احتجاجی مظاہروں سے خطاب میں رہنماؤں نے کہا کہ یمن کے لوگوں کو سلام پیش ہے، ہماری جانیں مزاحمت کے لوگوں پر قربان ہیں، مزاحمت کی قیادت نے حق اور باطل کے درمیان سرخ لکیر کھینچ دی ہے، پاکستان میں سنی شیعہ لڑائی کروانے کی سازش کی جا رہی ہے۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کے تحت کراچی میں مظلوم فلسطینوں سے اظہار یکجہتی کے لیے بعد نماز جمعہ جامع مسجد جیدر کرار اورنگی ٹاون، جامع مسجد جعفریہ نیو کراچی، جامع مسجد ابوالفضل العباس لانڈھی، جامع مسجد باب النجف بفرزون، جامع مسجد دربار حسینی ملیر، جامع مسجد حیدر کرار کھوکراپار، جامع مسجد گلشن حدید کے باہر مظاہرے کئے گئے۔ مرکزی احتجاجی مظاہرہ جامع مسجد خوجہ اثنا عشری کھارادر کے باہر کیا گیا۔ احتجاجی مظاہرے میں مرکزی رہنما علامہ حسن ظفر نقوی، علامہ مختار امامی، علامہ صادق جعفری، علامہ مبشر حسن، علامہ حیات عباس و دیگر نے خطاب کیا۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.

youtube.com/@ITNEWSUrduOfficial

ذریعہ: Islam Times

پڑھیں:

جماعت اسلامی کے تحت غزہ میں اسرائیلی جارحیت کیخلاف سندھ بھر میں احتجاجی مظاہرے

احتجاجی مظاہروں سے خطاب میں رہنماؤں نے کہا کہ آج غزہ میں لاکھوں مسلمان فاقہ کشی، نسل کشی اور قحط کا شکار ہیں جبکہ مسلم حکمران امریکی سامراج کے خوف سے اتنے بڑے سانحے اور ظلم کے باوجود خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں، غزہ میں انسانی المیہ جنم لے رہا ہے، ہر گزرتے دن کے ساتھ اسرائیل کے جنگی جنون میں اضافہ ہورہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غزہ میں اسرائیلی جارحیت اور فلسطینی بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کی اپیل پر جماعت اسلامی سندھ کے تحت کراچی تا کشمور سندھ بھر میں بھرپور احتجاجی مظاہرے کئے گئے جن سے مرکزی، صوبائی اور ضلعی رہنماؤں نے خطاب کیا۔ اس سلسلے میں صوبائی امیر کاشف سعید شیخ لاڑکانہ، نائب امیر حافظ نصراللہ چنا کندھکوٹ، ڈپٹی جنرل سیکرٹری امداد اللہ بجارانی شہدادکوٹ، حافظ طاہر مجید حیدرآباد، علامہ حزب اللہ جکھرو نے سکھر میں منعقدہ احتجاجی مظاہروں سے خطاب کیا۔ مقررین کا کہنا تھا کہ غزہ کے مظلوم مسلمانوں پر ہونے والے انسانیت سوز مظالم اور مسلم حکمرانوں کی بے حسی نے پوری امت کا سر شرم سے جھکا دیا ہے، آج غزہ میں لاکھوں مسلمان فاقہ کشی، نسل کشی اور قحط کا شکار ہیں جبکہ مسلم حکمران امریکی سامراج کے خوف سے اتنے بڑے سانحے اور ظلم کے باوجود خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں، غزہ میں انسانی المیہ جنم لے رہا ہے، ہر گزرتے دن کے ساتھ اسرائیل کے جنگی جنون میں اضافہ ہورہا ہے، امریکا کی آشیرواد سے اسرائیل غزہ کو صفحہ ہستی سے مٹادینے پر تلا ہوا ہے۔

جماعت اسلامی سندھ کے امیر کاشف سعید شیخ نے لاڑکانہ میں منعقدہ احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 18 مارچ کو جنگ بندی کے خاتمے کے بعد غزہ پر اسرائیلی بمباری جاری ہے، اقوامِ متحدہ کی رپورٹس کے مطابق غزہ میں 65 ہزار سے زائد عمارتیں تباہ ہو چکی ہیں اور 190,000 سے زائد فلسطینی بے گھر ہوئے ہیں، مسلسل اسرائیلی بمباری کی وجہ سے صحت کے شعبے کو شدید نقصان پہنچا ہے، 23 اسپتال بند ہو چکے ہیں، 600 سے زائد طبی کارکنان کو ہلاک کیا جاچکا ہے، غزہ میں خوراک، پانی اور ادویات کی شدید قلت جاری ہے، المیہ یہ ہے کہ غزہ کے باشندوں کو امداد کی فراہمی کے لیے واحد گزرگاہ رفح کراسنگ حالیہ مہینوں میں کئی بار بند اور کھولی گئی، جس کی وجہ سے غزہ کے عوام کو امداد اور خوراک کی فراہمی بری طرح متاثر ہوئی ہے، غزہ میں آتش و آہن کا کھیل جاری ہے، نہتے فلسطینی خاک و خون میں ملائے جارہے ہیں، غزہ میں جاری اسرائیلی دہشت گردی و درندگی کی جو ویڈیوز اور تصاویر آرہی ہیں، اس نے انسانیت کا دل رکھنے والے افراد کو دھلا کر رکھ دیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • لیہ، ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کے صدر علامہ اقتدار نقوی کا دورہ لیہ، مرکزی کنونشن کی دعوت دی 
  • پشاور، جماعت اسلامی کیجانب سے اسرائیل کیخلاف بھرپور احتجاج
  • ایم ڈبلیو ایم نے ہمیشہ مظلومین کی حمایت کی ہے، علامہ ولایت جعفری
  • آئی ایس او کراچی کے تحت فلسطین پر جاری مظالم کیخلاف احتجاجی مظاہرے
  • مجلس وحدت مسلمین کے تحت فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے کراچی میں یوم احتجاج
  • غزہ میں اسرائیلی جارحیت، جماعت اسلامی کا سندھ بھر میں احتجاج
  • جماعت اسلامی کے تحت غزہ میں اسرائیلی جارحیت کیخلاف سندھ بھر میں احتجاجی مظاہرے
  • مولانا فضل الرحمان کا آج تمام ضلعی ہیڈ کوارٹرز میں اسرائیلی بربریت کیخلاف مظاہروں کا حکم
  • مولانا فضل الرحمان کا اسرائیلی بربریت کیخلاف کل مظاہروں کا حکم