فرحان ملک : فوٹو فائل

صحافی فرحان ملک کے دفتر پر فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے چھاپہ مارا ہے۔

دفتر انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے نے فرحان ملک کا کمپیوٹر اور آفس کی یو ایس بی ڈرائیو ضبط کرلیے۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ  فرحان ملک کے دفتر پر چھاپہ معمول کی تحقیقات نہیں آزادی صحافت پر حملہ ہے۔

کراچی: صحافی فرحان ملک کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری

سندھ ہائی کورٹ نے صحافی فرحان ملک کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کر دیے۔

واضح رہے کہ 20 مارچ کو نجی چینل کے سابق ڈائریکٹر نیوز فرحان ملک کو ایف آئی اے سائبر کرائم کراچی نے پیکا آرڈیننس کے تحت گرفتار کر لیا تھا، ان کے خلاف گزشتہ 3 ماہ سے یہ انکوائری جاری تھی۔

جمعرات 20 مارچ کو انہیں ایف آئی اے سائبر کرائم کراچی میں بیان دینے کے لیے طلب کیا گیا تھا بعد ازاں ڈائریکٹر سائبر کرائم کے احکامات پر سب انسپکٹر ذیشان نے مقدمہ نمبر 25/ 25 درج کر کے انہیں باضابطہ طور پر گرفتار کر لیا۔

21 مارچ کو عدالت نے ایف آئی اے کی درخواست پر فرحان ملک کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ دیا۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: ایف ا ئی اے فرحان ملک

پڑھیں:

ننکانہ صاحب: عدالتی حکم پر بیلف کا چھاپہ، غیر قانونی قید 3 بھائی آزاد

—فائل فوٹو

ننکانہ صاحب میں عدالتی حکم پر بیلف نے چھاپہ مار کر پولیس کی غیر قانونی حراست سے 3 بھائیوں کو بازیاب کروا لیا۔

بیلف کا چھاپہ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر گرفتار، ہتھکڑی لگادی، بیوروکریسی کا احتجاج

لاہورسول کورٹ کے بیلف نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر لاہور...

عدالتی حکم پر بیلف کے چھاپے کے دوران ننکانہ صاحب مانگٹانوالہ موڑ کھنڈا میں پولیس کی غیر قانونی حراست سے زنجیروں میں جکڑے یاسین, بلال اور عمران کو آزاد کروایا گیا۔

بیلف نے غیر قانونی حراست میں رکھنے پر تفتیشی افسران کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • فرحان ملک عدالتی ریمانڈ پر جیل منتقل، درخواست ضمانت پر نوٹس جاری
  • کراچی؛ صحافی فرحان ملک کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا
  • صحافی فرحان ملک کے مزید ریمانڈ کی استدعا مسترد
  • صحافی فرحان ملک کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا
  • صحافی فرحان ملک کی مقدمہ ختم کرنے کی درخواست پر نوٹس جاری
  • سندھ ہائیکورٹ: صحافی فرحان ملک کی مقدمہ ختم کرنے کی درخواست پر مدعا علیہان کو نوٹس جاری
  • کراچی‘ صحافی فرحان ملک کی درخواست پرفریقین کو نوٹس جاری
  • کراچی: صحافی فرحان ملک کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری
  • ننکانہ صاحب: عدالتی حکم پر بیلف کا چھاپہ، غیر قانونی قید 3 بھائی آزاد