سائٹ ایریا میں ورک شاپ کے اندر کام کے دوران کرنٹ لگنے سے نوجوان جاں بحق ہوگیا۔

سائٹ ایریا عائشہ مسجد کے قریب ورک شاپ میں نوجوان کو کرنٹ لگ گیا جسے فوری طور پر چھیپا کے رضا کاروں کی مدد سے سول اسپتال لیجایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے معائنے کے بعد اس کی موت کی تصدیق کر دی۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متوفی کی شناخت 25 سالہ فیضان کے نام سے کی گئی جو کہ ملازم تھا جبکہ واقعہ کام کے دوران بجلی سے کرنٹ لگنے کا بتایا جا رہا ہے۔تاہم، پولیس اس حوالے سے مزید معلومات حاصل کر رہی ہے۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

کراچی میں ہوٹل پر لوٹ مار کے دوران پولیس اہلکار کی فائرنگ، 2 ڈاکو ہلاک

کراچی کے علاقے سچل گوٹھ میں پولیس نے ہوٹل پر ڈاکوؤں کی لوٹ مار کی کوشش ناکام بنادی، کانسٹیبل نے فائرنگ کرکے 2 ڈاکوؤں کو زخمی کردیا، جو اسپتال منتقلی کے دوران دم توڑ گئے۔

پولیس کانسٹیبل علی حیدر کا کہنا ہے کہ ہوٹل پر دوستوں کے ساتھ چائے پی رہا تھا، 2 ملزمان نے ہوٹل پر لوٹ مار کی، فرار ہوتے وقت ملزمان کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا۔

 پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہونے والے دونوں ملزمان اسپتال منتقلی کے دوران ہلاک ہوگئے، ملزمان سے اسلحہ اور لوٹا گیا سامان اور موٹر سائیکل برآمد کرلی گئی۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی: ذاتی جھگڑے کے دوران فائرنگ سے سیکیورٹی گارڈ زخمی
  • کراچی: فائرنگ سے نوجوان زخمی
  • کراچی؛ تیزرفتار گاڑی بے قابو ہو کر پول سے ٹکرا گئی، نوجوان جاں بحق
  • کراچی: شیر شاہ میں نالے کے قریب دھماکے سے زخمی لڑکا دوران علاج دم توڑ گیا
  • کراچی: آگ بجھانے کے دوران شہید ہونیوالے بلال تنولی کی نماز جنازہ ادا
  • کراچی میں گاڑی پر ٹکر کے بعد ٹریلر ڈرائیور پر فائرنگ کرنے والی خاتون جیل منتقل
  • کراچی: بورنگ کے دوران لگنے والی آگ پر قابو نہ پایا جا سکا، کیا زیرزمین گیس کا بڑا ذخیرہ موجود ہے؟
  • کراچی میں ہوٹل پر لوٹ مار کے دوران پولیس اہلکار کی فائرنگ، 2 ڈاکو ہلاک
  • نیوزی لینڈ کیخلاف میچ میں امام الحق چہرے پر گیند لگنے سے زخمی