ڈمپرز حادثات میں ڈرائیوروں کو گرفتار کرنے کے واضح احکامات ہیں، ضیاء لنجار
اشاعت کی تاریخ: 10th, April 2025 GMT
فائل فوٹو
وزیر داخلہ سندھ ضیاء لنجار نے ڈمپر حادثات پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈمپرز حادثات میں ملوث ڈرائیوروں کو گرفتار کرنے کے واضح احکامات ہیں۔
اپنے بیان میں ضیاء لنجار کا کہنا ہے کہ کسی کو بھی ڈمپرز یا ہیوی گاڑیوں کو جلانے کی اجازت نہیں، جو بھی شہر کا امن خراب اور دہشت پھیلانے میں ملوث ہے گرفتار کیا جائے گا۔
کراچی کے علاقے نارتھ کراچی میں پاور ہاؤس چورنگی کے قریب ڈمپر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار شخص زخمی ہوگیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ پولیس کو گاڑیاں جلانے والے افراد کو گرفتار کرنے کے احکامات دیے ہیں، سہراب گوٹھ احتجاج سے متعلق پولیس کو ہدایت دی ہے۔
واضح رہے کہ نارتھ کراچی پاور ہاؤس چورنگی کے قریب ڈمپر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار زخمی ہوگیا، حادثے کے بعد مشتعل افراد نے 7 ڈمپروں کو آگ لگا دی۔
پولیس کے مطابق 4 ڈمپرز ناگن چورنگی اور 3 فور کے چورنگی پر جلا دیئے گئے، فائر ٹینڈرز کی مدد سے ڈمپروں میں لگی آگ بجھادی گئی۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
چیچہ وطنی،قومی شاہراہ پر کار کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق
چیچہ وطنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اپریل2025ء) چیچہ وطنی قومی شاہراہ پر کار کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگیا۔ریسکیوذرائع کے مطابق حادثہ اقبالنگر کے قریب بائی پاس روڈ پر پیش آیا جہاں ملتان کی جانب سے آنیوالی کار نے موٹر سائیکل کو ٹکرماردی ۔(جاری ہے)
حادثہ کے نتیجہ میں55سالہ موٹر سائیکل سوار شدید زخمی ہوگیا اور طبی امداد سے قبل ہی چل بسا،کارڈرائیور گاڑی سمیت فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔\378