’جن کے پاس آپشن ہے ان کا پاکستان میں رہنا نہیں بنتا‘، خواجہ آصف کا پاکستان بائیکاٹ کی دھمکی پر سخت ردعمل
اشاعت کی تاریخ: 11th, April 2025 GMT
ڈمپر ایسوسی ایشن کے صدر لیاقت محسود نے گزشتہ دونوں پاکستان کے بائیکاٹ کی دھمکی تھی۔ انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ ان کی 11 گاڑیوں کو جلایا گیا ہے اور پھر حکومت سے مطالبہ کیا تھا کہ ان کے ڈمپروں کو جلانے والے افراد کو گرفتار کیا جائے۔
لیاقت محسود کے پاکستان کے بائیکاٹ کی دھمکی دینے پر صارفین سیخ پا ہو گئے تھے اور ان کے خلاف ٹویٹس کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ شخص پاکستان کے بائیکاٹ کا کہہ رہا ہے اس لیے انہیں ان کے اپنے لوگوں کے درمیان بھیج دیا جائے جبکہ کئی صارفین نے ان کی گرفتاری کا مطالبہ بھی کیا تھا۔
ڈمپر ایسوسی ایشن کے صدر کی حکومت کو دھمکیاں
میں پاکستان سے بائیکاٹ کروں گا
مختلف مقامات پر ہماری 11 گاڑیوں کو جلا دیا گیا ،لیاقت محسود
اگر انصاف نا ملا تو ہم خود دیکھ لیں گے ،رہنما ڈمپرز ایسوسی ایشن لیاقت محسود pic.
— ShiRaz Saeed???????? (@Srkhanofficial) April 9, 2025
اب اس حوالے سے وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے سماجی رابطوں کی سائیٹ ایکس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جن کے پاس پاکستان کے علاوہ کوئی اور آپشن ہے اور وہ اس آپشن استعمال کرنے کا برملا اظہار بھی کرتے ہیں۔ ان کا پاکستان میں رہنا بنتا ہی نہیں ہے۔ پاکستان کی مٹی اول اور آخر آپشن ہے۔ آخر میں انہوں نے پاکستان پائیندہ باد کا نعرہ لگایا۔
جن کے پاس پاکستان کے علاوہ کوئ اور آپشن ھے اور وہ وہ آپشن استعمال کرنے کا بر ملا اظہار بھی کرتے ھیں۔ انکا پاکستان میں رہنا بنتا نہیں۔ پاکستان کی مٹی اول اور آخر آپشن ھے۔ پاکستان پائیندہ باد https://t.co/68cFSiQFu0
— Khawaja M. Asif (@KhawajaMAsif) April 10, 2025
یاد رہے کہ گزشتہ دنوں کراچی کےعلاقے نارتھ کراچی پاور ہاؤس کے قریب تیز رفتار ڈمپر نے موٹر سائیکل سوار کو ٹکر مار دی تھی جس کے بعد مشتعل افراد نے متعدد ڈمپروں کو آگ لگا دی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: ڈمپر ایسوسی ایشن کے صدر لیاقت محسود کی پاکستان کے بائیکاٹ کی دھمکی، صارفین کا گرفتاری کا مطالبہ
ڈمپروں کو آگ لگانے کے خلاف ڈمپر ایسوسی ایشن کی جانب سے سپر ہائی وے پر احتجاج کیاگیا، جس کی وجہ سے ٹریفک کی روانی معطل ہوئی۔
واضح رہے کہ پولیس کا کہنا ہےکہ کراچی میں 99 روز میں ہیوی گاڑیوں کی ٹکر سے جاں بحق افراد کی تعداد 78 ہوگئی ہے۔
اس کے علاوہ کراچی میں رواں سال اب تک ٹریفک حادثات میں جاں بحق افرادکی تعداد 256 ہوچکی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
خواجہ آصف ڈمپر آگ ڈمپر ایسوسی ایشن ڈمپر ایسوسی ایشن کے رہنما لیاقت محسود کراچی حادثاتذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: خواجہ ا صف ڈمپر ایسوسی ایشن ڈمپر ایسوسی ایشن کے رہنما لیاقت محسود کراچی حادثات ڈمپر ایسوسی ایشن کے پاکستان کے بائیکاٹ بائیکاٹ کی دھمکی لیاقت محسود کا پاکستان
پڑھیں:
سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن اور آئی ایم ایف کے درمیان ملاقات مؤخر
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن اور آئی ایم ایف کے درمیان ملاقات مؤخر ہوگئی۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر میاں رؤف عطاء کی عدم دستیابی کے باعث ملاقات مؤخر کی گئی۔
سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن اور آئی ایم ایف وفد کے درمیان ملاقات ری شیڈول ہوگئی، صدر بار ایسوسی ایشن میاں محمد رؤف عطاء نے کہا کہ ملاقات اب پیر کے روز ساڑھے نو بجے ہوگی۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز آئی ایم ایف کی ای میل سپریم کورٹ بار کو موصول ہوئی جس میں آئی ایم ایف مشن نے بار رہنماؤں سے ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا۔
’’محمد رضوان کپتانی سے استعفیٰ دے سکتے ہیں اگر۔۔‘‘ انتہائی بڑا دعویٰ سامنے آ گیا
صدر سپریم کورٹ بار نے ملاقات کی دعوت قبول کی، آئی ایم ایف مشن عدالتی استعداد کار اور دیگر امور پر بات کرنا چاہتا ہے۔