کراچی:

شہر قائد کے علاقے لیاقت آباد ارم بیکری کے قریب دو ڈاکو شہریوں کے ہتھے چڑھ گئے، شہریوں نے ڈاکوئوں کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد فائرنگ کر کے زخمی کر دیا۔

پولیس نے ڈاکوئوں کو عوام کے چنگل سے بچا کر اسپتال منتقل کیا، سپرمارکیٹ پولیس نے واقعے کو پولیس مقابلہ ظاہر کرنے کی کوشش کی تاہم سوشل میڈیا کی تیزی کے باعث پولیس کے ارماں آنسوئوں میں بہے گئے۔

مزید پڑھیں: کراچی، ڈرگ روڈ ریلوے اسٹیشن کے قریب دو موٹر سائیکلوں میں تصادم، ایک شخص جاں بحق، ایک زخمی

تفصیلات سپرمارکیٹ کے علاقے لیاقت آباد 4 نمبر ارم بیکری گیٹ نمبر ایک سراج ملک شاپ کے عقب میں دو ڈاکو شہریوں کے ہتھے چڑھ گئے ، شہریوں نے دونوں ڈاکوئوں کو دل کھول کر تشدد کا نشانہ بنایا اسی دوران نامعلوم شہری نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں دونوں ڈاکوئوں کی ٹانگوں میں ایک ایک گولی بھی لگی۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور ڈاکوئوں کو عوام کے چنگل سے نکال کر حراست میں لے کر طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا۔

مزید پڑھیں: کراچی: مبینہ مقابلے میں مارے جانے والے ڈاکو کی شناخت ہوگئی

چھیپا حکام کے مطابق زخمی ڈاکوئوں کی شناخت 27 سالہ وہاب ولد ظفر اور 26 سالہ حذیفہٰ ولد شکیل کے ناموں سے کی گئی ، ترجمان کراچی پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان سے ایک پستول بمعہ گولیاں ، ایک نقدی پستول ، نقد رقم ، موبائل فونز اور موٹرسائیکل برآمد کی گئی۔

مزید پڑھیں: کراچی: مبینہ مقابلے میں زخمی سمیت دو ڈاکو گرفتار

ابتدائی طور پر ایس ایچ او سپرمارکیٹ نے مزکورہ واقعے کو اپنے کارکردگی ظاہر کرتے ہوئے اعلیٰ افسران کو پولیس مقابلہ کے میسج کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے دوران گشت دو ڈاکوؤں کو مقابلے کے بعد گرفتار کر لیا تاہم کچھ ہی دیر میں انہیں اپنی غلطی کا احساس ہوگیا کیونکہ انہوں نے پورا واقعہ سوشل میڈیا پر دیکھ لیا اور پھر فوری طور اپنے اعلیٰ افسران کو دوسرا میسج کیا جس میں حقیقت بیان کی۔

ابتدائی طور پر ترجمان کراچی پولیس نے بھی ایس ایچ او سپرمارکیٹ کی کارکردگی کا میسج بھیجا تاہم ایس ایچ او کا نیا مسیج موصول ہوتے ہی ترجمان کراچی پولیس نے پہلا میسج ڈلیٹ کیا اور دوسرا میسج بھیج جاری کیا ۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ڈاکوئوں کو پولیس نے دو ڈاکو

پڑھیں:

فیصل آباد: ڈاکوؤں کی سڑک پر شوہر کے سامنے خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی

فیصل آباد میں سڑک پر اجتماعی زیادتی کی گھناؤنی واردات ہوئی ہے، ڈاکوؤں نے موٹر وے کے قریب میاں بیوی کو روکا اور شوہر کو باندھ کر اس کی بیوی کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ تھانہ ساندل بار کے علاقے میں دو روز قبل دوران واردات شادی شدہ خاتون سے تین افراد کی اجتمائی زیادتی کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

ملزمان کی گرفتاری کےلیے ایس پی اقبال ٹاؤن کی سربراہی میں چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔

ترجمان پولیس کے مطابق شوہر نے مبینہ وقوعہ کے بارہ گھنٹے بعد پولیس سے رابطہ کیا واقعہ کی ہر پہلو سے تفتیش کی جا رہی ہے۔

تھانہ ساندل بار میں درج کی گی ایف آئی ار کے مطابق عدنان مسیح نامی شخص نے پولیس کو بیان دیا تھا کہ 25 مارچ کی رات وہ اپنی بیوی کے ہمراہ اپنے گاؤں جا رہا تھا کہ راستے میں موٹر وے پل کے قریب سروس ایریا میں مسلح ڈاکوؤں نے انہیں گھیر لیا اور اسے باندھ کر اس کی بیوی کو نزدیکی کھیتوں میں لے جا کر تین ملزمان نے زیادتی کا نشانہ بنایا اور ان سے موبائل فون اور نقدی چھین کر فرار ہو گئے۔

ترجمان پولیس کے مطابق مقدمہ درج کرنے کے بعد ایس پی اقبال ٹاؤن کی قیادت میں تحقیقات اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے تین ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • بھارت عالمی سطح پر منشیات اسمگلنگ میں ملوث نکلا؛ امریکی خفیہ ایجنسی نے بھانڈا پھوڑ دیا
  • سہراب گوٹھ میں پولیس مقابلہ: دودھ کی دکان پر کھڑا نوجوان فائرنگ سے جاں بحق
  • لیاری میں لوٹ مار کے دوران شہری کی جوابی فائرنگ، ایک ڈاکو ہلاک دوسرا فرار
  • کراچی، اورنگی ٹاؤن میں مبینہ پولیس مقابلہ، ملزم زخمی حالت میں گرفتار
  • فیصل آباد: ڈاکوؤں کی سڑک پر شوہر کے سامنے خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی
  • امریکی خاتون کیساتھ وائرل ہونے والی خاتون پولیس افسر ایک بار پھر سوشل میڈیا پر وائرل
  • ڈی آئ جی ٹریفک پولیس کا کراچی کے شہریوں کو عید کا انوکھا تحفہ
  • سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا، علیمہ خان ایک بار پھر جے آئی ٹی کے سامنے پیش
  • سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا؛ علیمہ خان جے آئی ٹی کے سامنے پیش
  • کراچی: ڈاکو درزی کی دکان سے 80 سوٹ لے گئے