Juraat:
2025-04-13@00:48:30 GMT

پیپلز پارٹی کا ایم کیو ایم کودوبارہ الیکشن لڑنے کا چیلنج

اشاعت کی تاریخ: 9th, April 2025 GMT

پیپلز پارٹی کا ایم کیو ایم کودوبارہ الیکشن لڑنے کا چیلنج

ایم کیو ایم کا ایک گروپ کراچی میں نفرتیں پھیلا رہا ہے ، یہی لوگ افراتفری چاہتے ہیں
ایم کیو ایم کو جو بات کرنی ہے وہ عوامی مینڈیٹ پرکرے، شرجیل میمن کا ایم کیو ایم کو جواب
سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے ایم کیو ایم قیادت کو استعفے دے کر دوبارہ الیکشن لڑنے کا چیلنج دے دیا۔کراچی سے جاری بیان میں شرجیل میمن نے ایم کیو ایم قیادت کو جواب دیا اور کہا کہ کچھ لوگ چاہتے ہیں افراتفری پھیلے ۔انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کا ایک گروپ کراچی میں نفرتیں پھیلا رہا ہے ، یہی لوگ افراتفری چاہتے ہیں، ہم ایسا ہرگز نہیں ہونے دیں گے۔سندھ کے سینئر وزیر نے مزید کہا کہ ایم کیو ایم کو جو بات کرنی ہے وہ عوامی مینڈیٹ پرکرے ۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم اپنے حلقے اور ایم کیو ایم رہنما اپنے حلقے سے استعفیٰ دیں، دوبارہ انتخابات لڑتے ہیں دیکھتے ہیں کس کے پاس مینڈیٹ ہے ۔

.

ذریعہ: Juraat

کلیدی لفظ: ایم کیو ایم کو

پڑھیں:

نہروں کی تعمیر کا معاملہ، پیپلز پارٹی ڈٹ گئی

سٹی 42 : پیپلز پارٹی کی مرکزی سیکریٹری اطلاعات پیپلز پارٹی شازیہ مری نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی دریائے سندھ پر نہروں کی تعمیر کی اجازت نہیں دے گی اور عوام کے حقوق کے لیے جدوجہد جاری رکھے گی۔

قومی اسمبلی اجلاس میں پیپلزپارٹی کے بائیکاٹ کی وجوہات سامنے آ گئیں۔ مرکزی سیکریٹری اطلاعات پیپلز پارٹی شازیہ مری نے بتایا کہ آج قومی اسمبلی کے اجلاس میں پاکستان پیپلز پارٹی نے دریائے سندھ پر نہروں کی تعمیر کے حوالے سے قرارداد کو ایجنڈے میں شامل نہ کرنے پر احتجاج ریکارڈ کروایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے 7 اپریل کو دریائے سندھ پر نہروں کی تعمیر کے خلاف قرارداد جمع کروائی تھی، مسلم لیگ (ن) اور ایم کیو ایم نے اس قرارداد کی حمایت نہیں کی۔ 

بانی کی ملاقات؛ پی ٹی آئی کی قیادت آج پھر اڈیالہ جیل جائے گی

شازیہ مری کے مطابق  تحریک انصاف نے ایوان میں ہنگامہ کھڑا کیا، ایوان میں مسلم لیگ (ن) کے جواب کے باوجود، پیپلز پارٹی مسلسل دریائے سندھ پر نہروں کی تعمیر کے خلاف قرارداد کی منظوری کا مطالبہ کر رہی ہے، پیپلز پارٹی کے اراکین نے مسلم لیگ (ن) کے صوبائی وزراء کو اس مسئلے پر اشتعال انگیز اور تفرقہ انگیز بیانات کا ذمہ دار ٹھہرایا۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے 7 تاریخ کو نہروں کی نقصان دہ تجویز کے خلاف ایوان میں مؤقف اختیار کیا جبکہ تحریک انصاف کے اراکین مسلسل خلل ڈالتے رہے، دریائے سندھ پر نہروں کی تعمیر کے خلاف بحث کے دوران تحریک انصاف کا غیر ذمہ دارانہ رویہ دیکھنا انتہائی افسوسناک تھا،حقیقت یہ ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت کے دوران عمران نیازی نے دریائے سندھ پر دو نہروں کی منظوری دی تھی جس کی سندھ میں پیپلز پارٹی کی حکومت نے شدید مخالفت کی۔ 

تربوز کی ہول سیل پرائس اور کنزیومر پرائس؛ ڈپٹی کمشنر کو تربوز نظر نہیں آتا

انہوں نے کہا کہ اگر آج تحریک انصاف قرارداد لا کر اپنی پچھلی غلطی کا ازالہ بھرنا چاہتی ہے، تو آئے ہماری قرارداد کی حمایت کرے، ہمیں دریائے سندھ پر نہروں کی تعمیر کے خلاف اکٹھے کھڑا ہونا ہوگا کیونکہ یہ زندگی اور موت کا مسئلہ ہے، پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ ملک میں پانی کی منصفانہ اور جائز تقسیم کے لیے جدوجہد کی ہے، ملک میں پانی کی تقسیم 1991 کے Accord کے تحت ہونی چاہیئے، پیپلز پارٹی نے کالا باغ ڈیم جیسے متنازع اور ملک دشمن منصوبے کی ہمیشہ مخالفت کی اور اسے دفن کیا۔

  کرپٹو کرنسی پر ٹیکس لگانے کا حکم

سیکریٹری اطلاعات نے کہا کہ چیئرمین پیپلز پارٹی مسلسل دریائے سندھ پر نئی نہروں کی تعمیر کی مخالفت کرتے آ رہے ہیں۔ صدر آصف علی زرداری نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے اپنے خطاب میں واضح طور پر کہا کہ وہ دریائے سندھ پر نہروں کی تجویز کی حمایت نہیں کریں گے، صدر زرداری نے اس فیصلے کو یکطرفہ اور وفاقی اکائیوں کے خلاف قرار دیا۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھی کہا ہے کہ ایسے یکطرفہ فیصلے وفاق کے خلاف ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی دریائے سندھ پر نہروں کی تعمیر کی اجازت نہیں دے گی اور عوام کے حقوق کے لیے جدوجہد جاری رکھے گی ۔ 

ڈیفنس سی ،نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کا ’’کے ایف سی‘‘ پر پتھراؤ

متعلقہ مضامین

  • بیانیہ کینالز کا
  • بلاول بھٹو زرداری انٹراپارٹی الیکشن میں ایک بار پھر پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین منتخب
  • جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس نے وقف قانون کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا
  • ن لیگ کے سینیٹر عرفان صدیقی نے بغضِ پی پی میں قابل مذمت باتیں کیں، شرجیل میمن
  • عرفان صدیقی نے بغض پیپلز پارٹی میں جو گفتگو کی وہ قابل مذمت ہے،صوبائی وزیر شرجیل میمن
  • عرفان صدیقی نے بغض پیپلز پارٹی میں جو گفتگو کی وہ قابل مذمت ہے، شرجیل میمن
  • سندھ: اسلحے کی نمائش پر پولیس و رینجرز کو گرفتاری کا اختیار مل گیا
  • حادثات کی آڑ میں جو سیاست اور فساد چاہتا ہے اسے ہرگز معاف نہیں کیا جائے گا، شرجیل میمن
  • شرجیل میمن کو ہیوی ٹریفک کیلئے حد رفتار کم کرنے سے حادثات میں کمی کی امید
  • نہروں کی تعمیر کا معاملہ، پیپلز پارٹی ڈٹ گئی