دادو ،منشیات فروشوں سے مبینہ روابط پر کارروائی، لیڈی سب انسپکٹر معطل
اشاعت کی تاریخ: 9th, April 2025 GMT
کراچی(نیوز ڈیسک) سندھ پولیس نے منشیات فروشوں اور اسمگلروں سے مبینہ روابط کے الزام میں لیڈی سب انسپکٹر بے نظیر جمالی کو معطل کر دیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق وہ سی آئی اے ڈسٹرکٹ دادو، حیدرآباد رینج میں انچارج کے طور پر خدمات انجام دے رہی تھیں۔
محکمہ پولیس کی جانب سے جاری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ بے نظیر جمالی کو فوری طور پر معطل کرتے ہوئے کراچی کے ساؤتھ زون میں واقع “بی کمپنی” PHQ گارڈن میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
معطلی کے دوران وہ قواعد کے مطابق تنخواہ اور الاؤنسز کی حقدار رہیں گی۔ ذرائع کے مطابق یہ اقدام محکمہ پولیس میں احتساب اور بدعنوانی کے خلاف جاری مہم کا حصہ ہے۔
ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ نعیم احمد شیخ کی جانب سے جاری کردہ اس نوٹیفکیشن کی کاپی متعلقہ افسران و اداروں کو بھی ارسال کر دی گئی ہے تاکہ ضروری کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔
مزیدپڑھیں:آرمی چیف سے امریکی وفد کی ملاقات، پاکستان میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی کا اظہار
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
اہم خبر ،کل عام تعطیل کا اعلان، نوٹیفکیشن بھی جاری
حکومت پنجاب نے میلہ چراغاں کے سلسلے میں کل لاہور میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا،محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کی جانب سے اس سلسلے میں نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔
پنجاب کے محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن (ویلفیئرونگ) سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ حضرت شاہ حسین کے سالانہ عرس (میلہ چراغاں) کے سلسلے میں 12 اپریل 2025 کو ضلع لاہور میں عام تعطیل ہوگی۔
نوٹیفکیشن میں عام شہریوں کو واضح کیا گیا کہ حضرت شاہ حسین کے سالانہ عرس کے سلسلے میں پورے ضلعے میں عام تعطیل ہوگی اور اس کا اطلاق صرف ضلع لاہور کی سطح پر اور لاہور میں ہی واقع ذیلی دفاتر پر ہوگا۔
مزید بتایا گیا ہے کہ اس تعطیل کا اطلاق پنجاب سول سیکرٹریٹ، منسلک اداروں اور ریجنل دفاتر پر نہیں ہوگا۔