی کو غیر معمولی اہمیت حاصل ہوئی ہے، بحر ہند کے خطے کو روایتی اور غیر روایتی متعدد چیلنجز کا سامنا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کثیرالقومی بحری مشق امن 2025ء اور پہلے امن ڈائیلاگ کا نعقاد 7 تا 11 فروری کراچی میں ہوگا۔ کمانڈر پاکستان فلیٹ ریئر ایڈمرل عبدالمنیب نے 9ویں امن مشق اور پہلے امن ڈائیلاگ کی تفصیلات سے میڈیا کو آگاہ کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ جیو پولیٹکس سے جیو اکنامکس کی جانب بدلتی صورتحال کے ساتھ عالمی سمندری تجارت اور توانائی کے راستوں کی سیکیورٹی کو غیر معمولی اہمیت حاصل ہوئی...
     نتائج بورڈ کی ویب سائٹ www.biek.edu.pk پر اپلوڈ کر دیئے گئے ہیں۔ طلباء اپنے نتائج اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کی آفیشل اینڈرائڈ ایپ کے ذریعے بھی معلوم کر سکتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے انٹرمیڈیٹ حصہ اول کامرس ریگولر، آرٹس ریگولر اور خصوصی امیدواروں کے سالانہ امتحانات برائے 2024ء کے نتائج کا اعلان کر دیا۔ ناظم امتحانات زرینہ راشد نے نتائج کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ کامرس ریگولر گروپ کے امتحانات میں 28 ہزار 251 امیدواروں نے رجسٹریشن حاصل کی، جن میں سے 27 ہزار 457 امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے۔ ان میں سے 8 ہزار 494 امیدوار تمام سات پرچوں میں، 4 ہزار 608 امیدوار چھ پرچوں میں، 3 ہزار 384 امیدوار پانچ پرچوں میں،...
    کراچی: اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے انٹرمیڈیٹ حصہ اول کامرس ریگولر، آرٹس ریگولر اور خصوصی امیدواروں کے سالانہ امتحانات برائے 2024ء کے نتائج کا اعلان کردیا۔ ناظم امتحانات زرینہ راشد نے نتائج کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ کامرس ریگولر گروپ کے امتحانات میں 28 ہزار 251 امیدواروں نے رجسٹریشن حاصل کی، جن میں سے 27 ہزار 457 امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے۔ ان میں سے 8 ہزار 494 امیدوار تمام سات پرچوں میں، 4 ہزار 608 امیدوار چھ پرچوں میں، 3 ہزار 384 امیدوار پانچ پرچوں میں، 2 ہزار 631 امیدوار چار پرچوں میں، 2 ہزار 353 امیدوار تین پرچوں میں، 2 ہزار 141 امیدوار دو پرچوں میں جبکہ 2 ہزار 90 امیدوار ایک پرچے میں...
    آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کیلئے ٹکٹوں کا حصول شائقین کرکٹ کیلئے جنگ بن گیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ملک میں ہونیوالے میچوں کے فزیکل ٹکٹس کی فروخت کا 3 فروری آغاز ہوا۔ فریکل ٹکٹس فراہم کرنیوالی کورئیر کمپنی ٹی سی ایس نے 26 شہروں کے 108 آؤٹ لیٹس پر ٹکٹ کاؤنٹرز بنائے تھے تاہم شائقین کرکٹ کی بڑی تعداد کے باعث ٹکٹوں کا حصول مشکل ہوگیا۔ فریکل ٹکٹس کی فروخت کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق شام 4 بجے سے شروع ہوا 6 بجے تک جاری رہا، اس دوران کئی فینز ٹکٹ پانے میں کامیاب رہے تو متعدد افراد کو خالی ہاتھ گھر لَوٹنا پڑا۔ کوئیر کمپنی کی...
    کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان جلد فضائی سروس شروع کیے جانے کا اعلان سامنے آیا ہے۔  نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق پاکستان کی نجی ائیر لائن اور بنگلا دیشی نجی ائیر لائن کی جانب سے کراچی سے ڈھاکا روٹ پر براہ راست پروازیں شروع کرنے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں دونوں ملکوں نے آمادگی ظاہر کردی ہے جب کہ بنگلا دیش کی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اس سلسلے میں اجازت دے دی ہے۔  بنگلا دیش کی شہری ہوا بازی اور سیاحت کی وزارت کے ایڈیشنل سیکرٹری عبدالناصر خان نے کہا کہ انہیں پاکستان کی نجی ائیر لائن نے ڈھاکا سے کراچی روٹ پر پروازوں کی...
    لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )محکمہ موسمیات نے رمضان المبارک کے آخری عشرے میں کراچی میں موسم گرم رہنے کی پیشگوئی کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے شہر قائد میں کل اور پرسوں سردی کی شدت میں اضافے کی پیشگوئی کی ہے۔سردار سرفراز نے بتایا کہ کراچی میں منگل اور بدھ کو رات میں سردی کی شدت میں معمولی اضافے کا امکان ہے، اس دوران درجہ حرارت 10 سے 12 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا جاسکتا ہے۔ چیف میٹرولوجسٹ کے مطابق رمضان کے ابتدائی دنوں میں کراچی کا موسم بہتر رہنے کا امکان ہے، دن نسبتاً گرم اور رات میں سمندری ہوا کے باعث موسم بہتر رہے گا۔انہوں نے مزید بتایا کہ 20 مارچ سے گرمی...
    بنوقابل کی کامیابی پر استقبالیہ تقریب، امیرکراچی منعم ظفر خان، امیر ضلع کورنگی مرزا فراحان بیگ کا خطاب، اسٹیج پر محمد عمران، انجینئر نوید اختر، منصور فیروز و دیگر موجود ہیں، کارکنان کی بڑی تعداد موجود ہے
    کراچی(رپورٹ:منیر عقیل انصاری)سندھ حکومت کی عدم توجہی کے باعث کریم آباد انڈر پاس کی تعمیر دکانداروں کے لیے وبال جان بن گیا ہے انڈر پاس کی تعمیرات کے باعث رمضان المبارک کے دوران تاجراور دکاندار اپنا کاروبار مکمل طور پر نہیں کر سکیں گے دکانداروں کو اپنی دکان کا کرایہ اور سیلز مین کی ماہانہ تنخواہ نکالنا مشکل ہو گیا۔دکانداروں اور سیلز مینوں کے گھروں میں فاقہ کشی کی نوبت آگئی ہے۔ کریم آباد مارکیٹ کے تاجر شدید پریشان ہیں کہ یہ انڈر پاس کب مکمل ہوگا، کریم آباد کے اطراف میں موجود مارکیٹوں کے تاجر اور رہائشی ذہنی اذیت کا شکار ہیں۔کریم آباد مارکیٹ کے دکاندار نے جسارت سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ہماری دکان میں 6...
    کراچی (اسٹاف رپورٹر) جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی نے کہا ہے کہ مصنوعی ذہانت کی انقلاب آفریں ایجادات نے دنیا کو ورطہ حیرت میں مبتلاکردیا ہے، صحت کی دیکھ بھال میں مصنوعی ذہانت کے نفاذ کا مستقبل بہت روشن ہے کیونکہ یہ طبی پیشہ ور افراد کو انتہائی منفرد اور حیران کن انداز میں روشناس کرنے کی صلاحیت رکھنے کے ساتھ ساتھ طبی میدان میں نئے افق تک پہنچانے میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سردار یاسین ملک پروفیشنل ڈیولپمنٹ سینٹر جامعہ کراچی میں منعقدہ ورکشاپ بعنوان’’ہیلتھ کیئر میں ڈیجیٹل ہیلتھ اور اے آئی/ مشین لرننگ‘‘ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے بتایاکہ 2030 ء...
    کراچی (اسٹاف رپورٹر) بنو قابل کورنگی کراچی میں ہونے والے پروگرامات میں سب سے بڑا پروگرام تھا، بڑی تعداد میں طلبہ کی شرکت کامیابی کی دلیل ہے یہ۔ بات امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے بنو قابل پروگرام کے شاندار انعقاد پر ضلعی کارکنان کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے مزید کہا کہ کورنگی میں اہلیت ٹیسٹ میں ہزاروں طلبہ شریک ہوئے، انتظامات ناکافی تھے لیکن کارکنان نے زیادہ سے زیادہ طلبہ کی شرکت کو ممکن بنایا جس کیلیے ستائش کے مستحق ہیں اسی سلسلے میں یہ تقریب منعقد کی گی ہے، اب ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم اپنے دائرہ کار کو مزید مستحکم کریں۔ امیر جماعت اسلامی کورنگی مرزا فرحان بیگ نے...
    کراچی(اسٹاف رپورٹر) انجمن اساتذہ جامعہ کراچی کے تحت سندھ فپواسا کی اپیل پر سندھ بھر کی جامعات سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے آج 19 ویں روز بھی تدریسی عمل کا بائیکاٹ کیا گیا۔ اس حوالے سے جامعہ کراچی میں اساتذہ کی جنرل باڈی منعقد کی گئی جس میں اساتذہ کی ایک بہت بڑی تعداد نے شرکت کی، مقررین نے فپواسا اور انجمن اساتذہ سے مکمل اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ان کی کاوشوں کو سراہا اور اس احتجاج کو جاری رکھنے کے ساتھ تمام اسٹیک ہولڈرز کو بھی ساتھ ملاکر اس احتجاج کے دائرہ کار کو بڑھانے کیلیے تجاویز پیش کیں۔