اسلام آباد کے ہسپتالوں کو سولر انرجی پر منتقل کرنے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 26th, March 2025 GMT
ویب ڈیسک : اسلام آباد کے ہسپتالوں کو سولر انرجی پر منتقل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
ذرائع کے مطابق وفاقی دارالحکومت کے ہسپتالوں کو مرحلہ وارسولر انرجی پر منتقل کیا جائے گا، پہلے فیز میں پمز اسپتال، پولی کلینک سولر توانائی پر منتقل ہوں گے، این آئی آر ایم ، ایف جی اسپتال سیکنڈ فیز میں سولر پر منتقل ہوں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت صحت نے پمز، پولی کلینک سے سولرائزنگ پلان مانگ لیا، پمز، پولی کلینک سولرائزیشن منصوبہ آئندہ پی ایس ڈی پی میں شامل ہو گا، پمز، پولی کلینک کی ایمرجنسی، او پی ڈی بلڈنگ، وارڈز سولر پر منتقل ہوں گے۔ پمز اسپتال، پولی کلینک انتظامیہ سولر توانائی منتقلی پلان تیار کر رہی ہیں، پمز، پولی کلینک کی سولر پر منتقلی سے بلوں کی مد میں کثیر بچت ہو گی، ماضی میں عدم ادائیگی پر متعدد بار پمز، پولی کلینک کی بجلی منقطع ہو چکی ہے۔
اہم ملک نے پاکستانی طلبہ کیلئے مفت تعلیم کےدروازے کھول دیے
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: پولی کلینک
پڑھیں:
کوئٹہ کے ڈبل روڈ دھماکے کا ایک اور زخمی دم توڑ گیا
فوٹو: پی پی آئی
کوئٹہ کے ڈبل روڈ دھماکے کا ایک اور زخمی اسپتال میں دم توڑ گیا۔
کوئٹہ کے سول اسپتال ٹراما سینٹر میں زیر علاج زخمی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا، واقعہ میں جاں بحق افراد کی تعداد 4 ہوگئی۔
گزشتہ روز کوئٹہ کے علاقے ڈبل روڈ پر ہونے والے دھماکے کا ایک اور زخمی سول سنڈیمن اسپتال میں دم توڑ گیا جس کے بعد ڈبل روڈ دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد 4 ہوگئی۔
کوئٹہ ڈبل روڈ دھماکے میں جاں بحق کینسر اسپیشلسٹ ڈاکٹر مہر اللہ کو پشین میں سپرد خاک کردیا گیا۔
زخمیوں میں سے مزید 2 کی حالت تشویشناک ہے، دھماکے کے 8 زخمی تاحال ٹراما سینٹر اور سنڈیمن اسپتال میں زیر علاج ہیں۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز ڈبل روڈ پر موٹر سائیکل میں ریمورٹ کنٹرول بم دھماکے میں تین افراد جاں بحق جبکہ 21 زخمی ہوئے تھے۔