گجرانوالہ: ہوٹل کی بریانی کھانے سے دو کمسن بہن بھائی جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 29th, March 2025 GMT
گجرانوالہ:
ہوٹل سے لائی گئی مضر صحت بریانی کھانے سے دو کمسن بہن بھائی جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق عالم چوک کے قریب تھانہ اروپ کی حدود میں دو بچے بریانی کھانے سے جاں بحق ہوگئے۔ بچوں کے والد مبشر نے اپنے اہل خانہ کے لیے قریبی ہوٹل سے بریانی خریدی تھی۔
بریانی کھانے کے کچھ دیر بعد کمسن عبدالہادی اور خضرہ کی طبیعت بگڑ گئی جس پر انہیں فوری طور پر قریبی ڈاکٹر کے پاس لے جایا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے۔
واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی اور بچوں کی لاشوں کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا۔
پولیس کے مطابق مبشر کی دو شادیاں ہیں اور معاملہ بظاہر سیدھا نظر نہیں آتا۔ تحقیقات کے دوران یہ سوال بھی اٹھایا جا رہا ہے کہ بریانی سب نے کھائی تھی، تو صرف بچے ہی کیوں متاثر ہوئے؟۔
واقعے کے بعد بچوں کے والدین نے کسی پر شک ظاہر نہیں کیا جس کے باعث مقدمہ درج نہیں کیا گیا۔ پولیس کے مطابق کھانے کے نمونے لیبارٹری بھیج دیے ہیں اور رپورٹ کا انتظار کیا جا رہا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ بچوں نے وہ بریانی سحری میں کھائی تھی جو رات کو خریدی گئی تھی۔ واقعے کی ابتدائی رپورٹ زیر دفعہ 174 درج کر کے کارروائی مکمل کر لی گئی ہے۔
ضروری قانونی کارروائی کے بعد عبدالہادی اور خضرہ کی میتیں ورثا کے حوالے کر دی گئی ہیں۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد مزید حقائق سامنے آئیں گے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: بریانی کھانے
پڑھیں:
کراچی، کار کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار خاتون اور مرد جاں بحق
فائل فوٹوکراچی میں مائی کلاچی روڈ ریلوے پھاٹک کے قریب کار اور موٹرسائیکل کی ٹکر میں موٹر سائیکل سوار خاتون اور مرد جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق حادثے میں ایک بچی شدید زخمی ہوگئی، جاں بحق افراد کی لاشیں اور زخمی کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔
پولیس کے مطابق کار ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا جبکہ کار کو تحویل میں لے لیا گیا ہے۔
دوسری جانب کلفٹن بلاک 2 میں گاڑی سے ایک شخص کی لاش ملی ہے۔
پولیس کا بتانا ہے کہ گاڑی میں پستول اور مقتول کا موبائل فون بھی موجود ہے۔
ادھر لانڈھی، رزاق آباد عبداللّٰہ گوٹھ میں گھر سے ایک شخص کی لاش ملی ہے جس کی شناخت 35 سال کے عبدالستار کے نام سے ہوئی۔