کوئٹہ کے ڈبل روڈ دھماکے کا ایک اور زخمی دم توڑ گیا
اشاعت کی تاریخ: 28th, March 2025 GMT
فوٹو: پی پی آئی
کوئٹہ کے ڈبل روڈ دھماکے کا ایک اور زخمی اسپتال میں دم توڑ گیا۔
کوئٹہ کے سول اسپتال ٹراما سینٹر میں زیر علاج زخمی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا، واقعہ میں جاں بحق افراد کی تعداد 4 ہوگئی۔
گزشتہ روز کوئٹہ کے علاقے ڈبل روڈ پر ہونے والے دھماکے کا ایک اور زخمی سول سنڈیمن اسپتال میں دم توڑ گیا جس کے بعد ڈبل روڈ دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد 4 ہوگئی۔
کوئٹہ ڈبل روڈ دھماکے میں جاں بحق کینسر اسپیشلسٹ ڈاکٹر مہر اللہ کو پشین میں سپرد خاک کردیا گیا۔
زخمیوں میں سے مزید 2 کی حالت تشویشناک ہے، دھماکے کے 8 زخمی تاحال ٹراما سینٹر اور سنڈیمن اسپتال میں زیر علاج ہیں۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز ڈبل روڈ پر موٹر سائیکل میں ریمورٹ کنٹرول بم دھماکے میں تین افراد جاں بحق جبکہ 21 زخمی ہوئے تھے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ڈبل روڈ دھماکے دھماکے میں کوئٹہ کے
پڑھیں:
گوادر میں بم دھماکہ، ہلاکتوں کی اطلاعات
گوادر ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 مارچ 2025ء ) صوبہ بلوچستان کے معروف ساحلی شہر گوادر میں بم دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں ہلاکتوں کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس حکام کی جانب سے دھماکے کی تصدیق کی گئی اور بتایا گیا ہے کہ میرین ڈرائیو کے علاقے میں سیکیورٹی فورسز کی ایک گاڑی کو نشانہ بنایا گیا، دھماکے میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی کو نقصان پہنچا، اس دھماکے میں ابتدائی طور پر ایک شخص جاں بحق اور دو افراد زخمی ہوئے تاہم گوادر کے ڈپٹی کمشنر حمودالرحمان نے بم دھماکے میں کسی سکیورٹی اہلکار کے جاں بحق یا زخمی ہونے کی تصدیق نہیں کی، انہوں نے بتایا کہ دھماکے میں راہگیر جاں بحق ہوا اور 2 افراد زخمی ہوئے ہیں، زخمیوں کو طبی امداد کیلئے فوری ہسپتال منتقل کردیا گیا۔(جاری ہے)
دو روز قبل ہی کوئٹہ میں ڈبل روڈ پر واقعہ بڑیچ مارکیٹ کے قریب دھماکے میں 2 افراد جاں بحق 17 افرار زخمی ہوئے تھے، دھماکہ سڑک کنارے ہوا اس وقت ہوا جب سکیورٹی فورسز کی گاڑی گزر رہی تھی، واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اور امدادی ٹیمیں جائے وقوع پہنچ گئیں جنہوں نے زخمیوں کوفوری طور پر سول ہسپتال منتقل کیا، بم دھماکے سے پولیس کی گاڑی کو شدید نقصان اور قریب موجود موٹرسائیکل میں آگ بھڑک اٹھی، دھماکہ خیز مواد موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا، جس کے نتیجے میں ہونے والے دھماکے کے زخمیوں میں 4 پولیس اہلکار بھی شامل تھے۔ ترجمان حکومت بلوچستان شاہد رند کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت ڈبل روڈ پر مارکیٹ کے قریب ہونے والے دھماکے کی مذمت کرتی ہے، دہشت گردوں کے ناپاک عزائم ناکام بنائیں گے، واقعے میں ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا، زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا، سیکورٹی فورسز نے علاقے کوگھیرے میں لے لیا ہے۔