جنت مرزا کو بڑے ڈراموں کی آفر، مگر انکار کیوں؟
اشاعت کی تاریخ: 23rd, March 2025 GMT
پاکستان کی معروف ٹک ٹاکر اور اداکارہ جنت مرزا نے حال ہی میں انکشاف کیا ہے کہ وہ ڈراموں میں اداکاری سے کیوں گریزاں ہیں۔
فیصل آباد سے تعلق رکھنے والی جنت مرزا نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز سید نور کی فلم 'تیرے باجرے دی راکھی' سے کیا تھا، تاہم یہ فلم کامیاب نہ ہو سکی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق جنت مرزا کو مقبول ڈراموں 'پری زاد' اور 'ہم کہاں کے سچے تھے' میں کام کرنے کی پیشکش ہوئی تھی لیکن انہوں نے انکار کر دیا۔ حال ہی میں انہوں نے اپنے خاندان کے ہمراہ نجی ٹی وی کے ایک شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے ڈراموں میں کام نہ کرنے کی وجہ بتائی۔
جنت مرزا نے کہا کہ تقریباً تمام ڈراموں کی شوٹنگ کراچی میں ہوتی ہے اور انہیں ہوائی جہاز میں سفر کرنے سے خوف آتا ہے جس کی وجہ سے وہ بار بار کراچی کا سفر نہیں کر سکتیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ڈرامہ سائن کرنا ایک طویل المدتی ذمہ داری ہوتی ہے جس کے لیے وہ خود کو تیار نہیں پاتیں۔ جب ان سے کراچی منتقل ہونے کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ ان کی فیملی فیصل آباد میں رہنا پسند کرتی ہے اور ان کے والدین کراچی منتقل نہیں ہونا چاہتے۔
جنت مرزا پاکستان کی سب سے مقبول ٹک ٹاکر ہیں اور انسٹاگرام پر بھی ان کی فین فالوونگ بہت زیادہ ہے۔ ان کی بہن علشبہ انجم بھی ایک سوشل میڈیا اسٹار ہیں اور دونوں بہنیں اپنی ٹک ٹاک ویڈیوز کے علاوہ مختلف تقریبات، مصنوعات اور برانڈز کی تشہیر کرتی نظر آتی ہیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: انہوں نے
پڑھیں:
اظفر رحمان اپنی نجی زندگی کو سوشل میڈیا سے دور کیوں رکھتے ہیں؟
اظفر رحمان پاکستان شوبز کے ایک ایسے معروف اداکار، ماڈل اور میزبان ہیں جنہیں خوب شہرت حاصل ہے اور وہ مداحوں کی ایک بڑی تعداد بھی رکھتے ہیں تاہم انہوں نے کبھی اپنی ذاتی زندگی کو سوشل میڈیا پر پوسٹ نہیں کیا یہاں تک کہ اپنی اہلیہ کے ہمراہ تصاویر بھی وہ سوشل میڈیا پر اپ لوڈ نہیں کرتے۔
حال ہی میں اظفر ندا یاسر کی رمضان ٹرانمیشن میں شریک ہوئے جہاں میزبان ندا نے ان سے سوال کیا کہ انہیں لوگ سالوں سے جانتے ہیں مگر ان کی نجی زندگی کے بارے میں کچھ نہیں جانتے اس کے پیچھے کیا وجہ ہے۔
جس پر اظفر رحمان نے کہا کہ انہیں ایسا لگتا ہے کہ سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے کے بعد نجی زندگی نجی نہیں رہتی اور انہوں نے دیکھا ہے کہ لوگ باقاعدگی سے اپنی نجی زندگی سے متعلق تصاویر وغیرہ سوشل میڈیا پر پوسٹ کرتے ہیں اور کچھ دن بعد ان کا رشتہ ٹوٹ جاتا ہے۔
View this post on InstagramA post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)
یاد رہے کہ اظفر رحمان کی شادی 8 سال قبل ہوئی تھی اور اس وقت ان کی شادی کی تصاویر وائرل ہوئی تھیں جس کے بعد سے انکی نجی زندگی سے متعلق کوئی معلومات سوشل میڈیا پر نہیں مل سکیں۔ اظفر رحمان نے اپنی ذاتی زندگی کو بہت پرائیویٹ رکھا ہے اور وہ کبھی بھی سوشل میڈیا پر اپنے خاندان کی تصاویر شیئر نہیں کرتے۔
اداکار نے بتایا کہ ان کی اہلیہ بھی پرائیویسی رکھنا چاہتی تھیں جس کا وہ احترام کرتا ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ اپنے بہت سے ساتھیوں کو اپنی شادیوں میں مسائل سے گزرتے ہوئے دیکھتے ہیں اور پھر وہ پورے سوشل میڈیا پر وہ وائرل بھی ہوجاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کی صورتحال سے بچنے کیلئے اپنی نجی زندگی کو اوور شیئر نہ کرنا انتخاب ہونا چاہیئے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سوشل میڈیا کا نشہ بہت گندا ہے، میں اور میری اہلیہ گھومتے پھرتے ہیں مگر سوشل میڈیا پر تصاویر پوسٹ نہیں کرتے اس سے خود کو اور اپنی اہلیہ کو آزاد کیا ہوا ہے۔