کراچی:

سندھ گورنمنٹ اسپتال لیاقت آباد سے نومولود بچے پرسرار طورپر اغوا ہوا اور پھر  پولیس کو اطلاع ملتے ہی مبینہ اغوا کار بچہ واپس اسپتال کے اندر چھوڑ کر فرار ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لیاقت آباد میں قائم سندھ گورنمنٹ اسپتال سے نومولود بچہ مبینہ طور پر اغوا ہونے کے کچھ دیر بعد ہی بازیاب کروالیا گیا۔

ہفتے کی دوپہر لیاقت آباد میں واقعے سندھ گورنمنٹ اسپتال کے اندر واردات ہوئی۔ ایس ایچ او شریف آباد یوسف مہر کے مطابق متاثرہ خاتون نے بیان دیا کہ وہ اپنے 3 دن کے بچے کے ہمراہ اسپتال سے ڈسچارج ہو کر گھر جارہی تھیں۔

خاتون نے الزام عائد کیا کہ اسپتال کے سیڑھیاں اترنے کے دوران نامعلوم خواتین نے مدد کرنے کیلئے میرے نومولود بچے کو گودھ میں لیا۔ اس ہی دوران مبینہ اغوا کار خواتین بچے کو لیکر فرار ہوگئیں۔

واقعے کے حوالے سے پولیس کو فوری آگاہ کیا گیا جس کے عبد پولیس نے جیو فینسنگ اور دیگر ٹیکنیکل بنیادوں پر کارروائی کا آغاز کیا۔

پولیس کارروائی کا آغاز کے چند گھنٹے بعد ہی ملزمہ خواتین خود بچے کو واپس اسپتال کے اندر چھوڑ کر فرار ہوگئیں۔ پولیس کے مطابق بچے کو والدین کے حوالے کردیا گیا ہے۔

ابتدائی تفتیش کے مطابق واردات کرنے والی خواتین کی تعداد 2 بتائی جارہی ہے۔ پولیس نے واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش شروع کردی ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: اسپتال کے کے مطابق بچے کو

پڑھیں:

لاہور: 7 ماہ قبل اغوا ہوا لڑکا خیبر سے بازیاب، 2 ملزم گرفتار

---فائل فوٹو 

صوبہ پنجاب کے شہر لاہور میں واقع مسلم ٹاؤن سے 7 ماہ قبل اغوا ہونے والے 16 سالہ لڑکے کو ضلع خیبر سے بازیاب کروا لیا گیا۔

پولیس کے مطابق 16 سالہ شہری کی بازیابی کے دوران 2 ملزمان کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔

ایس پی سدرہ خان کے مطابق ملزمان نے عبداللّٰہ کو منشیات کے عوض کے پی کی تحصیل باڑہ میں گروی رکھوا دیا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • شیخوپورہ سے اغواء نومولود بازیاب، ملزمان گرفتار
  • دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے: شہباز شریف
  • خواتین ملزمان 3 دن کے مغوی بچے کو واپس اسپتال چھوڑ گئیں
  • بلوچ یکجہتی کمیٹی کی ریلی کے مسلح افراد کی فائرنگ سے 3 افراد ہلاک
  • کراچی: بیوی میں ظاہر ہونے والے منکی پاکس نے شوہر کو لپیٹ میں لے لیا
  • کراچی: ملیر میں 15 سالہ بچی کی پراسرار موت، قتل کا شبہ
  • نیو کراچی میں فائرنگ سے 1شخص جاں بحق 2 زخمی، پولیس کو بھتہ خوری کا شبہ
  • لاہور: 7 ماہ قبل اغوا ہوا لڑکا خیبر سے بازیاب، 2 ملزم گرفتار
  • 7 ماہ قبل لاہورسے اغوا ہونے والا 16 سالہ لڑکا خیبرایجنسی سے بازیاب