کراچی میں موسم بدلتے ہی سانس کے امراض میں اضافہ
اشاعت کی تاریخ: 11th, March 2025 GMT
کراچی میں موسم بدلتے ہی سانس کے امراض میں اضافہ ہو گیا۔
ایمرجنسی انچارج سول اسپتال کے مطابق سول اسپتال میں سانس کے مرض میں مبتلا یومیہ 150 سے زائد افراد آ رہے ہیں۔
جناح اسپتال کے طبی ماہر کا کہنا ہے کہ جناح اسپتال میں بھی سانس کے مریضوں کی تعداد یومیہ 150 سے تجاوز کر گئی ہے۔
طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ سانس کی بیماریوں سے سب سے زیادہ متاثر بچے ہو رہے ہیں، مریض گلے کی خرابی، نزلہ اور کھانسی کی شکایت کے ساتھ اسپتال پہنچ رہے ہیں۔
طبی ماہرین کے مطابق ایسے موسم میں دمے کے مریضوں کی حالت مزید بگڑنے لگتی ہے، رمضان المبارک میں ٹھنڈے اور غیر معیاری مشروبات سے پرہیز کیا جائے۔
طبی ماہرین نے یہ بھی کہا ہے کہ شہری گھروں سے باہر نکلتے وقت ماسک کا استعمال لازمی کریں۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: سانس کے
پڑھیں:
میری ٹائم وزارت کا نیا سکینڈل؛ 2 آپریشنل جہاز فروخت
ویب ڈیسک : میری ٹائم وزارت میں زمین کے گھپلے کے بعد چلتے جہاز فروخت کرنے کا اسکینڈل سامنے آگیا۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن (پی این ایس سی) کی جانب سے 2 آپریشنل جہاز فروخت کردیے گئے۔ جہاز 'لاہور' کیپ ون کٹیگری کا تھا جو یومیہ 27 ہزار 500 ڈالرز پر عراقی بندرگاہ پر ٹھیکے پر آمدن کما رہا تھا۔جہاز 'کوئٹہ' پاکستانی ریفائنریز کے طویل مدتی ٹھیکے پر تقریباً 12 ہزار ڈالر یومیہ کمارہا تھا۔پی این ایس سی نے ریفائنریز کے لیے باہر سے چارٹر جہاز 'سوین لیک'8 لاکھ ڈالر ماہانہ پر لیا جس سے تقریبا 2 لاکھ ڈالر نقصان ہوا۔
سفاری زو شہریوں کے لیے بند
ہ جہاز آپریشنل اور منافع بخش تھے، اسکریپ کے بجائے شپنگ کمپنیز کی جانب سے خریدے گئے، دونوں جہازوں کی موجودہ فریٹ مارکیٹ کم از کم 40 ہزار ڈالرز یومیہ ہے۔پی این ایس سی کے لیے 5 جہازوں کی خریداری کا معاملہ پی پی آر اے میں زیر التوا ہے۔
ترجمان پی این ایس سی کے مطابق دو جہازوں کی فروخت کا عمل جاری ہے، بورڈ کی منظوری سے فروخت کا فیصلہ ہوا، جہاز فائدہ مند نہیں تھے، اجازت ملتے ہی نئے جہاز خریدیں گے۔
ماں کے آئس کھانے پر بچے نے پولیس کو بلا لیا