Islam Times:
2025-03-17@22:29:01 GMT

وحدت یوتھ کراچی کے تحت سالانہ دعوتِ افطار و ایفائے عہد کانفرنس

اشاعت کی تاریخ: 17th, March 2025 GMT

‍‍‍‍‍‍

اسلام ٹائمز: کانفرنس کے شرکاء سے وائس چیئرمین ایم ڈبلیو ایم پاکستان علامہ احمد اقبال رضوی، صوبائی صدر ایم ڈبلیو ایم صوبہ سندھ علامہ باقر عباس زیدی، مسئول مرکزی تربیتی کونسل وحدت یوتھ پاکستان مولانا حسن رضا نقوی، فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر صابر ابومریم، ڈویژنل صدر ایم ڈبلیو ایم کراچی علامہ شیخ صادق جعفری نے خطاب کیا۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ وحدت یوتھ پاکستان کراچی ڈویژن کی جانب سے سالانہ دعوتِ افطار و ایفائے عہد کانفرنس کا انعقاد آئی آر سی لان بی میں کیا گیا۔ شرکائے کانفرنس نے مولانا سفیر علی نقوی کے زیرِ اقتداء نمازِ مغربین ادا کی۔ کانفرنس میں معروف منقبت خواں و نوحہ خواں شاہد علی بلتستانی، آصف علی، حیدر علی، ساجن علی بروہی، شجاعت حسین نے بارگاۂ رسالت و امامت میں نذرانۂ عقیدت پیش کیا۔ کانفرنس کے شرکاء سے وائس چیئرمین ایم ڈبلیو ایم پاکستان علامہ احمد اقبال رضوی، صوبائی صدر ایم ڈبلیو ایم صوبہ سندھ علامہ باقر عباس زیدی، مسئول مرکزی تربیتی کونسل وحدت یوتھ پاکستان مولانا حسن رضا نقوی، فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر صابر ابومریم، ڈویژنل صدر ایم ڈبلیو ایم کراچی علامہ شیخ صادق جعفری نے خطاب کیا۔ کانفرنس کا اختتام ایم ڈبلیو ایم کراچی ضلع وسطی کے صدر مولانا ملک غلام عباس نے تلاوتِ دعائے سلامتی امامِ زمانہ (عج) سے کیا۔ کانفرنس میں ایم ڈبلیو ایم کراچی کے ڈویژنل و ضلعی رہنماؤں، نامور علمائے کرام، ملی جماعتوں کے رہنماؤں سمیت ٹاؤنز ذمہ داران، ممبران و تنظیمی سابقین نے شرکت کی۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ) https://www.

youtube.com/@ITNEWSUrduOfficial

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: ایم ڈبلیو ایم کراچی صدر ایم ڈبلیو ایم وحدت یوتھ

پڑھیں:

متحدہ علماء محاذ کے تحت جشن ولادت سیدنا امام حسنؑ سیمینار، علماء مشائخ کا خطاب

سیمینار سے خطاب میں علماء مشائخ کا کہنا تھا کہ نواسہ رسولۖ جگر گوشہ بتول صلح کل سیدنا امام حسنؑ نے اپنے دور خلافت میں نامساعد حالات کا نہ صرف مقابلہ کیا بلکہ دشمنان دین و اہل بیتؑ کے خلاف ابھرتی ہوئی سازشوں کو ناکام بنادیا۔ اسلام ٹائمز۔ متحدہ علماء محاذ پاکستان کے بانی سیکریٹری جنرل مولانا محمد امین انصاری کی میزبانی، مرکزی بانی صدر حجة الاسلام علامہ مرزا یوسف حسین کی زیر صدارت مرکزی سیکریٹریٹ گلشن اقبال میں منعقدہ صلحِ کُل امام حسنؑ سیمینار میں شریک مختلف مکاتب فکر کے علماء مشائخ نے قرآن و سنت کی روشنی میں نواسۂ رسولؐ سردار جنت خلیفہ راشد سیدنا امام حسنؑ کے فضائل و مناقب بیان کئے اور آپ کی عظیم شخصیت کو اتحاد بین المسلمین کیلئے نمونہ عمل قرار دیا اور بحیثیت پانچویں خلیفہ راشد کے آپ کی خلافت کو نبی کریمۖ کی بشارت اور اتحاد و اصلاح امت مسلمہ کا وسیلہ اور آپ کی بے مثل قیادت اور اتحاد امت کے منہج کو اسلامی سیاسیات کا روشن ترین زاویہ قرار دیا، صلح امام حسنؑ امہ کے لئے مشعل راہ ہے، امام حسنؑ وحدت امت و یکجہتی کا عملی مظہر ہیں، امام حسنؑ کی سیرت و کردار کا ہر پہلو امت کیلئے رشد و ہدایت کا ذریعہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ نواسہ رسولۖ جگر گوشہ بتول صلح کل سیدنا امام حسنؑ نے اپنے دور خلافت میں نامساعد حالات کا نہ صرف مقابلہ کیا بلکہ دشمنان دین و اہل بیتؑ کے خلاف ابھرتی ہوئی سازشوں کو ناکام بنادیا۔ سیمینار سے مرکزی چیئرمین علامہ عبدالخالق فریدی سلفی، علامہ پروفیسر ڈاکٹر سید شمیل احمد قادری حنبلی، شیخ الحدیث مولانا مفتی محمد داؤد، جمعیت علمائے پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ سید محمد عقیل انجم قادری، مولانا منظرالحق تھانوی، علامہ عبدالماجد فاروقی، مفتی عبدالغفور اشرفی، علامہ مرتضیٰ خان رحمانی، مفتی وجیہہ الدین، قانونی مشیر ناصر احمد ایڈووکیٹ ہائی کورٹ، مولانا مفتی علی المرتضیٰ، قاری محمد اقبال رحیمی، مولانا پیر حافظ گل نواز خان ترک، مولانا محمد ابراہیم چترالی و دیگر نے خطاب کیا۔ معروف نعت و منقبت خواں خواجہ پیر سید معاذ علی نظامی نے امام حسنؑ کی شان میں منقبت پیش کی۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں جشن ولادت امام حسن علیہ السلام
  • کراچی میں ایم ڈبلیو ایم کے تحت اتحاد امت کانفرنس و دعوت افطار
  • جعفریہ آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام کراچی میں جشن ولادت امام حسنؑ کا انعقاد
  • ایم ڈبلیو ایم کراچی کورنگی کے تحت اتحاد امت کانفرنس و دعوت افطار، آفاق احمد کی شرکت
  • سفارتی تعلقات کی سالانہ تقریب، چینی صدر نے یورپی یونین کی دعوت مسترد کر دی
  • متحدہ علماء محاذ کے تحت جشن ولادت سیدنا امام حسنؑ سیمینار، علماء مشائخ کا خطاب
  • کراچی، ایم ڈبلیو ایم کی دعوت افطار و شہدائے راہ مقاومت کانفرنس
  • برطانوی وزیراعظم کی جانب سے دعوت  افطار کا اہتمام
  • 10 ڈاؤننگ اسٹریٹ میں دعوت افطار، برطانوی وزیراعظم نے شرکا کو کھجوریں پیش کیں