دنیا کی امیر ترین خواتین کی فہرست جاری، بھارتی خاتون کا نام بھی شامل
اشاعت کی تاریخ: 27th, March 2025 GMT
NEW DELHI:
دنیا کے امیر ترین افراد کی درجہ بندی کرنے والے ادارے ہورون رواں برس کے ابتدائی تین ماہ کے دوران دنیا کے امیر ترین افراد، ادارے اور ارب پتی افراد کے حامل ممالک اور شہروں کی فہرست جاری کردی ہے۔
ہورون کی درجہ بندی میں عالمی سطح پر امیر ترین خواتین کی فہرست بھی جاری کردی گئی ہے، جس میں پہلی 5 خواتین میں ایک بھارتی بھی شامل ہے، فہرست میں پہلی 10 خواتین میں بھارت کے ساتھ ساتھ امریکا اور فرانس سے تعلق رکھنے والی خواتین بھی شامل ہیں۔
بھارتی خاتون میں اس فہرست میں شامل دیگر خواتین کے مقابلے میں کم عمر ارب پتی ہیں۔
ہورون کی فہرست کے مطابق امریکا سے تعلق رکھنے والی 75 سالہ ایلس والٹن 102 ارب ڈالر کے ساتھ پہلے نمبر پر براجمان ہیں، ان کی دولت کا ذریعہ وال مارٹ ہے اور ان کے حصص کی قیمت سالانہ بنیاد پر منافع کما رہے ہیں۔
دوسرے نمبر پر فرانس سے تعلق رکھنے والی 70 سالہ ارب پتی خاتون فرنکوئیس بیٹنکورٹ میئرز کا نام ہے، جن کی دولت کا حجم 67 ارب ڈالر ہے اور ان کی کمپنی ایل اورئیل ہے۔
امیر ترین خاتون اور دوسرے نمبر پر موجود خاتون کی دولت میں 31 ارب ڈالر کا واضح فرق ہے تاہم اعداد وشمار میں بتایا گیا کہ فرانسیسی خاتون کی کمپنی کے حصص میں تنزلی دیکھی گئی ہے۔
تیسرے نمبر پر امریکا سے تعلق رکھنے والی 62 سالہ جولیا کوچ اینڈ فیملی ہے، جو محض 7 ارب ڈالر کے فرق سے تیسرے نمبر پر ہیں اور ان کی کوچ انڈسٹریز کی بدولت 60 ارب ڈالر کی جائیداد ہے۔
امریکا ہی سے تعلق رکھنے والی 85 سالہ جیکولین مارس کی دولت کا حجم 53 ارب ڈالر ہے اور ان کی کمپنی مارس کے نام سے انہیں امیر خواتین میں شامل کرنے میں بنیادی کردار ادا کر رہی ہے۔
بھارت کی 43 سالہ روشنی نادار اینڈ فیملی دنیا کی امیر ترین خواتین کی فہرست میں پانچویں نمبر پر موجود ہیں اور اس فہرست میں کم عمر بھی ہیں۔
ایچ سی ایل جیسی کمپنی سے حاصل دولت کی مالکن روشنی نادار کی دولت کا حجم 40 ارب ڈالر ہے۔
رپورٹ کے مطابق روشنی نادار دنیا کے امیر ترین افراد میں شامل ہونے والے نئے چہروں میں سے ایک ہے اور انہیں یہ دولت ان کے والد کی طرف سے ملی ہے۔
دنیا کی ارب پتی خواتین میں امریکا کا راج ہے، چھٹے نمبر پر بھی دو امریکی خواتین 54 سالہ میکنزی اسکاٹ اور 79 سالہ میریم ایڈلسن اینڈ فیملی ہے، جو بالترتیب ایمیزون اور لاس ویگاس سینڈز کی حصص رکھتی ہیں اور ان کی دولت کا 33 ارب ڈالر ہے۔
اس کے بعد امریکا سے تعلق رکھنے والی 63 سالہ ابیگیل جانسن ہیں، جن کی دولت 32 ارب ڈالر ہے، امریکا سے تعلق رکھنے والی دیگر خواتین 74 سالہ ماریلین سیمسنز اینڈ فیملی اور 50 سالہ لنزے اسٹیفن اینڈ فیملی کا نمبر آتا ہے، جن کی دولت بالترتیب 30 اور 29 ارب ڈالر ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ارب ڈالر ہے اینڈ فیملی خواتین میں کی دولت کا فہرست میں ہے اور ان اور ان کی کی فہرست ارب پتی
پڑھیں:
وزیراعظم شہباز شریف کا امیر قطر سے ٹیلیفونک رابطہ ،عیدالفطر کی مبارکباد
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2025ء)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے قطر کے امیر، عزت مآب شیخ تمیم بن حمد الثانی سے ٹیلیفون پر گفتگو کی اور انہیں عیدالفطر کے پرمسرت موقع پر دلی مبارکباد پیش کی۔گفتگو کے دوران وزیراعظم نے پاکستان اور قطر کے درمیان قریبی اور دیرینہ برادرانہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے سیاسی، اقتصادی، اور ثقافتی سمیت تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔ وزیر اعظم اور امیر قطر کے مابین اہم عالمی و علاقائی امور پر بھی گفتگو ہوئی۔وزیر اعظم نے غزہ میں امن کے قیام کیلئے امیر قطر کے سرگرم و موثر کردار اور خصوصی کوششوں کی تعریف کی۔عزت مآب شیخ تمیم بن حمد الثانی نے وزیراعظم کی جانب سے عید کی مبارکباد کو قبول کرتے ہوئے پاکستانی عوام کے لیے نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔(جاری ہے)
امیر قطر نے وزیرِ اعظم کے دورہ قطر کے دوران منظر آرٹ گیلیری کی افتتاحی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت پر اظہار تشکر کیا جبکہ وزیرِ اعظم نے اس نمائش کے انعقاد اور خصوصی دعوت پر امیر قطر اور عالی مرتبت شیخہ المیاسہ کا شکریہ ادا کیا۔
قطر کے امیر نے وزیر اعظم کو بتایا کہ پاکستان میں قطری سرمایہ کاری اور نجی شعبے کے تعاون کے فروغ کیلئے اعلی سطح قطری وفد عید کے فوری بعد پاکستان کا دورہ کرے گا۔وزیر اعظم نے پاکستان قطر ثقافتی تعاون اور دونوں ممالک کے مابین دیرینہ تعلقات کی تاریخ پر لاہور میں ایک نمائش کے انعقاد کی تجویز دی جس کا قطری امیر نے خیر مقدم کیا۔وزیر اعظم نے قطر کے امیر عزت مآب شیخ تمیم بن حمد الثانی کو جلد پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت بھی دی۔