میو اسپتال لاہور کے چیسٹ وارڈ میں انجیکشن کے مبینہ ری ایکشن سے مریضہ جاں بحق ہوگئی۔

میو اسپتال لاہور کی انتظامیہ کے مطابق انجیکشن کے مبینہ ری ایکشن سے دیگر 15 مریض متاثر ہوئے، 3 وینٹی لیٹر پر ہیں۔ انجیکشن زائد المعیاد نہیں۔

اسپتال کی انتظامیہ نے انجیکشن سے متعلق تحریری الرٹ جاری کر دیا، انجیکشن 2024 میں تیار ہوا۔

پنجاب حکومت کے ذریعے انجیکشن میو اسپتال میں سپلائی ہوا، انجیکشن سے متعدد مریضوں کو ری ایکشن ہوا۔

ترجمان میو اسپتال کا کہنا ہے کہ انجیکشن کا استعمال روک دیا اور تحقیقاتی کمیٹی قائم کر دی گئی ہے۔

Post Views: 1.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: میو اسپتال ری ایکشن

پڑھیں:

اسلام آباد انتظامیہ کی گراں فروشوں کے خلاف کارروائیاں، 117 دکاندار گرفتار، جرمانے عائد

فائل فوٹو۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے گراں فروشوں کے خلاف کارروائیاں کیں۔ 

ضلعی انتظامیہ کے مطابق ناجائز منافع خوری پر مختلف علاقوں سے 117 دکاندار گرفتار کیے گئے ہیں۔ 

اسلام آباد ضلعی انتظامیہ کے مطابق سرکاری ریٹس کی خلاف ورزی پر ایک لاکھ 75 ہزار روپے جرمانے عائد کیے گئے ہیں۔

ضلعی انتظامیہ نے کہا کہ سستے بازاروں میں مانیٹرنگ کے باعث گھی، مرغی اور انڈوں کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ آلو، پیاز، ٹماٹر، لہسن، ادرک اور دیگر سبزیوں کی قیمتوں میں بھی کمی ریکارڈ ہوئی۔ 

اسلام آباد ضلعی انتظامیہ کے مطابق افسران کو سستے بازاروں اور منڈیوں میں موجود رہنے اور شکایات کے فوری ازالے کی ہدایت کی گئی ہے۔ 

ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ناجائز منافع خوروں اور غیر معیاری اشیا فروخت کرنے والوں سےکوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔ 

متعلقہ مضامین

  • میو اسپتال میں انجکشن کا ری ایکشن؛ ایک اور مریض دم توڑ گیا، ہلاکتیں 2 ہو گئیں
  • میو ہسپتال میں مبینہ طور پر غیر معیاری انجکشن لگنے سے زیر علاج 2مریض جاں بحق
  • اسلام آباد انتظامیہ کی گراں فروشوں کے خلاف کارروائیاں، 117 دکاندار گرفتار، جرمانے عائد
  • لاہور: ٹک ٹاکر شمشیر بھٹی اور  ساتھی پر کارسواروں کی فائرنگ، شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل
  • کراچی میں ناجائز منافع خوروں کیخلاف انتظامیہ کی نئی حکمت عملی
  • ملکی و غیر ملکی ایئر لائنز انتظامیہ کیلئے نئی پریشانی کھڑی، اہم مراسلہ جاری
  • حرمین شریفین انتظامیہ کا زائرین کو آب زم زم سے متعلق اہم پیغام سامنے آ گیا
  • رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں شہریوں کو اشیا خوردونوش کی ارزاں نرخوں پر فراہمی کے لیے ضلعی انتظامیہ متحرک
  • پٹریوں پر بم ملنے کے بعد پیرس کے اسٹیشن پر ٹرینوں کی آمد و رفت متاثر