Express News:
2025-03-31@20:02:39 GMT

رشمیکا مندنا ایک فلم کا کتنا معاوضہ لیتی ہیں؟

اشاعت کی تاریخ: 29th, March 2025 GMT

جنوبی بھارتی اداکارہ رشمیکا مندنا ایک فلم کیلئے کتنا معاوضہ وصول کرتی ہیں، فوربز انڈیا نے رپورٹ جاری کردی۔

جنوبی بھارتی اداکارہ رشمیکا مندنا نہ صرف ٹالی ووڈ بلکہ اب لالی ووڈ پر بھی راج کرنے کو تیار ہیں۔ جو عید پر بالی ووڈ کے سب سے بڑے اداکار سلمان خان کے ساتھ فلم سکندر میں جلوہ گر ہورہی ہیں۔

اس میں کوئی شک نہیں کہ باصلاحیت اداکارہ رشمیکا مندنا پشپا اور اینیمل جیسی بلاک بسٹر فلموں کے بعد اب ہندوستانی سنیما کی صف اول کی خواتین میں سے ایک ہیں۔ وہ ان دنوں تقریباً ہر بھارتی فلم کے لیے بنیادی انتخاب میں سے ایک ہیں۔

اس تناظر میں فوربس انڈیا کی جانب سے شائع ہونے والی تازہ ترین رپورٹ اس بات کی تصدیق کرتی ہے کہ رشمیکا صرف ایک باصلاحیت اداکارہ نہیں ہیں بلکہ وہ ملک کی اعلیٰ ترین اور مہنگی اداکارہ بھی ہیں۔

فوربس کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق رشمیکا منڈنا کو فی فلم 10 کروڑ روپے تک کا معاوضہ دیا جا رہا ہے۔ اس رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ رشمیکا کے حیدرآباد، بنگلورو، ممبئی اور کورگ کے اپنے گھر میں 70 کروڑ روپے کے اثاثے ہیں۔

جنوبی بھارتی اداکارہ کو نہ صرف تامل انڈسٹری بلکہ اب بالی ووڈ انڈسٹری کا بھی اولین انتخاب سمجھا جانے لگا ہے اور وہ آنے والے وقتوں میں بالی ووڈ کی بڑی بڑی اداکاراؤں کو ٹکر دے سکتی ہیں۔ 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: رشمیکا مندنا

پڑھیں:

پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان رپورٹر چاند نواب بن گئیں

پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان ریلوے اسٹیشن پر رپورٹنگ کی وائرل ہونے والی ویڈیو کی مرکزی شخصیت چاند نواب بن گئیں۔

ماہرہ خان نے اپنے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں وہ چاند نواز کی آواز پر اداکاری کرتی دکھائی دیں۔

 

          View this post on Instagram                      

A post shared by Mahira Khan (@mahirahkhan)

انہوں نے اپنی پوسٹ کے کیپشن پر لکھا کہ عید آنے والی ہے اور ٹرین اسٹیشن پر شوٹ تھی-چاند نواب تو بنتا ہے۔

واضح رہے متعدد برس رپورٹر چاند نواب ٹرین اسٹیشن پر رپورٹنگ کر رہے تھے جب ٹرین جانے کے منظر کے دوران لوگوں کی جانب سے مداخلت کی وجہ سے ان کا ردِ عمل انٹرنیٹ پر وائرل ہوگیا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • شوبز ستاروں نے عید کیسے منائی؟ کیا پہنا؟دیکھیں تصاویر و پیغامات
  • اداکارہ غنا علی کے انسٹاگرام پوسٹ نے مداحوں کو الجھا دیا، اصل حقیقت سامنے آگئی!
  • چاند رات پر ماہرہ خان کے رقص نے چار چاند لگادیے
  • خراب اے ٹی ایم یا کرنسی نہ ہونے پر متعلقہ بینک کو کتنا جرمانہ ہوسکتا ہے؟
  • پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان رپورٹر چاند نواب بن گئیں
  • غنیٰ علی کی شوبز انڈسٹری چھوڑنے پر وضاحت
  • اداکارہ رشمیکا مندنا ایک فلم کا کتنا معاوضہ لیتی ہیں؟ پتا چل گیا
  • مشہور بھارتی اداکارہ کا بچپن میں کئی مرتبہ جنسی ہراسانی کا شکار ہونے کا انکشاف
  • ڈیوڈ وارنر نے بھارتی فلم میں اپنے ڈیبیو کیلئے کتنا معاوضہ وصول کیا؟