بھارت میں سڑکوں پر عید کی نماز پڑھنے پر پابندی کا معاملہ، اپوزیشن کا احتجاج
اشاعت کی تاریخ: 27th, March 2025 GMT
سماجوادی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ ہم نے ایسی تصاویر دیکھی ہیں جن میں نماز پڑھنے والے شخص کو پولیس اہلکار نے بوٹ سے ٹھوکر ماری، ہمارے ملک میں ہر مذہب کا احترام ہونا چاہیئے۔ اسلام ٹائمز۔ دہلی سے اترپردیش تک سڑک پر نماز پڑھنے کے معاملے پر سیاسی بیان بازی تیز ہوگئی ہے۔ اترپردیش کے سنبھل میں انتظامیہ کے ذریعے سڑک پر نماز پڑھنے پر پابندی عائد کرنے پر اپوزیشن نے حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا ہے۔ راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے رکن پارلیمنٹ منوج جھا نے سنبھل انتظامیہ کے فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ کیسا نظام ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو شرم آنی چاہیئے کہ وہ آئین کی خلاف ورزی کر رہی ہے۔ سماجوادی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ آنند بھدوریا نے بھی اترپردیش کی یوگی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ اترپردیش میں مہنگائی، بے روزگاری، خواتین پر مظالم اور کسانوں کی پریشانی جیسے بڑے مسائل ہیں، ان سے توجہ ہٹانے کے لئے بی جے پی کی حکومت ہندو مسلم کے موضوعات کو ہوا دے رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ 2027ء کے انتخابات قریب آتے ہی ایسے بیانات میں مزید اضافہ ہوگا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم نے ایسی تصاویر دیکھی ہیں جن میں نماز پڑھنے والے شخص کو پولیس اہلکار نے بوٹ سے ٹھوکر ماری، ہمارے ملک میں ہر مذہب کا احترام ہونا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بھی سڑک پر نماز پڑھنا نہیں چاہتا لیکن اگر حکومت مناسب جگہ فراہم کرے تو نماز باجماعت آسانی سے ادا کی جا سکتی ہے۔ ادھر دہلی میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رکن اسمبلی کرنائل سنگھ نے دہلی پولیس کمشنر کو خط لکھ کر سڑک پر نماز پڑھنے پر اعتراض کیا ہے۔ خیال رہے کہ سنبھل انتظامیہ نے سڑک یا چھت پر نماز پڑھنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ اس کے علاوہ دہلی کی شکور بستی سے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رکن اسمبلی کرنیل سنگھ نے بدھ کے روز دہلی پولیس کمشنر سنجے اروڑا کو خط لکھ کر سڑک پر نماز پڑھنے پر اعتراض ظاہر کیا ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: پر نماز پڑھنے پر انہوں نے کہا کہ کے رکن
پڑھیں:
مودی حکومت کی مسلمانوں سے دشمنی، کھلے مقامات پر نمازِ عید کی ادائیگی پر پاسپورٹ اور ڈرائیونگ لائنس منسوخ ہوگا
مودی حکومت کی مسلمانوں سے دشمنی، کھلے مقامات پر نمازِ عید کی ادائیگی پر پاسپورٹ اور ڈرائیونگ لائنس منسوخ ہوگا WhatsAppFacebookTwitter 0 28 March, 2025 سب نیوز
ممبئی (آئی پی ایس )نریندر مودی کی انتہا پسند حکومت نے مسلمانوں کیلئے نمازِ عید کی ادائیگی بھی مشکل بنا دی۔ پر سال کی طرح اس بار بھی مودی حکومت نے مسلمانوں کیلیے مشکلات کھڑی کرتے ہوئے عید سے قبل پابندی لگانے کا فیصلہ کرلیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر میرٹھ میں ہندو انتہا پسند پولیس نے مسلمانوں کو کھلی جگہوں پر نمازعید کی ادائیگی پر پابندی لگادی ہے۔
رپورٹ کے مطابق میرٹھ پولیس نے عید سے قبل مسلمانوں کو دھمکی دی ہے کہ اگر کسی کھلی سڑک پرعید کی نماز ادا کی گئی تو ان کا پاسپورٹ اور ڈرائیونگ لائسنس منسوخ ہوجائے گا۔
بھارتی پولیس کے مطابق کوئی بھی شخص اگر سڑک پرعید کی نماز پڑھتا ہوا پایا گیا تو اس کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ مسلمان عید کی نماز صرف مساجد میں ادا کریں۔ خلاف ورزی کی صورت میں دیگر سخت قانونی کارروائیاں بھی کی جائیں گی۔ گزشتہ سال میرٹھ میں سڑک پر عید کی نماز پڑھنے والے 200 افراد کے خلاف مقدمات درج کیے گئے تھے اور 80 افراد کو شناخت کر کے کارروائی عمل میں لائی گئی تھی۔