Express News:
2025-03-19@16:08:15 GMT

اسپتال میں ٹیسٹ کے عوض رشوت لینے کا انکشاف

اشاعت کی تاریخ: 19th, March 2025 GMT

لاہور میں اسپتال میں ٹیسٹ کے عوض رشوت لینے کا انکشاف ہوا ہے۔

پولیس کے مطابق کوٹ لکھپت کے علاقے میں واقع جنرل اسپتال میں فری سی ٹی اسکین ٹیسٹ کے لیے 7 ہزار 500 روپے طلب کیے گئے۔ احسان نامی شخص نے فری ٹیسٹ کے عوض رشوت طلب کی۔

مزید پڑھیں: سندھ کے اسپتالوں میں بون میرو ٹرانسپلانٹ غریب کی پہنچ سے باہر

کوٹ لکھپت پولیس نے شہری کی درخواست پر احسان کو گرفتار کرلیا۔ مقدمہ میں 6 دیگرملزمان کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔ مزید تفتیش جاری ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ٹیسٹ کے

پڑھیں:

شدید بیماری میں مبتلا پوپ فرانسس کی پہلی تصویر اسپتال سے جاری

ویٹی کن نے پوپ فرانسس کی پہلی تصویر جاری کر دی ہے، جو ایک ماہ سے روم کے جیمیلی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ وہ دونوں پھیپھڑوں میں نمونیا کی وجہ سے اسپتال میں داخل ہیں اور ان کی صحت نازک مگر مستحکم بتائی جا رہی ہے۔

تصویر میں 88 سالہ پوپ فرانسس سفید لباس اور جامنی شال میں ملبوس، وہیل چیئر پر بیٹھے دعا کرتے نظر آ رہے ہیں۔ یہ تصویر اسپتال کی چیپل میں لی گئی جہاں وہ ایک سادہ سے مذبح کے سامنے موجود ہیں اور دیوار پر ایک صلیب لگی ہوئی ہے۔

یہ ان کی 14 فروری کو اسپتال میں داخلے کے بعد پہلی عوامی جھلک ہے۔ گزشتہ کئی ہفتوں سے ویٹی کن مسلسل ان کی نازک حالت کی اطلاع دے رہا تھا اور ڈاکٹرز ان کی صحت پر گہری نظر رکھے ہوئے تھے۔

ویٹی کن کے مطابق، پوپ فرانسس نے اسپتال کی چیپل میں ایک خصوصی عبادت میں شرکت کی، جو ان کی صحت میں بہتری کی علامت سمجھی جا رہی ہے۔ وہ دن کے وقت ہائی فلو آکسیجن تھراپی لے رہے ہیں، جبکہ رات میں نان-انویسیو مکینیکل وینٹیلیشن استعمال کر رہے ہیں۔

اتوار کے روز پوپ فرانسس نے اپنے ہفتہ وار اینجلُس دعا کے دوران اپنے چاہنے والوں کا شکریہ ادا کیا۔ خاص طور پر انہوں نے ان بچوں کا ذکر کیا جو اسپتال کے باہر ان کے لیے دعا اور نغمے گا رہے تھے۔ بچے ویٹی کن کے علامتی رنگوں، پیلے اور سفید غبارے تھامے کھڑے تھے اور پوپ کی جلد صحت یابی کی دعا کر رہے تھے۔

 

اپنے پیغام میں، پوپ فرانسس نے اپنی صحت کو آزمائش کا دور قرار دیا اور دنیا کے مختلف جنگ زدہ ممالک بشمول یوکرین، فلسطین، اسرائیل، لبنان، میانمار، سوڈان اور جمہوریہ کانگو کے لیے دعا کی اپیل کی۔

ویٹی کن نے تصدیق کی ہے کہ پوپ فرانسس تاحال کسی سے ملاقات نہیں کر رہے اور مکمل صحت یابی کے لیے طبی عملے کی نگرانی میں ہیں۔ تاہم، وہ اپنی ذمہ داریوں سے دستبردار نہیں ہونا چاہتے اور حال ہی میں کیتھولک چرچ میں تین سالہ اصلاحاتی منصوبے کی منظوری بھی دی ہے۔

 

متعلقہ مضامین

  • کراچی: مفت شربت کی بوتل لینے والے پولیس افسر کی ویڈیو وائرل، معطلی کا حکم جاری
  • رشوت اور سفارش سے متعلق میں عدم برداشت کی پالیسی پر عمل پیرا ہوں،چیف جسٹس یحییٰ آفریدی
  • ایف آئی اے پر رشوت کے الزامات؛ نادیہ حسین نے معافی مانگ لی
  • فیصل آباد ایئرپورٹ پر خاتون کو ہراساں کرکے ساڑھے 3 لاکھ رشوت لینے والا کسٹم انسپکٹر جیل منتقل
  • رشوت کے الزامات؛ نادیہ حسین ایف آئی اے سائبر کرائم پہنچ گئیں
  • سول اسپتال نوشہرو فیروز کے 8 گھوسٹ ڈاکٹرز کی تصدیق
  • شدید بیماری میں مبتلا پوپ فرانسس کی پہلی تصویر اسپتال سے جاری
  • عائزہ خان کا اپنے سسر سے جیب خرچ لینے کا انکشاف
  • ورون چکرورتی نے ٹیسٹ کرکٹ میں عدم دلچسپی کی وجہ بتا دی