کراچی میں 4 روز پانی کی فراہمی معطل رہے گی
اشاعت کی تاریخ: 9th, April 2025 GMT
غازی گوٹھ پر پانی کی 84 انچ قطر مین لائن کا مرمتی کام کل 10 اپریل جمعرات سے شروع کیا جائے گا، جو اگلے 96 گھنٹوں میں مکمل کر لیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ کراچی واٹر بورڈ نے مرمتی کام کے باعث 10 اپریل سے شہر کے مختلف علاقوں میں پانی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ترجمان واٹر کارپوریشن کے مطابق غازی گوٹھ پر پانی کی 84 انچ قطر مین لائن کا مرمتی کام کل 10 اپریل جمعرات سے شروع کیا جائے گا، جو اگلے 96 گھنٹوں میں مکمل کر لیا جائے گا۔ مرمتی کام 24 گھنٹے مسلسل جاری رہے گا، تاکہ مقررہ وقت میں مکمل ہو سکے، رساؤ کا کام مکمل ہونے سے شہر کے مختلف علاقوں میں پانی کی فراہمی میں مزید بہتر آئے گی۔ کام کے باعث نیپا، لیاری، جمشید ٹاؤن، جناح ٹاؤن، پی آئی بی کالونی، حیدرآباد کالونی، لانڈھی، کورنگی اور ڈی ایچ اے میں پانی کی فراہمی جزوی طور پر معطل رہے گی۔ شہر کو یومیہ ٹوٹل 650 ایم جی ڈی پانی فراہم کیا جاتا ہے، تاہم مرمتی کام کے باعث شہر کو یومیہ 200 ایم جی ڈی پانی کی کمی کا سامنا ہوگا۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ شہر کو 450 ایم جی ڈی پانی کی فراہمی معمول کے مطابق جاری رہے گی، شہری پانی کا ذخیرہ کریں اور اسے احتیاط سے استعمال کریں۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: پانی کی فراہمی مرمتی کام جائے گا
پڑھیں:
سیکیورٹی کلیئرنس نہ ملنے پرکراچی سے کوئٹہ جانیوالی بولان میل کو جیکب آباد اسٹیشن پر روک لیا گیا
فوٹو فائلکراچی سے کوئٹہ جانے والی بولان میل کو جیکب آباد ریلوے اسٹیشن پر روک لیا گیا۔
ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ بولان میل کو سیکیورٹی کلیئرنس نہ ملنے کے باعث روکا گیا، بولان میل کو کل سبی ریلوے اسٹیشن سے کراچی کیلئے روانہ کیا جائے گا۔
کوئٹہ ریلوے اسٹیشن سے بولان میل کے مسافروں کو سبی پہنچایا جائے گا۔