سندھ بلڈنگ ،ڈی جی اسحاق کھوڑو نے شہریوں کا مستقبل خطرے میں ڈال دیا
اشاعت کی تاریخ: 11th, April 2025 GMT
بلڈنگ افسران کی من مانیوں نے کراچی کے بنیادی ڈھانچے کو تبدیل کر کے رکھ دیا
غیر قانونی تعمیرات اور لوٹ مارکے ذمہ دار بلڈنگ افسران تاحال احتساب سے محفوظ
جلیس صدیقی، آصف رضوی، اورنگ زیب، ضیاء کالاکی سرگرمیاں ڈھکی چھپی نہیں
ڈائریکٹر جنرل اسحاق کھوڑو نے شہریوں کا مستقبل خطرے میں ڈال دیا ہے۔ نمائندہ جرأت سے بات کرتے ہوئے کنوینر اگینسٹ ال لیگل کنسٹرکشن اورنگزیب شہزاد نے بلڈرز پر مقدمات اورگرفتاریوں کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ اب بھی قومی خزانہ لوٹ کر عوامی مفادات کا قتل کرنے والے سرکاری افسران احتساب سے محفوظ ہیں۔ بلڈرز کیخلاف کارروائیاں "نورا کشتی” محسوس ہو رہی ہیں جبکہ بلڈنگ بائی لاز کیخلاف تعمیرات کی سرپرستی میں ملوث افسران کو ایف آئی آرکا اختیار دینا بھی لمحہ فکریہ ہے۔ جلیس احمد صدیقی، عامر کمال جعفری، آصف رضوی، علی غفران، جعفر امام، نجم قریشی، اویس حسین، سید کمال، عارف زاہدی، ریاض ملا، نواب علی خان منگنیجو، کاشف اورنگزیب ضیاء الرحمان عرف ضیاء کالے ودیگر کی سرگرمیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں۔ چیک اینڈ بیلنس نہ ہونے سے بلڈنگ افسران کی من مانیوں نے کراچی کے بنیادی ڈھانچے کو بری طرح سے متاثر کیا ہے۔ کراچی ٹائون اینڈ پلاننگ ریگولیشن 2002میں ترمیم کرکے رہائشی علاقوں میں تجارتی مقاصد کیلئے تعمیرات کی اجازت دینے کی کوششوں سے مذموم عزائم کا پردہ فاش ہوگیا ہے۔ صوبائی وزیر بلدیات کے بیانیے کے مطابق غیر قانونی تعمیرات پر متعلقہ بلڈنگ افسران کیخلاف سخت کارروائی ہونی چاہیے۔
.ذریعہ: Juraat
کلیدی لفظ: بلڈنگ افسران
پڑھیں:
ڈمپر حادثات: شہریوں کا غم و غصہ بجا ، تاہم قانون شکنی کسی صورت قبول نہیں،گورنر سندھ
ویب ڈیسک: گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کراچی میں ڈمپرز جلانے اور سڑک بند کرنے پر تشویش کا اظہار کیا اور نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سے ڈمپر حادثات کی تفصیلات طلب کرلیں۔
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے رات گئے کراچی کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا، انہوں نے کہا کہ شہریوں کا ہیوی ٹریفک اور اس سے ہونے والی اموات پر غم و غصہ بجا ہے، تاہم قانون شکنی کسی صورت قبول نہیں کی جا سکتی، انہوں نے کہا کہ تمام شہری پرامن رہیں اور قانون کو اپنے ہاتھ میں لینے سے گریز کریں۔
بانی کی ملاقات؛ پی ٹی آئی کی قیادت آج پھر اڈیالہ جیل جائے گی
گورنر سندھ نے زور دیا کہ ہمیں قانون کی بالادستی کو ہر صورت یقینی بنانا ہوگا، اشتعال انگیزی سے صرف نقصان ہی ہوگا، کوئی بھی شخص بھائی کو بھائی سے لڑانے کی سازش میں کامیاب نہ ہونے دے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ کچھ عناصر شہر کا امن خراب کرنے کی ناپاک کوشش کر رہے ہیں لیکن چنگاری پھینک کر آگ بھڑکانے کی ان سازشوں کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔
کامران ٹیسوری نے تمام اداروں پر زور دیا کہ حالات کو قابو میں رکھنے اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے مؤثر اقدامات کئے جائیں۔
تربوز کی ہول سیل پرائس اور کنزیومر پرائس؛ ڈپٹی کمشنر کو تربوز نظر نہیں آتا