گجرات ڈویژن کے انتظامی دفاتر رواں سال شروع ہو جائیں گے: شافع
اشاعت کی تاریخ: 5th, April 2025 GMT
گجرات (نامہ نگار) صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین نے کہا کہ گجرات ڈویژن کے دفاتر اسی سال شروع ہو جائیں گے۔ 300 ایکڑ پر مشتمل گجرات انڈسٹریل اسٹیٹ بنا نے جارہے ہیں جس سے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے جبکہ ضلع گجرات میں سیف سٹی پراجیکٹ کے تحت 300کیمرے نصب کرنے کا آغاز کر دیاگیا۔ ان کیمروں کی تنصیب سے سکیورٹی معاملات میں مزید بہتری آئے گی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سروس موڑ جی ٹی روڈ منصوبے پر کام دسمبر تک مکمل ہو جائے گا۔ شہریوں کو صحت کی سہولیات بہتر فراہمی کیلئے200بیڈز پر مشتمل چوہدری شجاعت حسین کے نام سے منسوب ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال بنایا جائے گا۔ اس سال بجٹ میں عزیز بھٹی شہید ہسپتال کیلئے فنڈز رکھے جائیں گے۔ ایم آر آئی مشین بھی لگائی جائے گی۔ ٹریفک لائٹس جون سے پہلے نصب ہو جائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ گجرات سے کٹھالہ پھاٹک تک کی سڑک انتہائی مخدوش ہو چکی ہے جسے اڑھائی ماہ میں مکمل کرنے کی ہدایات کر دی گئی ہے۔ انڈر پاس کی تعمیر و مرمت کیلئے فنڈز جلد ہی منظورکروا لیے جائیں گے۔ جلد ہی گجرات کے تھانوں کا دورہ بھی کروں گا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: جائیں گے
پڑھیں:
افغان شہریوں کی باب دوستی سے واپسی کیلئے تیاریاں مکمل، آج سے ملک بدری کا آغاز
ڈی سی چمن کے مطابق ودہولڈنگ کیمپس قائم کردیئے گئے، پاک افغان بارڈر کراسنگ پوائنٹ باب دوستی پر ڈیٹا بیس کیمپ بھی بنا دیا۔ انہوں نے کہا کہ افغان فیملیز کے رات کے قیام کے لئے جمال ناصر فٹبال سٹیڈیم کو ہولڈنگ کیمپ ڈکلیئر کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے ضلع چمن میں افغان شہریوں کی باب دوستی سے وطن واپسی کیلئے تیاریاں مکمل، ملک بدری آج سے شروع ہو گی۔ ڈی سی چمن حبیب احمد بنگلزئی کے مطابق ودہولڈنگ کیمپس قائم کردیئے گئے، پاک افغان بارڈر کراسنگ پوائنٹ باب دوستی پر ڈیٹا بیس کیمپ بھی بنا دیا۔ انہوں نے کہا کہ افغان فیملیز کے رات کے قیام کے لئے جمال ناصر فٹبال سٹیڈیم کو ہولڈنگ کیمپ ڈکلیئر کیا ہے، باب دوستی کیمپ میں نادرا کی جانب سے افغان شہریوں کا بائیو میٹرک کیا جائے گا۔ حبیب احمد بنگلزئی کا کہنا تھا کہ کسی بھی وجہ سے بارڈر کراس سے رہ جانے والی افغان فیملیز کو قیام و طعام کی سہولت مہیا کی جائے گی، عید تعطیلات کے باعث افغان مہاجرین کی وطن واپسی میں تاخیر ہوئی ہے، ملک بدری کا عمل کل سے شروع ہوگا۔