کراچی: اورنگی ٹاؤن میں سحری کے وقت مسجد کے پیش امام کا قتل
اشاعت کی تاریخ: 24th, March 2025 GMT
کراچی(نیوز ڈیسک)سندھ کے دارالحکومت کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں مسجد جانے والے پیش امام کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا۔
نجی چینل کے مطابق پولیس حکام نے بتایا کہ اورنگی ٹاؤن کے مضافات میں واقع علاقے خیر آباد میں فائرنگ کا واقعہ سحری کے وقت پیش آیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مقتول الطاف نگر کی مسجد کے پیش امام تھے، اور مسجد میں نماز پڑھانے جا رہے تھے کہ انہیں ٹارگٹ کرکے قتل کیا گیا۔
ملزمان نے مقتول شیراز زادہ کے سر پر ایک گولی ماری جو موت کی وجہ بنی، مقتول کے پاس سے موبائل فون برآمد ہوا ہے، اور ان کے اہل خانہ سے رابطے کی کوشش کی جارہی ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ قتل کے اس واقعے کی مختلف زاویوں سے تحقیقات کی جارہی ہیں، یہ بھی دیکھا جارہا ہے کہ مرنے والے سے موبائل فون یا کوئی قیمتی چیز نہیں چھینی گئی، کہیں یہ واقعہ ٹارگٹ کلنگ یا دشمنی کا نتیجہ تو نہیں۔
ملک کے 18 اضلاع کے سیوریج نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
گورنر پنجاب کی چاندنی چوک فوڈ سٹریٹ میں سحری، شہریوں سے ملاقاتیں
راولپنڈی:گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے آج راولپنڈی کی چاندنی چوک فوڈ سٹریٹ میں سحری کی اور وہاں مقامی عوام کے ساتھ وقت گزارا۔
اس موقع پر گورنر پنجاب نے روایتی پاکستانی کھابوں کا لطف اٹھایا، جن میں مرغ چنے، پائے، نہاری، لسی اور گرما گرم نان شامل تھے۔
گورنر پنجاب کی چاندنی چوک فوڈ سٹریٹ میں موجودگی پر راولپنڈی کے مقامی افراد نے خوشی کا اظہار کیا اور گورنر کے ساتھ سیلفیوں کا سلسلہ جاری رکھا۔
گورنر سردار سلیم حیدر خان نے اس موقع پر راولپنڈی کے لوگوں سے ملاقاتیں کیں اور عید کے تحائف بھی بچوں میں تقسیم کیے۔
مزید پڑھیں: ہمیں سیاسی مفادات کو پس پشت ڈال کر ملک کی بہتری کیلیے آگے بڑھنا ہے، گورنر پنجاب
گورنر پنجاب نے کہا کہ میں پنجاب کی ہر گلی اور محلے میں جا کر لوگوں کے درمیان بیٹھنا پسند کرتا ہوں۔ پیپلز پارٹی ایک عوامی جماعت ہے اور ہماری سیاست کا مقصد ہمیشہ عوام کے ساتھ رہنا اور ان کے مسائل حل کرنا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ گورنر پنجاب کا کردار صرف گورنر ہاؤس تک محدود نہیں ہے۔ میں ہر ضلع میں جا کر عوام کے مسائل سنوں گا اور ان کے حل کے لیے بھرپور کوشش کروں گا۔