شادی کا حصہ بننا ہے تو بھاری رقم ادا کرو، دُلہن نے سہیلی سے مطالبہ کردیا
اشاعت کی تاریخ: 27th, March 2025 GMT
امریکہ(نیوز ڈیسک)امریکہ میں ایک خاتون نے اپنی قریبی سہیلی کی شادی میں اس وقت شرکت سے انکار کر دیا جب اسے ایک حیران کن ای میل موصول ہوئی، جس میں شادی کا حصہ بننے کے لیے بھاری رقم ادا کرنے کی شرط رکھی گئی تھی۔ جب اس کی بچپن کی دوست میگن نے اسے اپنی شادی میں مدعو کیا اور برائڈز میڈ بننے کی درخواست کی تو یہ بہت خوش تھی۔
تاہم اس کی خوشی اس وقت حیرت میں بدل گئی جب اسے ایک تفصیلی ای میل موصول ہوئی جس میں ”برائیڈز میڈ پیکج“ کے اخراجات درج تھے۔ نیوز 18 کے مطابق اس ای میل میں ایک سپریڈ شیٹ شامل تھی جس میں مختلف لازمی اخراجات کا ذکر تھا۔ ان میں 500 امریکی ڈالر برائیڈز میڈ کے لباس کے لیے، 300 ڈالر میک اپ اور ہیئر اسٹائلنگ کے لیے، کم از کم 150 ڈالر دُلہن کے تحفے کے لیے اور 100 ڈالر بیچلریٹ پارٹی کے لیے بطور ڈپازٹ شامل تھے۔
اس کے علاوہ ایک اضافی 50 ڈالر ”متفرق اخراجات“ کے تحت بھی درج تھے، جن کی وضاحت نہیں کی گئی تھی۔ یہ ای میل پڑھ کر خاتون ششدر رہ گئی اور اس نے اپنی دوست میگن سے رابطہ کرکے اسے بتایا کہ وہ یہ اخراجات برداشت نہیں کر سکتی کیونکہ وہ تعلیمی قرضے اتار رہی ہے اور اپنی بچت پر دھیان دے رہی ہے۔تاہم اس کی حیرانی اس وقت مزید بڑھ گئی جب میگن نے اپنی شرط پر اصرار کرتے ہوئے کہا، ”میں سب کچھ پرفیکٹ بنانے کی کوشش کر رہی ہوں اور یہ اخراجات ضروری ہیں۔ اگر تم میری شادی میں شرکت نہیں کر سکتیں تو میں سمجھ سکتی ہوں، لیکن میں باقی سب کے لیے اپنے منصوبے نہیں بدل سکتی۔
“ اپنی بہترین دوست کی یہ بات سن کر خاتون کو عجیب محسوس ہوا اور اس نے اپنی پریشانی کا اظہار ریڈٹ پر کیا۔ اس نے لکھا کہ وہ ہمیشہ اپنی دوست کے ساتھ کھڑی رہی، لیکن ایسا لگتا ہے کہ میگن اپنی شادی کو ایک بہانہ بنا کر مہمانوں سے رقم وصول رہی ہے۔اس نے مزید کہا کہ جب اس نے میگن کو بتایا کہ وہ یہ تمام اخراجات برداشت نہیں کر سکتی تو اس کے بعد سے میگن نے اس سے کوئی رابطہ نہیں کیا۔
9 مئی ریڈیوپاکستان حملہ کیس؛ رکن اسمبلی سمیت 6 ملزمان کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
پربھاس نے معروف بزنس مین کی بیٹی سے خفیہ شادی کرلی؟
تلگو سُپر اسٹار پربھاس ایک بار پھر خبروں کی زینت بنے ہوئے ہیں لیکن اس بار وجہ ان کی کوئی فلم نہیں بلکہ ان کی شادی ہے۔
45 سالہ ایکشن ہیرو پربھاس کی شادی کے بارے میں ان کے مداح ہمیشہ ہی پُرجوش رہے ہیں خود اداکار نے کہا تھا کہ میں جہاں جاتا ہوں وہاں لوگ پہلا سوال شادی کا کرتے ہیں۔
یہی وجہ ہے کہ ہر دوسرے روز پربھاس کی شادی سے متعلق کوئی نہ کوئی خبر زیر گردش رہتی ہے۔
ایک بار پھر پربھاس کی شادی کی خبریں سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔
ان خبروں میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ پربھاس معروف بزنس مین کی بیٹی سے شادی کرنے والے ہیں۔
رپورٹس میں یہ بھی کہا گیا کہ پربھاس کی پھوپھی شادی کی تیاریاں کر رہی ہیں اور یہ شادی مکمل طور پر خفیہ رکھی جا رہی ہے۔
اس سے قبل بھی پربھاس کی باہو بلی کی اداکارہ انوشکا شیٹھی کے ساتھ بھی تعلقات کی خبریں آتی رہی ہیں حالانکہ دونوں اداکاروں نے ہمیشہ کہا کہ وہ صرف اچھے دوست ہیں۔
تاہم پربھاس کی ٹیم نے شادی کی ان افواہوں کو جھوٹی خبر قرار دیتے ہوئے مداحوں اور میڈیا سے ان غیر تصدیق شدہ خبروں پر یقین نہ کرنے کی اپیل کی ہے۔
پربھاس ان دنوں اپنی فلم "دی راجا صاحب" کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس کے ہدایت کار ماروتھی ہیں جو پہلے 10 اپریل کو ریلیز ہونے والی تھی لیکن اب یہ ملتوی کردی گئی۔
علاوہ ازیں پربھاس کی متعدد فلمیں پائپ لائن میں ہیں جن میں "فوجی"، "اسپریٹ"، "کلکی 2"، "سالار 2، اور ’’شوریا گا پارم" شامل ہیں۔