کراچی میں پانی فراہم نہ کرنے پر کرائے دار اور مالک مکان کے جھگڑے میں قتل کا فیصلہ عدالت نے 12 سال بعد سنا دیا۔

 ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج غربی نے 12 سال پرانے مقدمہ کا فیصلہ سنا دیا، کیس میں  قتل کا جرم ثابت ہوگیا، ملزم کو 10 سال قید کی سزا اور 3 لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا گیا۔

شریک ملزم ہارون کو عدم شواہد کی بنیاد پر بری کردیا گیا، اس سے قبل مجرم سہیل کو دو بار سزائے موت کی سزا سنائی گئی تھی، ہائیکورٹ کے حکم پر کیس کا دوبارہ ٹرائل کیا گیا۔

استغاثہ کا کہنا ہے کہ  مدعی کے مطابق وہ دو سال سے کرائے کے مکان پر رہائش پذیر تھا، مالک مکان پیسے دینے کے باوجود پانی فراہم نہیں کر رہا تھا، مکان خالی کرنے پر جھگڑا ہوا تو ملزم نے مدعی کے بھتیجے کو قتل کر دیا۔

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

سندھ حکومت نے کراچی میں ٹینکرز کو قتل کا لائسنس دے دیا ہے، آفاق احمد

کراچی:

مہاجر قومی مومنٹ (ایم کیو ایم حقیقی) کے چیئرمین آفاق احمد نے کہا ہے کہ سندھ حکومت نے شہر کو مافیاز کے حوالے کرکے ٹینکرز کو قتل کا لائسنس دے دیا ہے، شہرکا ہرتھانہ بکتا ہے۔

کراچی میں اپنی رہائشگاہ پرپریس کانفرنس کرتے ہوئے مہاجر قومی مومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد کا کہناتھا کہ پیپلز پارٹی نے سسٹم کے نام پر رشوت کا بازار گرم کر رکھا ہے، شہرکا ہرتھانہ بکتا ہے، شہر کی ہرچیز بک رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں میں تاخیر پیپلز پارٹی کی سازش ہوتی ہے، جو لوگ گرفتاری سے بچنے کے لئے پیپلز پارٹی میں گئے وہ واپس اپنی جماعت میں آئیں، کل ملیر ہالٹ پر ایک دل خراش واقعہ پیش آیا، واٹر ٹینکرنے تین جانیں لے لی۔

انہوں نے کہا کہ ٹینکرزکو شہریوں کے قتل کا لائسنس سندھ حکومت نے دیا ہے، شہرمیں بنیادی سہولیات ناپید ہوچکی ہیں،ٹیکس دینےکے باوجود پانی خریدنا پڑتا ہے، پانی ہمارا ہے لیکن چوری کرکے بیچا جارہاہے۔

آفاق احمد نے دعویٰ کیا کہ جنوری سے اب تک 241  افراد ٹریفک حادثات میں لقمہ اجل بن گئے، ٹریفک حادثات میں جاں بحق ہونے والوں کے اہلخانہ کو مالی مدد فراہم کی جائے۔

آفاق احمد نے کہا کہ 12 اپریل کو مظاہرے عوام اپنے حق کے آواز بلند کرنے کے لیئے گھروں سے نکلیں۔

متعلقہ مضامین

  • سندھ حکومت نے کراچی میں ٹینکرز کو قتل کا لائسنس دے دیا ہے، آفاق احمد
  • ساہیوال: 2 کرایے داروں کے ہاتھوں مالک مکان چھریوں کے وار سے قتل
  • کراچی: بجے سے بدفعلی کا مقدمہ، نامزد ملزم کی ضمانت منظور
  • محکمہ خزانہ نے 5 ہسپتالوں کو تنخواہوں اور آپریشنل اخراجات کیلئے  بجٹ جاری کردیا
  • پی ٹی آئی کارکن حیدر سعید کی ضمانت بعد از گرفتاری پر فیصلہ محفوظ
  • کراچی: کورنگی میں کزن کے ہاتھوں کزن قتل
  • کراچی میں عید کے بعد بھکاریوں کی روک تھام کیلیے سخت اقدامات کرنے کا فیصلہ
  • امریکا نے سراج الدین حقانی کی معلومات فراہم کرنے پر مقرر بھاری انعامی رقم ختم کردی، طالبان
  • نصیرآباد پولیس کی بڑی کارروائی، طلباء کو آئس فراہم کرنے والے 2 منشیات سپلائر گرفتار