بھارت؛ آن لائن پورن ریکیٹ چلانے والے میاں بیوی گرفتار؛ ہوشربا انکشافات
اشاعت کی تاریخ: 29th, March 2025 GMT
بھارتی شہر نوئیڈا سے پوری دنیا میں چلائے جانے والا ایک بڑا آن لائن فحش نگاری کا ریکیٹ پکڑا گیا ہے جہاں 3 اونلی فینز کے لیے نازیبا ریکارڈنگ کروا رہی تھیں۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق پورن ریکیٹ چلانے والے اجوال کشور اور ان کی اہلیہ نیلو سریواستو کو حراست میں لے لیا گیا۔
دونوں کے گھر سے 15 کروڑ اور 66 لاکھ بھارتی روپے بھی برآمد ہوئے جو غیر قانونی طریقے سے منگوائے گئے تھے۔
اس گھر سے اونلی فینز جیسے بالغ اسٹریمنگ پلیٹ فارمز پر پائے جانے والے مواد کو نشر کرنے کے لیے ایک پیشہ ور ویب کیم اسٹوڈیو بھی ملا۔
یہ اسٹوڈیو ہائی ٹیک نشریاتی سہولیات سے لیس تھا جو بالغوں کے مواد کو آن لائن اسٹریم کرنے کے لیے استعمال ہوتی تھیں۔
چھاپے کے دوران وہاں سے تین خواتین کو بھی حراست میں لیا گیا جو اونلی فینز اسٹریمنگ کے لیے فحش ریکارڈنگ کروا رہی تھیں۔
ذرائع کے مطابق اونلی فینز ماڈلز معاوضے کے عوض صارفین کی خواہش کے مطابق فحش ویڈیوز ریکارڈ کرواتی تھیں۔
اونلی فینز اسٹریمنگ کے لیے ہاف فیس شوز ، فل فیس شوز اور مکمل عریانی کے صارفین سے الگ الگ رقم وصول کی جاتی تھی۔
گرفتار جوڑا قبرص میں قائم ٹیکنیئس لمیٹڈ نامی کمپنی سے وابستہ تھے جو زیمسٹر اور اسٹرپ چیٹ جیسی مشہور پورن ویب سائٹس کو چلانے کے لیے جانا جاتا ہے۔
مزید تفتیش سے پتہ چلا کہ مرکزی ملزم اجوال کشور بھارت منتقل ہونے اور اپنی بیوی کے ساتھ یہ کام شروع کرنے سے قبل روس میں اسی طرح کے ریکیٹ میں ملوث تھا۔
اس جوڑے نے بھاری معاوضوں کے عوض ماڈل بھرتی کرنے کے لیے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز بالخصوص فیس بک کا استعمال کیا۔
جس کے لیے جوڑے نے ایک فیس بک صفحہ بھی بنایا تھ اور اس کے ذریعے خواہش مند خواتین کو آڈیشن کے لیے اپنے فلیٹ بلاتے تھے۔
آڈیشن کامیاب ہونے کے بعد ان خواتین کو تنخواہ 1 سے 2 لاکھ روپے ماہانہ کی پیشکش کی جاتی تھی۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: اونلی فینز کے لیے
پڑھیں:
گوجرانوالہ: محرر کی لیڈی کانسٹیبل سے جنسی زیادتی، ویڈیو بنا کر بلیک میل بھی کرتا رہا
پنجاب کے ضلع گوجرانوالہ میں لیڈی کانسٹیبل سے زیادتی کرنے والے محرر کو گرفتار کرلیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق لیڈی کانسٹیبل کے چچا کی شکایت پر سٹی پولیس افسر محمد ایاز سلیم نے فوری نوٹس لیا، لیڈی کانسٹیبل کے چچا کی مدعیت میں زیادتی کا مقدمہ درج کرکے لیڈی کانسٹیبل سے زیادتی کرنے والے تھانہ دھلے کے محرر کو گرفتار کرلیا گیا۔
سی پی او گوجرانوالہ نے کہا کہ مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث کالی بھیڑوں سے کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی، ملزم محرر آصف کو فوری طور پر گرفتار کر لیا گیا ہے۔
سی پی او محمد ایاز سلیم نے کہا کہ مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث کالی بھیڑوں سے کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی، محکمہ کی بدنامی کا باعث بننے والے ملازمین کے لیے محکمہ پولیس میں کوئی جگہ نہیں۔
رپورٹ کے مطابق ملزم کھانا کھلانے کے بہانے خاتون اہلکارکو ہوٹل لے کرگیا، ملزم محرر خاتون اہلکار کی ویڈیو بناکر اسے بلیک میل بھی کر رہا تھا، لیڈی پولیس اہلکار کی شکایت پر محرر کو گرفتار کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔