Express News:
2025-03-26@06:51:48 GMT

بھارت؛ اداکار سونو سود کی گاڑی کو خوفناک حادثہ

اشاعت کی تاریخ: 25th, March 2025 GMT

بھارت کے نامور اداکار اور ایکشن ولن سونو سود کی گاڑی ہائی وے پر ایک حادثے میں مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سونو سود کی اہلیہ اپنی بہن اور بھانجے کے ساتھ ممبئی سے ناگپور ہائی وے پر سفر کر رہی تھیں کہ کار حادثے کا شکار ہوگئی۔

جائے حادثہ سے اداکار کی اہلیہ اور بھانجے کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں انھیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

سونو سود حادثے کی اطلاع ملتے ہی ناگپور پہنچے اور اس وقت اپنی اہلیہ کے ساتھ ہیں۔ انھوں نے سوشل میڈیا پر بتایا کہ اہلیہ کی حالت اب خطرے سے باہر ہے۔

اداکار سونو سود نے سوشل میڈیا پر بتایا کہ حادثہ بہت خوفناک تھا۔ ان کی اہلیہ معجزانہ طور پر محفوظ رہی ہیں۔

 

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

ملک میں سیمنٹ کی قیمت بڑھ گئی ، فی بوری 1380 روپے کی ہوگئی

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )گزشتہ ہفتے کے دوران ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
نجی ٹی وی سما نے پاکستان ادارہ شماریات کے حوالے سے بتایا کہ 20 مارچ کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملک کے شمالی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1380 روپے ریکارڈ کی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلے میں 4.34 فیصد زیادہ ہے۔ پیوستہ ہفتے میں ملک کے شمالی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1322 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔
اسی طرح 20 مارچ کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملک کے جنوبی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1382 روپے ریکارڈ کی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلے میں 0.12 فیصد زیادہ ہے۔ پیوستہ ہفتے میں ملک کے شمالی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1380 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔
گزشتہ ہفتے کے دوران اسلام آباد میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1375 ، راولپنڈی 1333، گوجرانوالہ 1400، سیالکوٹ 1370 ، لاہور 1450، فیصل آباد 1370، سرگودھا 1370، ملتان 1384، بہاولپور 1400، پشاور 1360 اور بنوں میں 1367 روپے ریکارڈ کی گئی۔
اسی طرح کراچی میں گزشتہ ہفتے کے دوران سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1314، حیدر آباد 1340 ، سکھر 1450 ، لاڑکانہ 1400، کوئٹہ 1450 اور خضدار میں 1337 روپے ریکارڈ کی گئی۔

دلہن نے شادی کے دو ہفتے بعد ہی شوہر کو قتل کروا دیا لیکن کیوں ؟ حیران کن انکشاف 

مزید :

متعلقہ مضامین

  • شوبز اور میڈیا شخصیات کی کراچی ٹینکر حادثے کی شدید مذمت
  • بھارتی گلوکار سونونگم کا کنسرٹ میدان جنگ بن گیا، پتھر اور بوتلیں برسائی گئیں
  • سونو سود کی اہلیہ کی گاڑی ہائی وے پر خوفناک حادثے کا شکار
  • ملک میں سیمنٹ کی قیمت بڑھ گئی ، فی بوری 1380 روپے کی ہوگئی
  • کراچی: ملیر ہالٹ پر واٹر ٹینکر کی ٹکر سے جاں بحق میاں بیوی اور نومولود کی نماز جنازہ ادا
  • ڈی آئی جی کو ایک ہفتے میرے حوالے کریں، ڈمپر حادثہ ہوا تو استعفیٰ دے دونگا، گورنر سندھ
  • سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ
  • اظفر رحمٰن نے اہلیہ کو سوشل میڈیا پر نہ لانے کی وجہ بتا دی
  • راولپنڈی: نو پارکنگ سے گاڑی اٹھانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر ڈالنے پر شہری کیخلاف مقدمہ