کراچی: ڈالمیا میں پی پی کا مقامی عہدیدار پرانی دشمنی پر قتل
اشاعت کی تاریخ: 17th, March 2025 GMT
کراچی کے علاقے ڈالمیا میں پیپلز پارٹی کا مقامی عہدیدار پرانی دشمنی پر قتل کر دیا گیا۔
پولیس حکام کے مطابق ڈالمیا کے علاقے میں فائرنگ کے واقعے میں ایک شخص قتل ہوا ہے، ابتدائی اطلاعات کے مطابق واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ ہے۔
ایس ایس پی ایسٹ فرخ رضا نے بتایا ہے کہ مقتول پی پی کا مقامی عہدیدار تھا، جس کی ذاتی دشمنیاں چل رہی تھیں، واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
صوبائی وزیر داخلہ ضیاء لنجار نے ایس ایس پی ایسٹ سے واقعے کی تفصیلات طلب کی ہیں اور کہا ہے کہ شواہد کی روشنی میں تفتیش و تحقیق کو نتیجہ خیز بنایا جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ملزمان کی گرفتاری کےلیے تمام اقدامات کو یقینی بنایا جائے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
کراچی: گلشنِ حدید میں درخت سے لٹکی لاش کس کی تھی؟
— فائل فوٹوکراچی کے علاقے گلشن حدید میں درخت سے لٹکی ہوئی لاش ملی ہے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق متوفی کی شناخت 35 سالہ فضل کے نام سے ہوئی ہے
بعدازاں متوفی کی اہلیہ کا ویڈیو بیان بھی سامنے آیا ہے۔
کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 6 میں رہائشی عمارت کے چوتھے فلور سے گر کر خاتون جاں بحق ہوگئی۔
متوفی کی اہلیہ نے کہا ہے کہ میرے شوہر نے بیروزگاری سے تنگ آ کر خودکشی کی ہے۔
خاتون کا مزید کہنا ہے کہ ہمارے 2 بچے ہیں، شوہر کہتا تھا کہ بچوں کو بھوکا نہیں دیکھ سکتا۔
اس کیس سے متعلق پولیس کی مزید تفتیش جاری ہے۔