2025-01-18@12:56:45 GMT
تلاش کی گنتی: 34

«اسپتال کے»:

    کراچی میں کورونا، انفلوئنزا اور سانس کی نالی کے انفیکشن کے کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے، جس کی وجہ سے شہری بڑی تعداد میں نزلہ، کھانسی اور بخار کا شکار ہو رہے ہیں۔ ڈاؤ اسپتال کے ماہر متعدی امراض پروفیسر سعید خان کے مطابق کراچی میں نزلہ، کھانسی اور بخار کی شکایات والے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔  پروفیسر سعید خان نے کہا کہ حالیہ ٹیسٹس کے مطابق 25 سے 30 فیصد مریضوں میں کورونا کی تصدیق ہو رہی ہے جبکہ 10 سے 12 فیصد مریضوں میں انفلوئنزا ایچ 1 این 1 کی علامات ظاہر ہو رہی ہیں،5 سے 10 فیصد بچوں میں سانس کی نالی کے انفیکشن کی بھی تصدیق ہوئی ہے۔ جناح اسپتال میں...
    ریاض (انٹرنیشنل ڈیسک) سعودی دارالحکومت ریاض کے شاہ فیصل اسپتال میں 35 سالہ مریض کے دل میں مصنوعی ہارٹ پمپ کی پیوند کاری مکمل طور پر روبوٹ کے ذریعے کی گئی۔ اس سے قبل دل کے ناکارہ ہونے کے سبب مریض 120 روز سے اسپتال میں داخل تھا۔ اس دوران اس کے گردوں اور پھیپھڑوں نے بھی کام کرنا چھوڑ دیا تھا۔ یہ آپریشن شاہ فیصل اسپیشلسٹ اسپتال کے ہارٹ سرجری کے شعبے کے سربراہ ڈاکٹر فراس خلیل کی قیادت میں روبوٹک سرجری کی ماہر ٹیم نے انجام دیا۔ آپریشن کے بعد مریض کو صرف 4 روز تک انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں رکھا گیا۔اس سے قبل روایتی طریقے سے کیے جانے والے اس نوعیت کے آپریشن کے بعد مریض...
    حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)حالی روڈ تھانے کی حدود میں مالک مکان اور کرائے دار میں جھگڑا ،صلح کرانے والا نوجوان فائرنگ سے جانبحق پولیس نے پہنچ کر لاش تحویل لیکر سول اسپتال منتقل کردی۔ پولیس کے مطابق کرائے دار مکان خالی نہیں کر رہاتھا اس کا کہنا تھا کہ مکان ملے تو میں وہاں منتقل ہوجاؤںگا جس پر مکان مالک شینا گدی اور کرائے دار فیصل گدی کے درمیان جھگڑا اور اس دوران فائرنگ سے صلح کرانے کے لئے آنے والا35فہد گولی لگنے سے موقع پر ہی ہلاک ہوگیا پولیس نے لاش تحویل میں لیکر سول اسپتال منتقل کردی ایس ایچ او حالی روڈ غلام حیدر کا کہنا ہے کہ لاش اسپتال منتقل کی ہے فائرنگ میں ملوث افراد کی گرفتاری عمل...
    خیرپور (جسارت نیوز) سول سرجن ڈاکٹر مسرور ضیاء شاہ، اے ایم ایس سٹی اسپتال ڈاکٹر اسد محمود پھلپوٹو، ڈاکٹر شیراز پھلپوٹو نے سول اسپتال، سٹی اسپتال اور لیڈی ویلنگٹن کا دورہ کرکے اسپتال کے مختلف وارڈز کا دورہ کرکے مریضوں سے طبیعت دریافت کی اور ان کی شکایات سنیں جبکہ اسپتال میں موجود سرکاری میڈیکل اسٹوروں کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر سول سرجن مسرور ضیاء شاہ، ایڈیشنل سول سرجن اسد محمود پھلپھوٹہ، ڈاکٹر شیراز پھلپھوٹہ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کوشش ہے کہ عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے تاکہ دور دزار سے آنے والوں مریضوں کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ ملازمین کو خبردار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مریضوں سے اچھا...
    ڈی ایچ کیو اسپتال ڈی آئی خان کے لیے انجیو گرافی مشین خریدنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے، جس سے علاقے کے عوام کو طبی سہولتوں میں مزید بہتری متوقع ہے۔ وزیرِ اعلیٰ خیبرپختون خوا کے ترجمان فراز احمد مغل نے اس فیصلے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ انجیو گرافی مشین کی خریداری سے ڈی آئی خان کے عوام کو دل کی بیماریوں کی تشخیص اور علاج میں جدید سہولتیں فراہم ہوں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس مشین کو ڈی ایچ کیو اسپتال کی کیتھ لیب میں نصب کیا جائے گا، جس سے اسپتال کی سہولتوں میں اضافہ ہوگا اور مریضوں کو بہتر علاج ملے گا۔ فراز احمد مغل نے اس بات پر زور...
    مشیر صحت نے واقعے پر فوری کارروائی کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ ایسے واقعات ناقابل قبول ہیں اور ان کی روک تھام کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ مردان میڈیکل کمپلیکس میں خاتون مریضہ کے ساتھ مبینہ جنسی زیادتی کے افسوسناک واقعے پر مشیر صحت نے فوری نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی ہے۔ واقعہ کے بعد اسپتال کے دو کلاس فور اہلکاروں کو معطل کردیا گیا ہے۔ اسپتال انتظامیہ نے واقعے پر باضابطہ سرکاری اعلامیہ جاری کرتے ہوئے اس عمل کو "ذاتی فعل" قرار دیا اور کہا کہ اسے پورے ادارے کے ساتھ منسلک کرنا غیر مناسب ہے۔ اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ اسپتال میں سینکڑوں خواتین اہلکار مریضوں کو بہترین طبی...
    بالی ووڈ کے معروف اداکار سیف علی خان کو گذشتہ رات ایک نامعلوم شخص نے ان کے گھر گھس کر چاقو سے حملہ کر کے زخمی کر دیا جس کے بعد انھیں لیلاوتی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ اس حوالے سے اب بالی ووڈ کی نامور اداکارہ کرینہ کپور کا بیان بھی سامنے آیا ہے جس میں ان کی ٹیم نے کہا ہے کہ سیف علی خان اور کرینہ کپور کے گھر میں گزشتہ رات ڈکیتی کی واردات کی کوشش کی گئی اس دوران سیف علی خان کو شدید چوٹیں آئی ہیں اور وہ اسپتال میں زِیر علاج ہیں۔ کرینہ کپور کی ٹیم کی جانب سے مداحوں سے درخواست کی گئی کہ وہ صبر سے کام لیں اور اس...
    حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)حیدر آباد کے شہری علاقوں میں جہاں موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں اضافہ ہوا ہے وہاں اب اسپتال بھی محفوظ نہیں رہے ہیں سندھ کے دوسرے بڑے سول اسپتال حیدرآباد میں بھی موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں اضافہ ہو رہا ہے اور ہفتے کے دوران تین سے چار موٹر سائیکلیں چوری ہونا معمول بن گیا ہے جبکہ اسپتال کا عملہ اور سیکورٹی گارڈز متاثرین سے تعاون کرنے سے انکار کرتے ہوئے متاثرین کو واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج دینے کیلیے پریشان کرتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق حیدرآباد کے شہری علاقوں سے موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں اضافہ کے بعد اب اسپتال بھی چوروں اور لٹیروں سے محفوظ نہیں رہے،سندھ کے دوسرے بڑے سول اسپتال حیدرآباد...
    حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر)حیدرآباد کے گنجان آباد علاقے لطیف آباد یونٹ نمبر 12میں گیس سلنڈر کے دھماکے میںٹاؤن چیئرمین کے بڑے بھائی جھلس کر زخمی ہوگئے ،تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق لطیف آبادنمبر12 کے گنجان آباد علاقے میں گیس سلنڈر لیک ہو جانے کے باعث دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں گھر میں موجود ٹاؤن چیئرمین اسامہ حفیظ کے بڑے بھائی جھلس کر زخمی ہوگئے جنہیں تشویشناک حالت میں سول اسپتال برنس وارڈ منتقل کردیا۔پی ٹی آئی لیڈیز ونگ حیدرآباد کی صدر افروز شورو نے سول اسپتال حیدرآباد پہنچ کر پی ٹی آئی رہنما اور ٹاؤن چیئرمین اسامہ حفیظ خان کے بڑے بھائی کی عیادت کی،افسوسناک واقعے کے بعد پی ٹی آئی حیدرآباد کے کارکنان اور...
    کراچی: جناح اسپتال کی گائنی وارڈ کے باہر سے بے ہوشی کی حالت میں ملنے والی خاتون بیگ سے 27 لاکھ روپے نقد اور دیگر سامان برآمد ہوا، خاتون اسپتال کی ایمرجنسی میں زیرعلاج ہے۔  ترجمان جناح اسپتال کے مطابق جناح اسپتال کے گائنی وارڈ کے باہر سے بے ہوشی کی حالت میں ملنے والی خاتون کے بیگ سے 27 لاکھ روپے نقدی اور دیگر سامان برآمد ہوا۔  اطلاع ملنے پر جناح اسپتال کی انتظامیہ اور سیکیورٹی کا عملہ موقع پر پہنچ گیا اور فوری طور پر خاتون کو طبی امداد کے لیے وارڈ میں منتقل کر دیا گیا جبکہ ساؤتھ وومن پولیس کو بھی طلب کرلیا گیا۔  بے ہوش ہونے والی خاتون کی فوری طور پر شناخت نہیں ہو سکی...
    پشاور: مردان میڈیکل کمپلیکس میں خاتون مریضہ کے ساتھ مبینہ جنسی زیادتی کے افسوسناک واقعے پر مشیر صحت نے فوری نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی ہے۔ واقعہ کے بعد اسپتال کے دو کلاس فور اہلکاروں کو معطل کردیا گیا ہے۔ اسپتال انتظامیہ نے واقعے پر باضابطہ سرکاری اعلامیہ جاری کرتے ہوئے اس عمل کو "ذاتی فعل" قرار دیا اور کہا کہ اسے پورے ادارے کے ساتھ منسلک کرنا غیر مناسب ہے۔ اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ اسپتال میں سینکڑوں خواتین اہلکار مریضوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کررہی ہیں اور ان کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔ اسپتال انتظامیہ نے یقین دہانی کرائی ہے کہ واقعے کی مکمل تحقیقات کی جائیں...
    جناح اسپتال کراچی : فوٹو فائل جناح اسپتال کراچی کے زچہ بچہ وارڈ کے باہر خاتون بےہوشی کی حالت میں ملی، مریضہ کے پاس سے ملنے والی 50 لاکھ روپے کی رقم انتظامیہ کے پاس محفوظ ہے۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق خاتون ذیابطیس کی مریضہ ہے، جنہیں  ایمرجنسی میں منتقل کر دیا گیا ہے۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ خاتون کے پاس سے ملنے والی 50 لاکھ روپے کی رقم انتظامیہ کے پاس محفوظ ہے۔
    کراچی سمیت سندھ کے کسی بھی سرکاری اسپتال میں سردی سے محفوظ رہنے کیلئے کوئی شیلٹر ہوم قائم نہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سرکاری اسپتالوں میں زیر علاج مریضوں کے تیماردار شدید سردی میں راتیں اسپتال کی فٹ پاتھوں پر گزارنے پر مجبور ہیں، جن میں خواتین بھی شامل ہیں، کراچی سمیت سندھ کے کسی بھی سرکاری اسپتال میں سردی سے محفوظ رہنے کیلئے کوئی شیلٹر ہوم قائم نہیں۔ اسپتالوں کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اسپتالوں میں شیلٹر ہوم اس لیے قائم نہیں کیے گئے کہ اسپتالوں میں رات کے اوقات میں غیر متعلقہ افراد بھی سونے کے جگہ تلاش کرتے ہیں، جس سے تیمارداروں کے سامان کی چوری کے واقعات بھی رونما ہو جاتے ہیں۔ محکمہ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ...
    ایم پی اے پی ایس 109بلال جدون جناح اسپتال کے چیف ایگزیکٹیو ڈائریکٹر شاہد رسول سے شیلڈ وصول کررہے ہیں
    تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے کزن نوشیروان برکی کی زیرنگرانی ایم ٹی آئی مردان میڈیکل کمپلیکس میں اسپتال اہلکاروں نے ذہنی مریض خاتون کو متعدد بار ریپ کا نشانہ بنا دیا۔ اسپتال کا بورڈ آف گورنر کئی ماہ تک خاتون مریضہ کے ساتھ اسپتال کے او پی ڈی میں رونما ہونے والے زیادتی کے واقعے سے لاعلم رہا۔ یہ بھی پڑھیں: مردان میڈیکل کمپلیکس میں ایم اوز کی بھرتیوں میں بے قاعدگیوں کا انکشاف ذرائع کے مطابق یہ کوئی پہلا واقعہ نہیں ہے لیکن ایف آئی آر پہلی بار درج ہوئی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ دنوں صوبائی وزیرصحت احتشام خان کی موجودگی میں چیئرمین بورڈ آف گورنر کی نااہلی اور بے قاعدگیوں کے خلاف شکایات کے انبار...
    کراچی:چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سندھ میں بچوں کی شرح اموات پاکستان کے دیگر صوبوں کی نسبت کم ہے، لیکن تھر میں بچوں کی ہلاکتوں کو زیادہ اچھالا جاتا ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے سول اسپتال میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول نے بتایا کہ سندھ حکومت بچوں کی صحت کے حوالے سے اہم اور انقلابی اقدامات کر رہی ہے، جن کی عالمی سطح پر پذیرائی ہو چکی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سندھ میں بچوں کی اموات کی شرح 1.2 فیصد ہے، جبکہ دیگر صوبوں میں یہ 1.4 فیصد ہے۔ انہوں نے تھر میں بچوں کی...
    پنجاب وائلڈ لائف نے  اسٹیٹ آف دی آرٹ وائلڈ لائف ہسپتال سفاری زو کے لئے کنٹریکٹ پر عملہ بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق لاہورسفاری زو کی اپ گریڈیشن کے بعد یہاں اسٹیٹ آف دی آرٹ وائلڈلائف ہسپتال بھی بنایا گیا ہے۔ ہسپتال کے لئے پراجیکٹ ڈائریکٹر، ڈائریکٹرویٹرنری سروسز،غذائی ماہر اور ٹیکنالوجسٹ سمیت 12 مختلف پوسٹوں پر 30 افراد بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پنجاب وائلڈلائف حکام کے مطابق ہسپتال کے لئے تمام عملہ 30 جون 2026 تک کنٹریکٹ پربھرتی ہوگا۔ امیدواروں سے 25 جنوری تک درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔ واضع رہے کہ لاہور چڑیا گھر اور سفاری زو میں جانوروں اورپرندوں کے علاج معالجہ کے لئے چھوٹے پیمانے پر پہلے بھی ہسپتال موجود...
    شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں نوعمر لڑکے سمیت 6 افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق نارتھ ناظم آباد شپ اونر کالونی کالج کے قریب ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر 40 سالہ جہانگیر نامی شخص زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال لیجایا گیا۔شارع نور جہاں پولیس واقعہ کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔ سائٹ اے کے علاقے باوانی چالی کچرا کنڈی کے قریب فائرنگ کے واقعہ میں 2 افراد زخمی ہوگئے جنھیں ایدھی کے رضا کاروں نے سول اسپتال پہنچایا جہاں ان کی شناخت 25 سالہ اسد اللہ اور 24 سالہ ساجد کے نام سے کی گئی۔ ریسکیو حکام کا کہنا تھا کہ واقعہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر پیش آنے کا بتایا...
    منڈی بہاؤالدین: گھر میں آتشبازی کے سامان میں دھماکا، 6 افراد جاں بحق،7زخمی WhatsAppFacebookTwitter 0 11 January, 2025 سب نیوز منڈی بہاوالدین: صوبہ پنجاب کے ضلع منڈی بہاؤالدین کے علاقے پھالیہ کے ایک گھر میں زور دار دھماکے کے نتیجے میں آگ لگ گئی۔ جس سے 6 افراد جاں بحق، جب کہ 7 زخمی ہوگئے، مرنے والوں کی لاشیں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق دھماکا گھر میں رکھے ہوئے آتشبازی کے سامان میں آگ لگنے سے ہوا، جس سے گھر کا ایک حصہ منہدم ہوگیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ادارے موقع پر پہنچ گئے۔ ایمبولینس کے ذریعے مرنے والوں کی لاشیں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا،...
    منڈی بہاالدین (نیوز ڈیسک)منڈی بہاالدین میں گھر میں دھماکے کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہوگئے۔ نجی چینل کے مطابق منڈی بہاالدین کے علاقے پھالیہ کے ایک گھر میں اچانک زور دار دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں آگ لگ گئی، اس واقعے میں 6 افراد جاں بحق، جب کہ 7 زخمی ہوگئے، مرنے والوں کی لاشیں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس حکام کے مطابق دھماکا گھر میں رکھے ہوئے آتش بازی کے سامان میں آگ لگنے سے ہوا، جس سے گھر کا ایک حصہ منہدم ہوگیا۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ادارے موقع پر پہنچ گئے، ایمبولینس کے ذریعے مرنے والوں کی لاشیں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا، جب...
    صوبہ پنجاب کے ضلع منڈی بہاؤالدین کے علاقے پھالیہ کے ایک گھر میں زور دار دھماکے کے نتیجے میں آگ لگ گئی۔ جس سے 6 افراد جاں بحق، جب کہ 7 زخمی ہوگئے، مرنے والوں کی لاشیں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق دھماکا گھر میں رکھے ہوئے آتشبازی کے سامان میں آگ لگنے سے ہوا، جس سے گھر کا ایک حصہ منہدم ہوگیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ادارے موقع پر پہنچ گئے۔ ایمبولینس کے ذریعے مرنے والوں کی لاشیں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا، جب کہ فائر ٹینڈر کے ذریعے آگ بجھائی گئی۔ ریسکیو اہلکار متاثرہ گھر میں امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔ آپ اور آپ کے پیاروں...
    سکھر (نمائندہ جسارت) سکھر سول اسپتال اور ریجن کے دیگر سرکاری اسپتالوں میں آپریشن کے دوران استعمال ہونے والے سرجیکل سامان کے غیر معیاری ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ یہ سرجیکل سامان جو روڈ حادثوں،مختلف حادثات میں زخمی ہونے والے مریضوں، پتے کے آپریشن، گردے، اور گائنی کے مریضوں کے آپریشنز کے لیے آپریشن تھیٹر میں استعمال کیا جا رہا ہے، ناقص معیار کی وجہ سے مریضوں کے زخم خراب ہونے کا سبب بن رہا ہے، جس کے باعث مریض شدید اذیت کا شکار ہو رہے ہیں۔مریضوں کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ آپریشن کے بعد زخموں میں پیچیدگیاں پیدا ہو رہی ہیں اور انفیکشن کے کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے۔ ڈاکٹروں کے مطابق ناقص سرجیکل آلات زخموں...
    ( اسٹاف رپورٹر ) ایم 9موٹروے کاٹھور کے پاس کار سوار کی کوسٹ گارڈ کے اہلکار کے جاںبحق ہونے پر مقدمہ درج کر لیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق ایم 9موٹر وے کاٹھور جاتے ہوئے تیز رفتار کار سوار سپاہی کو ٹکر مار کر فرار ہوگیا تھا ،کوسٹ گارڈ کا زخمی اہلکار عادل جناح اسپتال میں دوران علاج جاں بحق ہوگیا ،واقعہ کا مقدمہ کوسٹ گارڈ کے نائب صوبیدار کی مدعیت میں گڈاپ تھانے میں درج کر لیا گیا ، مقدمے کے متن پر ہے کہ اسمگلنگ کی اطلاع پر ہم کاٹھور کے قریب اسنیپ چیکنگ کررہے تھے،موٹر وے پر کراچی سے حیدرآباد جاتے ہوئے ایک کار کو انصاری پل کے پاس روکا،کار سوار رانگ لیکر حیدرآباد سے کراچی آنے...
    اسلام آباد:ویسٹ انڈیز سے پریکٹس میچ کے دوران گیند لگنے سے زخمی ہونےوالے پاکستان شاہین کے کھلاڑی علی زریاب کو اسپتال منتقل کیا جارہاہے
    کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ ہائیکورٹ کے ڈویژن بینچ نے جناح اسپتال کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر شاہد رسول کو عہدے پر بحال کردیا۔ جیو نیوز کے مطابق سندھ ہائیکورٹ کے ڈویژن بینچ نے شاہد رسول کی معطلی کے خلاف اپیل منظور کرتے ہوئے سنگل بینچ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا اور ڈاکٹر شاہد رسول کو بطور ایگزیکٹیو ڈائریکٹر جے پی ایم سی بحال کردیا۔ عدالت نے تحریری حکمنامے میں کہا کہ ڈویژن بینچ عمومی طور پرعبوری حکمنامے میں مداخلت نہیں کرتی تاہم انصاف کی فراہمی کیلیے ڈویژن بینچ کو مداخلت کرنا پڑی۔ عدالتی حکم میں کہا گیا کہ بظاہر سندھ حکومت جناح اسپتال میں تعیناتیاں کرتی ہے، وفاقی حکومت نے تعیناتیوں پر اعتراض نہیں کیا، بظاہر یہ نکات سنگل بینچ...
    لکی مروت (صباح نیوز)لکی مروت میں جائداد کے تنازع پر جرگے میں فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے، لاشوں اور زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق لکی مروت میں گنڈی چوک کے قریب مقامی ہوٹل میں جائیداد کے تنازع پر جرگے کے دوران فریقین کی ایک دوسرے پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق جبکہ 5 افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس اور ریسکیو افراد نے لاشوں اور زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹز اسپتال سرائے نورنگ منتقل کردیا گیا ہے۔
    لاہور کے علاقے ہنجروال میں باپ نے غیرت کے نام پر بیٹی کو گولیاں مار کر زخمی کر دیا، جسے تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔پولیس کے مطابق ہنجروال کی 19 سالہ لڑکی نے گھر سے بھاگ کر پسند کی شادی کی تھی اور اپنے شوہر کے ساتھ رہ رہی تھی۔لڑکی کے باپ فیاض اور چچا امتیاز نے اس رنجش پر فائرنگ کرکے زخمی کردیا، جسے اسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی گئی۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کو گرفتارکر لیا ہے۔
    شاہینز کے علی زریاب پیر پر گیند لگنے سے زخمی، اسٹریچر پر گراؤنڈ سے باہر لایا گیا پاکستان شاہینز اور ویسٹ انڈیز کے درمیان اسلام آباد کلب میں تین روزہ وارم اپ میچ کے دوران علی زریاب زخمی ہوگئے، انہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔ پاکستان شاہینز کے علی زریاب پیر پر گیند لگنے سے زخمی ہوئے، انہیں اسٹریچر پر گراؤنڈ سے باہر لایا گیا۔ انہیں سیدھے پاؤں پر دوران فیلڈ گیند لگی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اسکینز اور ڈاکٹر کے مشورے کے بعد علی زریاب کی مزید دستیابی کا فیصلہ ہوگا۔
    کراچی: سندھ ہائیکورٹ کے ڈویژن بینچ نے جناح اسپتال کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر شاہد رسول کو عہدے پر بحال کر دیا۔ رپورٹ کے مطابق سندھ ہائیکورٹ کے ڈویژن بینچ نے ڈاکٹر شاہد رسول کی معطلی کے خلاف اپیل منظور کرتے ہوئے سنگل بینچ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔ عدالتی حکم میں کہا گیا کہ ڈاکٹر شاہد رسول کو بطور ایگزیکٹیو ڈائریکٹر جناح اسپتال بحال کیا جائے۔ عدالت نے تحریری حکمنامے میں کہا کہ ڈویژن بینچ عمومی طور پر عبوری حکمنامے میں مداخلت نہیں کرتی، تاہم انصاف کی فراہمی کے لیے مداخلت کرنا ضروری سمجھا۔ عدالتی حکم میں یہ بھی کہا گیا کہ بظاہر سندھ حکومت جناح اسپتال میں تعیناتیاں کرتی ہے اور وفاقی حکومت نے تعیناتیوں پر اعتراض نہیں...
    ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کا ڈیرہ اسماعیل خان میں خیبر میڈیکل یونیورسٹی کیمپس اور شوگر کے امراض کیلئے الگ ہسپتال بنانے کا مطالبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 10 January, 2025 سب نیوز ڈیرہ اسماعیل خان (محمد ریحان )صدر ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن ڈیرہ ڈاکٹر اشرف خان بیٹنی کی صوبائی صدر ڈاکٹر اسفندیار بیٹنی کے ہمراہ وائس چانسلر خیبر میڈیکل یونیورسٹی سے ملاقات ، ڈیرہ اسماعیل خان میں خیبر میڈیکل یونیورسٹی کیمپس اور شوگر کے امراض کیلئے الگ ہسپتال بنانے سمیت صحت میں سہولیات کے حوالے سے تبادلہ خیال ۔ تفصیلات کے مطابق صدر ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن ڈیرہ ڈاکٹر اشرف بیٹنی نے صوبائی صدر ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن ڈاکٹر اسفندیار بیٹنی کی قیادت میں وائس چانسلر خیبر میڈیکل یونیورسٹی سے ملاقات...
    پاکستان میں میڈیکل کے اہم شعبے فزیو تھراپی کی تعلیم کو کنٹرول کرنے کے لیے وفاقی حکومت کی سطح پر کوئی سرکاری ادارہ موجود نہیں۔ فی الحال ہائر ایجوکیشن کمیشن فزیو تھراپی کی تعلیم اور نصاب کی نگرانی کرتا ہے۔ تاہم سندھ میں 2023 میں صوبائی محکمہ صحت سندھ کے تحت سندھ فزیو تھراپی کونسل قائم کی گئی جس کی منظوری سندھ اسمبلی نے دے دی ہے۔ قائم کی جانے والی کونسل سندھ میں فزیو تھراپیسٹ ڈگری حاصل کرنے والوں کو رجسٹر ڈ کرے گی۔ سندھ سمیت ملک بھر میں پانچ سالہ ڈاکٹر آف فزیو تھراپی کی ڈگری مکمل کرنے والے طلبہ اور طالبات کا مستقبل مخدوش نظر آتا ہے کیونکہ سرکاری سطح پر اسپتالوں میں فزیو تھراپسٹ کی اسامیاں...
    لاہور: والدین نے غیرت کے نام پر اپنی ہی بیٹی پر گولیاں برسا دیں، جس سے زخمی ہونے والی 20 سالہ شمائلہ کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔ صوبائی دارالحکومت کے علاقے ہنجروال میں غیرت کے نام پر بیٹی کو قتل کرنے کی کوشش کا واقعہ پیش آیا، جس میں شدید زخمی حالت میں 20 سالہ شمائلہ کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا  گیا ہے۔ پولیس کے مطابق شمائلہ کو اس کے والد فیاض، والد ہ مسرت بی بی اور 2چچاؤں  نے منصوبہ بندی کے ساتھ گولیاں مار کر شدید زخمی کیا۔ واقعے کا مقدمہ تھانہ ہنجروال کے سب انسپکٹر انتظار حسین کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔ ایس ایچ او کے مطابق والد،والدہ اور...
۱