جان کا خوف،شوہر نےاپنی بیوی کی شادی اس کےبوائےفرینڈ سےکروادی
اشاعت کی تاریخ: 29th, March 2025 GMT
نئی دہلی( ویب ڈیسک) بھارت میں ایک انوکھے واقعے میں شوہر نے خود اپنی بیوی اور اس کے آشنا کو مندر لے جا کر دونوں کی شادی کرادی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق شوہر نے اپنی ہی اہلیہ کی اُس کے آشنا کے ساتھ نہ صرف شادی کرادی بلکہ گواہ بھی بنا کہ کہیں وہ دونوں اُسے جان سے نہ ماردیں۔
یہ واقعہ بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع سنت کبیر نگر کے گاؤں کٹار جوٹ میں پیش آیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ببلو نامی شخص نے 2017ء میں گورکھ پور سے تعلق رکھنے والی رادھیکا سے شادی کی تھی اور ان کے 2 بچے بھی ہیں۔
محنت مزدوری کے لیے دوسری ریاست میں رہائش پذیر ببلو کو پتا چلا کہ اس کی بیوی کا ڈیڑھ سال سے وکاس نامی لڑکے سے معاشقہ چل رہا ہے۔
شوہر ببلو اپنے گاؤں آیا اور بیوی سے پوچھ گچھ کی۔ تصدیق ہونے پر ببلو نے بیوی اور آشنا کی شادی کرادی اور بچوں کی پرورش خود کرنے کا فیصلہ کیا۔
جب ببلو سے پوچھا گیا کہ اُس نے ایسا کیوں کیا تو اُس نے بتایا کہ ایسے واقعات دیکھے جن میں شوہروں کی ان کی بیویوں نے آشنا کے ساتھ مل کر جان لی۔
ببلو نے مزید کہا کہ حال ہی میں میرٹھ میں جو کچھ ہوا اسے دیکھنے کے بعد میں نے یہ فیصلہ کیا تاکہ ہم دونوں سکون سے رہ سکیں۔
مزیدپڑھیں:مخصوص ملازمین کی عید کی چھٹیاں منسوخ کرنے کا فیصلہ
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
عید پر خوفناک ٹریفک حادثات: میاں، بیوی اور بیٹی سمیت 6 افراد جاں بحق
ویب ڈیسک:عید الفطر کے موقع پر 2 خوفناک حادثات میں میاں، بیوی اور بیٹی سمیت 6 افراد جاں بحق ہو گئے۔
اوکاڑہ میں نواحی گاؤں 33 فور ایل کے قریب لینڈ کروزر نے سامنے سے آتی موٹر سائیکل کو ٹکر ماری۔ مقامی ذرائع کے مطابق حادثہ تیز رفتاری اور لاپروائی کی وجہ سے پیش آیا۔
ریسکیو 1122 حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں موٹر سائیکل پر سوار 3 افراد جاں بحق ہو گئے جن میں میاں، بیوی اور بیٹی شامل ہیں۔
لاہور میں ماہ شوال کا چاند دیکھنے کیلئے زونل رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس جاری
اطلاع ملنے پر ایمبولینس فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچی اور لاشوں کو ضروری کارروائی کے بعد اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں جاں بحق ہونے والوں کی شناخت باسط ، روبینہ اور فاطمہ کے ناموں سے ہوئی۔
ٹھٹھہ میں موٹر سائیکلوں میں خوفناک تصادم
دوسری جانب ٹھٹھہ میرپورساکرو کے نزدیک لدیا سٹاپ پر تیز رفتار 2 موٹر سائیکلوں میں تصادم کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور ایک شدید زخمی ہوگیا۔
لبرلینڈ کے ایمبیسڈر ایٹ لارج کی پاکستانی عوام کو عید کی مبارکباد
ابتدائی اطلاعات کے مطابق تیز رفتاری کے باعث پیش آنے والے حادثے میں 24 سالہ ناظم شیدی ، 27 سالہ گلو کمبہار ، 25 سالہ احمد شیدی جاں بحق جب کہ 35 سالہ ندیم کمبہار شدید زخمی ہوئے۔
لاشوں اور زخمیوں کو شیخ زید اسپتال میرپورساکرو لایا گیا، جہاں ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا گیا جبکہ زخمی کو کراچی ریفر کیا گیاہے۔