انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل روہت شرما کا بڑا فیصلہ!
اشاعت کی تاریخ: 28th, March 2025 GMT
بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے ٹیسٹ فارمیٹ میں خراب پرفارمنس کی وجہ سے انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں ممکنہ طور پر آرام کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
بھارتی خبررساں ادارے نے دعویٰ کیا ہے کہ ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ بھارتی ٹیم کے کپتان آرام کا فیصلہ کر چکے ہیں۔ جبکہ ویرات کوہلی ٹیم میں جگہ بنا لیں گے۔
واضح رہے آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں روہت شرما نے تین میچز میں صرف 31 رنز بنائے تھے جبکہ سڈنی میں کھیلے گئے آخری میچ سے خود کو ڈراپ کر لیا تھا۔
بھارت کی ٹیم انگلینڈ میں اپنا 45 روزہ دورہ 20 جون سے ہیڈنگلے میں پہلے تیسٹ سے شروع کرے گی۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
اقلیتوں کیساتھ ناروا سلوک کا بیان مسترد، بھارت میں ریاستی جبر کے شواہد موجود: پاکستان
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان نے بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر کے پاکستان میں اقلیتوں کے ساتھ ناروا سلوک کے بیان کو یکسر مسترد کر دیا۔ ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا کہ بھارت میں اقلیتوں پر ریاستی جبر کے شواہد موجود ہیں۔ اقلیتوں کے خلاف واقعات حکومتی عناصر کی ملی بھگت سے ہوتے ہیں۔ بھارت اقلیتوں کے حقوق کا چیمپئن بننے کی پوزیشن میں نہیں ہے۔ پاکستان میں ریاستی ادارے اقلیتوں کے تحفظ کو یقینی بناتے ہیں، اس کے برعکس بھارت میں اقلیتوں کے خلاف نفرت اور تشدد کو فروغ دیا جا رہا ہے۔ بھارت میں مساجد اور درگاہوں پر حملے معمول بن چکے ہیں۔ بھارتی حکومت دوسروں پر تنقید کے بجائے مسلمانوں سمیت اپنی تمام اقلیتوں کے تحفظ کو یقینی بنائے۔