فائل فوٹو۔

کراچی میں کتے کے کاٹنے (سگ گزیدگی) کے کیسز میں اضافہ ہوا ہے، شہر میں آوارہ کتے کے کاٹنے سے 40 سال کا شخص انڈس اسپتال میں انتقال کرگیا۔

مرنے والے کا تعلق پنوں عاقل سکھر سے تھا، 15 روز قبل اسے کتے نے کاٹا تھا اور اسے ویکسین نہیں لگی تھی۔ 

سربراہ ڈاگ بائیٹ کلینک آفتاب گوہر کے مطابق آوارہ کتوں کے کاٹنے سے ہونے والی بیماری ریبیز سے رواں سال 3 اموات ہوچکی ہیں، آوارہ کتوں کے کاٹنے کا شکار تینوں افراد انڈس اسپتال میں رپورٹ ہوئے تھے۔ 

آفتاب گوہر نے بتایا کہ رواں برس اب تک انڈس اسپتال میں 3 ہزار جبکہ سول اسپتال میں 6 ہزار اور جناح اسپتال میں 5 ہزار سگ گزیدگی کے کیسز رپورٹ ہوئے۔ 

اس سے قبل دو اموات میں سے ایک کراچی اور ایک لاڑکانہ میں رپورٹ ہوئی۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: اسپتال میں کے کاٹنے

پڑھیں:

سام سنگ کے نئے فون کی قیمت کیا ہوگی؟ رپورٹ لیک

ٹیکنالوجی کمپنی سام سنگ کی جانب سے افواہوں کے مطابق اس کی ڈیوائس ایس 25 ایج کو اپریل 16 (جنوبی کوریا) اور اپریل 15 (دیگر خطوں) میں متعارف کرایا جانا متوقع ہے۔

لیکن لیک ہونے والی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق گلیکسی ایس 25 ایج 256 جی بی ورژن کی قیمت مبینہ طور پر 2 لاکھ 88 ہزار روپے (1030 ڈالر) جبکہ 512 جی بی ورژن کی قیمت 3 لاکھ 13 ہزار روپے (1120 ڈالر) ہوگی۔

سام سنگ مبینہ طور ایک ٹی بی کے آپشن کو چھوڑتے ہوئے صرف 256 جی بی اور 512 جی بی ورژنز متعارف کرائے گا۔

اگر بتائی گئی قیمتیں درست نکلتی ہیں تو ایس 25 ایچ کی قیمت ایس 25+ (930 ڈالر) اور ایس 25 الٹرا (1167 ڈالر) کے درمیان ہوگی۔

واضح رہے سام سنگ کی جانب سے مئی میں دستیاب ہونے والے اپنے اس فون کی ابتدائی طور پر 40 ہزار یونٹس کی محدود سپلائی متوقع ہے۔

متعلقہ مضامین

  • خام اسٹیل کی مارکیٹ میں مبینہ گٹھ جوڑ کا انکشاف، دو بڑی کمپنیوں کا پردہ فاش
  • سام سنگ کے نئے فون کی قیمت کیا ہوگی؟ رپورٹ لیک
  • میو اسپتال: انجکشن لگنے سے 2 افراد کی موت کی انکوائری مکمل
  • خام اسٹیل مارکیٹ میں کارٹل بے نقاب
  • کراچی میں موسم بدلتے ہی سانس کے امراض میں اضافہ
  • کرنٹ لگنے سے کم عمر لڑکا جاں بحق، کے الیکٹرک کا اظہارِ افسوس
  • کراچی سمیت سندھ بھر میں ملیریا اور ڈینگی کیسز میں اضافہ
  • کراچی: لکڑی کے گودام میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا
  • کراچی؛ ٹمبرمارکیٹ کے گودام میں آتشزدگی، 4 رکشے، 3 موٹرسائیکلیں جل گئیں