وزیراعلی نے میو ہسپتال میں انجکشن کے مریضوں پرری ایکشن کا نوٹس
اشاعت کی تاریخ: 10th, March 2025 GMT
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مارچ2025ء) وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف نے میو ہسپتال میں انجکشن کے مریضوں پر ری ایکشن کی خبر کانوٹس لیتے ہوئے انجکشن کے مبینہ ری ایکشن سے مریضوں کے جاں بحق ہونے پر دکھ اور افسوس کا اظہارکیا ہے ۔
(جاری ہے)
وزیر اعلی مریم نواز شریف نے سیکرٹری ہیلتھ سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے کہا ہے کہ انجکشن کی ری ایکشن کے واقعہ پر گہری تشویش ہے، غفلت کے ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔وزیر اعلی مریم نواز شریف نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ مریضوں کے بہترین علاج کا حکم دیا۔
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
وزیرِ اعلیٰ مریم نواز کا فوکس اشیائے خورونوش پر ریلیف دینا ہے: بلال یاسین
---فائل فوٹوصوبائی وزیرِ ہاؤسنگ بلال یاسین نے کہا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا سارا فوکس عوام کو اشیائے خور و نوش پر ریلیف دینا ہے۔
انہوں نے رمضان سہولت بازار کا دورہ کیا اور اشیائے خور و نوش کے ریٹ کا جائزہ لیا۔
اس موقع پر بلال یاسین نے کہا کہ بانیٔ پی ٹی آئی کہتے تھے کہ آلو ٹماٹر کی قیمتیں کنٹرول کرنا میری ذمے داری نہیں۔
کراچی رمضان کی آمد کے ساتھ ہی مہنگائی آسمان...
انہوں نے مزید کہا کہ اپوزیشن جماعتیں ملکی معاملات میں سیریس نہیں، اپوزیشن نے ہر معاملے پر تنقید کرنا فیشن بنا لیا ہے۔
صوبائی وزیر بلال یاسین کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہر آنے والے دن میں معیشت بہتر ہوتی جا رہی ہے۔