2025-01-18@23:08:10 GMT
تلاش کی گنتی: 408

«بھارت سے»:

(نئی خبر)
    بھارت میں 28 سالہ خاتون کو آفس کے باہر پارکنگ میں 30 سالہ ساتھی ورکر نے تیز دھار آلے سے حملہ کرکے قتل کردیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پونے میں ہونے والے اس ہولناک قتل کے مناظر درجنوں راہگیروں نے دیکھا لیکن کوئی بھی خاتون کی مدد کو نہیں آیا۔ خاتون کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئی دم توڑ گئی۔ پولیس نے کرشنا کنوجا نامی ملزم کو گرفتار کرلیا۔ جس نے پولیس کو بتایا کہ مقتولہ میرے ساتھ آفس میں کام کرتی تھی اور مختلف اوقات میں والد کی بیماری کا جھوٹا بہانہ کرکے رقم بٹوری۔ ملزم نے بتایا کہ رقم کی واپسی کا تقاضا کرنے پر ہمیشہ ٹال...
    بھارت کے سیکریٹری خارجہ وکرم مصری نے افغانستان میں طالبان حکومت کے وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی سے ملاقات کی اور ایران کی چابہار بندرگاہ کے ذریعے بھارت اور افغانستان کے مابین تجارت کو فروغ دینے کا مطالبہ کیا۔امارات اسلامیہ افغانستان کی وزارت خارجہ کی ویب سائٹ پر جاری اعلامیے کے مطابق اس ملاقات میں افغانستان کے نائب وزرائے تجارت و ٹرانسپورٹ نے شرکت کی، دونوں ممالک کے درمیان سیاسی، اقتصادی اور عوامی سطح پر تعلقات پر جامع بات چیت کی گئی۔انسانی امداد کے لیے بھارت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے افغان وزیر خارجہ نے آئی ای اے کی متوازن اور معیشت پر مرکوز خارجہ پالیسی کے مطابق ایک اہم علاقائی اور اقتصادی فریق کے طور پر بھارت کے...
    بھارت میں ایک پُراسرار بیماری نے ڈیرے ڈال دیے ہیں جس سے شہری خوف زدہ ہوگئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے ضلع بلدھانا کے 3 گاؤں بورگاؤ، کلود اورہنگنا میں ایک انجانی وبا پھوٹ پڑی۔ اس پُراسرار بیماری کے شکار شہریوں کے بال تیزی سے گرنے لگتے ہیں اور وہ صرف 7 روز کے اندر مکمل گنجے ہونے لگے۔ اب تک مکمل گنجے ہونے کے 50 سے زائد کیسز ہوگئے جب کہ بغیر کسی وجہ کے مسلسل بال گرنے کی شکایت کرنے والوں کی تعداد اس سے کہیں زیادہ ہے۔ اس پُراسرار بیماری کے بارے میں جاننے کے لیے طبی ماہرین سر جوڑ کر بیٹھ گئے ہیں۔ متاثرہ لوگوں کے خون، جلد اور بال کے نمونے جمع...
    فیڈرل انویسٹیگیشن ایجنسی (ایف آئی اے) گوجرانوالہ نے بیرون ملک بھجوانے کے نام پر انسانی اسمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث 5 ایجنٹوں کو گرفتار کرلیا۔ ایف آئی اے گوجرانوالہ زون نے انسانی اسمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث  فاروق عادل، نزاکت علی، محمد آصف، محمد ارسلان اورعدنان علی کو گرفتار کرلیا۔  ملزمان کو گوجرانوالہ اور گجرات کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا۔ملزمان سادہ لوح شہریوں کو غیر قانونی طور بیرون ملک بھجوانے میں بھی ملوث پائے گئے۔ ملزم نزاکت علی نے سادہ لوح شہریوں کو غیر قانونی لیبیا اور یورپ بھجوانے کے نام پر 50 لاکھ روپے بٹورے جبکہ ملزم محمد فاروق عادل نے متاثرہ شخص کو رومانیہ ملازمت کا جھانسہ دے کر 14 لاکھ 50 ہزار...
    امریکا میں چیٹ جی پی ٹی کے بانی کی بہن نے اپنے بھائی پر کئی برسوں تک جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا الزام عائد کیا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق این آلٹمین نے عدالت میں دائر مقدمے میں بتایا کہ ان کے بھائی سام آلٹمین نے انھیں اس وقت سے جنسی زیادتی کا نشانہ بنانا شروع کیا جب میں صرف 3 سال کی تھی۔ این آلٹمین نے مزید بتایا کہ اُن کے بھائی سام آلٹمین نے 1997 اور 2006 کے دوران انھیں متعدد بار جنسی زیادتی کا نشانہ بایا۔ متاثرہ خاتون نے یہ بھی بتایا کہ میری عمر کم تھی، بھائی نے کئی سالوں تک جنسی استحصال کیا جس سے میں ڈپریشن کے مرض میں مبتلا ہوگئی تھی۔ این آلٹمین کا بیان قلم بند کرلیا گیا...
    نیشل اسٹیڈیم کراچی، قذافی اسٹیڈیم لاہور اور راولپنڈی اسٹیڈیمز کی اَپ گریڈیشن کے معاملے پر بھارتی میڈیا نے پھر واویلا شروع کردیا۔ بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے ایک مرتبہ پھر ہائبرڈ ماڈل کے بعد پاکستان میں اسٹیڈیمز اَپ گریڈیشن کو لیکر منفی خبریں پھیلانا شروع کردیں ہیں تاکہ پاکستان کا مذاق اڑایا جاسکے۔ اپنے اسپانسررز کی بدولت دنیائے کرکٹ کی عالمی باڈل انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) پر اجارہ داری قائم کرنے والے بھارتی بورڈ کے میڈیا نے خبریں پھیلانا شروع کردی ہیں کہ اسٹیڈیمز کی تزئین و آرائش کے کام میں تاخیر کی وجہ سے چیمپئینز ٹرافی کے پاکستان سے منتقل کی جاسکتی ہے۔ مزید پڑھیں: شوہر سے طلاق، ڈانسر سے تعلقات پر بھارتی کرکٹر کی...
    تصویر: جیو نیوز اسکرین گریب سرگودھا میں ملزمان نے گاڑی پر فائرنگ کر کے 4 افراد کو قتل کردیا جبکہ 3 راہگیر زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق خوشاب روڈ سبھروال کالونی کے قریب گاڑی پر فائرنگ کی گئی، واقعہ پرانی دشمنی کا نتیجہ ہے، مزید تفتیش جاری ہے۔ سرگودھا: بس اُلٹ گئی، 2 افراد جاں بحق، 10زخمیسرگودھا میں مٹھہ معصوم بائی پاس کے قریب مسافر بس اُلٹ گئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان 1 گھنٹے سے گاڑی کا انتظار کر رہے تھے، ملزمان فائرنگ کر کے موقع سے فرار ہوگئے جن کی تلاش جاری ہے۔جاں بحق چاروں افراد عدالت سے واپس گھر جارہے تھے۔
    سرگودھا میں اسکالرشپس کی تقریب سے خطاب کے بعد وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے طلباء و طالبات کے ساتھ مل کر ملی نغمہ گایا۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سرگودھا میں ہونہار اسکالرشپ پروگرام کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جو اسکالرشپس دے رہی ہوں یہ عوام کا پیسا ہے اور عوام پر ہی لگنا چاہیے ، 30 ہزار میں سے ایک اسکالر شپ بھی میرٹ کے خلاف نہیں دی گئی۔ مریم نواز نے بانی پی ٹی آئی کے موجودہ حالات کو مکافات عمل قرار دے دیامریم نواز نے کہا کہ نوجوان کسی کے اقتدار کی ہوس کا ایندھن نہ بنیں، حسان نیازی چیئرمین پی ٹی آئی کا بھانجا ہے، ان کے والد اور والدہ پریشان...