پی ایس ایل 10 کے لیے کراچی کنگز نے اپنی تیاریوں کا آغاز کر دیا۔

کراچی کنگز نے پیر کو نیشنل اسٹیڈیم کے اوول گراؤنڈ پر اپنی ابتدائی مشقیں کیں۔ جمعہ سے شروع ہونے والے میگا ایونٹ میں کراچی کنگز اگلے روز ہفتے کو اپنا پہلا میچ نیشنل اسٹیڈیم میں ملتان سلطانز کے خلاف کھیلے گی۔

ایونٹ کے لیے ابتدائی روز فرنچائز میں شامل مقامی کرکٹرز نے تربیت کا آغاز کیا۔ان میں ٹیسٹ کپتان شان مسعود، فاسٹ بولر حسن علی، عامر جمال، عباس آفریدی ،زاہد محمود، فواد علی اور محمد ریاض اللہ سمیت دیگر شامل تھے۔

ابتدائی مشقوں میں ہیڈ کوچ روی بوپار اور اسسٹنٹ و بولنگ کوچ شان ٹیٹ نے کھلاڑیوں کی نگرانی کی۔ اس موقع پر بیٹنگ بولنگ اور فیلڈنگ کے شعبوں میں کارکردگی میں نکھار لانے کی کوشش کی گئی۔

دورہ نیوزی لینڈ میں پاکستان کی نمائندگی  کے بعد واپس وطن پہنچنے والے فرنچائز کے کھلاڑی اگلے دو دن میں اسکواڈ کا حصہ بن جائیں گے۔ ان میں نیوزی لینڈ میں افغان باشندے کی بدتمیزی کا شکار ہونے والے ممتاز آل راؤنڈر خوش دل شاہ خصوصی توجہ کا مرکز ہوں گے۔

فرنچائز کے آل راؤنڈر افغانستان سے تعلق رکھنے والے محمد نبی منگل کو کراچی پہنچ رہے ہیں۔کراچی کنگز کے نامزد کپتان معروف آسٹریلوی بیٹر ڈیوڈ وارنر جمعرات کو پاکستان پہنچیں گے۔

دریں اثنا پی ایس ایل 10 میں کراچی کنگز کے خلاف اپنا پہلا میچ کھیلنے کے لیے ملتان سلطانز کی ٹیم منگل کی شب کراچی پہنچ رہی ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کراچی کنگز

پڑھیں:

کراچی میں دہشتگردی کی منصوبہ بندی کرنے والے فتنہ خوارج کے 3 دہشتگرد گرفتار

— فائل فوٹو

کراچی کے علاقے کورنگی میں رینجرز اور سی ٹی ڈی نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے فتنہ خوارج کے 3 دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ تینوں دہشتگردوں کا تعلق فتنہ خوارج حافظ گل بہادر گروپ سے ہے، دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ اور دھماکا خیز مواد برآمد ہوا ہے۔

ڈیرہ اسماعیل خان: خفیہ اطلاع پر آپریشن، 9 خوارج ہلاک

سیکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے ٹکوارہ میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا جس میں فائرنگ کے تبادلے کے بعد 9 خوارج ہلاک کردیے گئے۔

گرفتار دہشت گرد نعیم اللّٰہ عسکری تربیت یافتہ اور وزیرستان میں کارروائیوں میں ملوث ہے جو کچھ عرصہ قبل کراچی میں آکر اپنا نیٹ ورک منظم کرنے میں سرگرم تھا۔

انہوں نے بتایا کہ تینوں دہشت گرد کراچی میں دہشتگردی کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

متعلقہ مضامین

  • پی ایس ایل کا مقابلہ کس لیگ کے ساتھ ہے؟ حسن علی نے بتادیا
  • کراچی میں بجلی کی 16 گھنٹے لوڈشیڈنگ پر ایم کیو ایم کا شدید ردعمل
  • کراچی میں دہشتگردی کی منصوبہ بندی کرنے والے فتنہ خوارج کے 3 دہشتگرد گرفتار
  • شان ٹیٹ کراچی کنگز کے فاسٹ بولنگ کوچ بنا دیے گئے
  • کراچی میں تخریب کاری کی منصوبہ بند کرنے والے 3 مطلوب دہشت گرد گرفتار
  • پی ایس ایل 10: کراچی کنگز نے انتہائی منفرد اور دلکش نئی کٹ متعارف کرادی
  • کراچی والے ہوجائیں ہوشیار، شہر میں سورج قہر برسانے کو تیار
  • پی ایس ایل 10: کراچی کنگز نے اپنی نئی کِٹ متعارف کرادی
  • کراچی، کورنگی آگ کی ابتدائی کیمیائی تجزیاتی رپورٹ آگئی