Islam Times:
2025-03-15@15:47:23 GMT

رواں سال سندھ میں خسرہ کے 2 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ

اشاعت کی تاریخ: 15th, March 2025 GMT

رواں سال سندھ میں خسرہ کے 2 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ

اسپتال ذرائع نے بتایا کہ سرکاری اسپتالوں میں خسرہ کے یومیہ 4 سے 6 مریض آ رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ رواں سال سندھ میں خسرہ کے 2 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔ محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق صوبہ سندھ و کراچی میں خسرہ کے کیسز میں اضافہ دیکھنے میں آ ر ہا ہے۔ اس سے قبل کراچی میں سب سے زیادہ 2000ء میں 900 کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔ اسپتال ذرائع نے بتایا کہ سرکاری اسپتالوں میں خسرہ کے یومیہ 4 سے 6 مریض آ رہے ہیں۔ خسرہ میں مبتلا بچوں کی عمر 5 سال سے کم ہے۔ طبی ماہرین نے کہا ہے کہ والدین بچوں کو خسرہ سے بچاو کی ویکسین لازمی لگوائیں۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: میں خسرہ کے

پڑھیں:

مراد علی شاہ نے سندھ حکومت کی ایک سالہ کارکردگی رپورٹ پیش کردی

سندھ میں حکومت کا ایک سال مکمل ہونے پر تقریب سے خطاب میں کہنا تھا کہ ہم جو بھی کچھ کرتے ہیں وہ قیادت کے وژن کے مطابق کرتے ہیں، سندھ حکومت نے ڈیجیٹلائزیشن پر فوکس کیا ہے، جب ہم پڑھتے تھے تو اس وقت ٹیکنالوجی پرانی تھی اب دور تبدیل ہوگیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے حکومت سندھ کی ایک سال کی کارکردگی رپورٹ پیش کردی۔ سندھ میں حکومت کا ایک سال مکمل ہونے پر تقریب منعقد ہوئی جس میں صوبائی وزراء، مشیران، معاونین خصوصی، ارکانِ اسمبلی، بیوروکریٹس، سول سوسائٹی کے نمائندے شریک ہوئے۔ مراد علی شاہ نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ ہم جو بھی کچھ کرتے ہیں وہ قیادت کے وژن کے مطابق کرتے ہیں، سندھ حکومت نے ڈیجیٹلائزیشن پر فوکس کیا ہے، جب ہم پڑھتے تھے تو اس وقت ٹیکنالوجی پرانی تھی اب دور تبدیل ہوگیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری نے ہاری کارڈ کا اجراء کیا، ہاریوں کو ڈیجیٹل کے ذریعے رجسٹرڈ کیا گیا، پچھلے ایک سال میں 28 ارب روپے ہم کسانوں کو دے چکے ہیں جبکہ 13428 طلباء کو گریجویٹ کراچکے ہیں۔مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ حکومت نے ایک سال میں 196 نئی روڈز کی سکیمز دیں، ٹوٹل 25 سو کلو میٹر روڈ بنائے، سندھ حکومت کی 14 عمارتوں کو سولرائز کرچکے ہیں، سولر سے سرکاری عمارتوں پر اسی فیصد کم یونٹ استعمال کیے۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ ہم نے کمپنی کے ساتھ معاہدہ کیا اس نے گندم کی ہر بوری کو چیک کیا، ابھی جو گندم موجود ہے وہ بہت اچھی ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے اعلان کیا کہ سندھ حکومت رواں سال گندم نہیں خریدے گی، ہمارے پاس 1.3 ملین ٹن گندم موجود ہے۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ 11 لاکھ بینک اکاؤنٹس کھولے جا چکے ہیں، 4 لاکھ گھر مکمل ہو چکے ہیں۔ ورلڈ بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے دورہ کیا اور اس منصوبے کو انتہائی شفاف قرار دیا۔

متعلقہ مضامین

  • کمبوڈیا میں کارروائیوں میں 100 سے زائد پاکستانی مافیاز سے بازیاب، حکام
  • کراچی میں رواں سال ڈینگی کے 140 کیسز رپورٹ
  • رمضان کا پہلا عشرہ ، مسجد الحرام میں اڑھائی کروڑ زائرین کی آمد کا نیا ریکارڈ بن گیا
  • سندھ میں ملیریا نے پنجے گاڑ دیے، 136 نئے کیسز رپورٹ
  • تربیلاڈیم میں پانی کے ذخیرے کی صورتحال کیا ؟ تشویشناک رپورٹ آ گئی
  • لاہور: رواں سال قتل، اقدامِ قتل، اغوا، ڈکیتی کے 214 واقعات رپورٹ
  • کراچی میں رواں برس ڈینگی کے 156 کیسز ریکارڈ
  • وزیراعلیٰ پنجاب انٹرن شپ پروگرام: وظیفے کی رقم میں 100 فیصد سے زائد اضافہ
  • مراد علی شاہ نے سندھ حکومت کی ایک سالہ کارکردگی رپورٹ پیش کردی