کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)عیدالفطر کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس اتوار 30 مارچ کو طلب کر لیا گیا ہے۔رویت ہلال کی زونل کمیٹیوں کے اجلاس مقررہ مقامات پر ہوں گے۔پاکستان میں عیدالفطر 31 مارچ کو ہونے کے قوی امکانات موجود ہیں، ماہرینِ فلکیات کا کہنا ہے کہ چاند کی پیدائش رواں ماہ کی 29 تاریخ کو ہو گی۔

ماہرینِ کے مطابق سعودی عرب میں 29 مارچ کو چاند نظر آنے کے امکانات نہیں، پاکستان اور سعودی عرب میں اس سال عید الفطر ایک ہی روز 31 مارچ کو ہونے کے امکانات ہیں۔ماہرینِ فلکیات کے مطابق 30 مارچ کو دنیا کے اکثر حصوں میں چاند انسانی آنکھ سے بھی دیکھا جا سکے گا، 30 مارچ کو چاند ان علاقوں میں دیکھا جا سکے گا جہاں موسم صاف ہو گا۔ماہرینِ فلکیات کا کہنا ہے کہ 30 مارچ کو مکہ میں چاند کی عمر 28 گھنٹے 38 منٹ جبکہ کراچی میں 26 گھنٹے 50 منٹ ہو گی۔

محض ہنسنے کی خاطر ہنسیے، یہ بذات خود اپنے آپ کو معقول اور جائز ثابت کرتی ہے، آپ کوہنسنے کیلئے کسی وجہ یا منطق کی ضرورت نہیں، بس ہنس دیجیے

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: مارچ کو

پڑھیں:

پاکستان اور سعودی عرب میں عیدالفطر ایک ہی روز ہونے کے قوی امکانات

پاکستان اور سعودی عرب میں رواں برس عیدالفطر ایک ہی دن ہونے کا امکان ہے۔

ماہرین فلکیات کے مطابق پاکستان میں عیدالفطر 31 مارچ بروز پیر کو ہونے کے واضح امکانات ہیں، کیونکہ چاند کی پیدائش 29 مارچ کو ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں پاکستان میں عیدالفطر کب ہوگی؟ محکمہ موسمیات نے نئی پیشگوئی کردی

ماہر فلکیات فہیم ہاشمی نے میڈیا کو بتایا کہ 29 مارچ کو ٹیلی سکوپ کی مدد سے امریکا کے کچھ علاقوں میں چاند نظر آ سکتا ہے، تاہم سعودی عرب میں ایسا ممکن نہیں ہوگا۔

انہوں نے کہاکہ دنیا کے مختلف حصوں میں 30 مارچ کو انسانی آنکھ سے چاند دیکھا جا سکے گا، تاہم اس کے لیے ضروری ہے کہ مطلع صاف ہو۔

انہوں نے بتایا کہ 29 مارچ کو سعودی عرب میں چاند نظر آنے کے امکانات نہیں اس کے لیے پاکستان اور سعودی عرب میں عیدالفطر ایک ہی روز ہوسکتی ہے۔

دوسری جانب پاکستان میں عیدالفطر کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 30 مارچ کو طلب کرلیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں صدر زرداری کا عیدالفطر کے موقع پر قیدیوں کی سزاؤں میں خصوصی چھوٹ کا اعلان

چاند کے نظر آنے یا نہ آنے کے حوالے سے حتمی اعلان رویت ہلال کمیٹی ہے کرےگی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews پاکستان پیش گوئی سعودی عرب عیدالفطر ماہرین فلکیات وی نیوز

متعلقہ مضامین

  • پاکستان اور سعودی عرب میں عید الفطر ایک ہی روز ہونے کے قوی امکانات ہیں۔
  • پاکستان اور سعودی عرب میں عیدالفطر ایک ہی روز ہونے کے قوی امکانات
  • عید کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 30 مارچ کو طلب
  • عیدالفطر کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس طلب
  • پاکستان میں عیدالفطر 31 مارچ کو ہونے کے قوی امکانات
  • سعودی عرب اور پاکستان میں ایک ہی روز عید الفطر ہونے کے امکانات
  • پاکستان میں عید الفطر کا چاند دیکھنے کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 30 مارچ کو طلب
  • شوال کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 30 مارچ کو طلب 
  • شوال کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 30 مارچ کو طلب