بھارتی شہر حیدرآباد میں فلسطینیوں کی حمایت میں "یوم القدس کانفرنس" کا اہتمام
اشاعت کی تاریخ: 27th, March 2025 GMT
کانفرنس میں شیعہ سنی علماء کرام، دانشورں اور صحافیوں نے خطاب کرتے ہوئے مظلوم فلسطینیوں کی حمایت میں اپنے خیالات کا اظہار کیا اور ظالم غاصب صیہونی حکومت کی جانب سے فلسطین پر کئے جارہے مظالم کی مذمت کی۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو

اسلام ٹائمز۔ بھارتی شہر حیدرآباد میں آج تنظیم جعفری حیدرآباد کی جانب سے مولانا سید تقی رضا عابدی صدر تنظیم جعفری و شیعہ رکن حج کمیٹی ریاست تلنگانہ کی نگرانی میں مظلوم فلسطینیوں کی حمایت میں ایک کانفرنس بعنوان "عالمی یومِ قدس" کا انعقاد عمل میں آیا، جس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ کانفرنس میں شیعہ سنی علماء کرام، دانشورں اور صحافیوں نے خطاب کرتے ہوئے مظلوم فلسطینیوں کی حمایت میں اپنے خیالات کا اظہار کیا اور ظالم غاصب صیہونی حکومت کی جانب سے فلسطین پر کئے جارہے مظالم کی مذمت کی اور تمام مسلمانوں سے ایک جٹ ہوکر مظلوم فلسطینیوں کی حمایت کے لئے آواز اٹھانے کی اپیل کی، اس کے علاوہ حکومت ہند سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ فلسطینیوں کی حمایت کریں۔ یوم قدس کانفرنس میں علاقے کے معزز حضرات کے علاوہ کثیر تعداد میں نوجوانوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر اسرائیل کے خلاف سخت ناراضگی کا اظہار کرکے نعرے بلند کئے گئے۔ مولانا سید تقی رضا عابدی نے کہا کہ اس کانفرنس میں لوگوں نے شرکت فرما کر اپنی دینی حمیت اور ملی غیرت کا مظاہرہ کیا اور یک زبان ہوکر فلسطینیوں کی حمایت اور غاصب اسرائیل کے مظالم کی مذمت کی گئی۔.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: یوم القدس کانفرنس کانفرنس میں کا اہتمام
پڑھیں:
کوٹ ادو، ملی جماعتوں کے زیراہتمام جامعة الشیعہ سے پریس کلب القدس ریلی کا اہتمام
ریلی سے خطاب کرتے ہوئے رہنمائوں نے کہا کہ خدا کی قسم ہم بروز محشر اللہ و رسول اور لاکھوں فلسطینیوں کے سامنے جواب دہ ہوں گے، آج پاکستان سمیت اکثریت اسلامی ممالک کے حکمران اسلام و فلسطین کے ساتھ خیانت و غداری کے مرتکب ہو رہے ہیں، نیتن یاہو اور ٹرمپ جیسے درندوں کو کھلا چھوڑ دیا گیا ہے جو ہر روز پہلے سے بڑھ کر اپنی سفاکیت کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ یوم القدس کے موقع پر جامعہ الشیعہ کوٹ ادو سے شیعہ علما کونسل، مجلس وحدت مسلمین، تحریک بیداری اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے زیراہتمام ''قدس ریلی'' کا انعقاد کیا گیا۔ شرکا میں بچے، بڑے، بوڑھے، جوانوں کی کثیر تعداد کے علاوہ علمائے کرام شامل تھے۔ نوجوانوں نے فلسطین کا پرچم اُٹھا رکھا تھا جبکہ پلے کارڈذ اور بینرز پر فلسطین کے حق اور اسرائیل و امریکا کے خلاف نعرے درج تھے۔ ریلی کے شرکا نے پریس کلب تک پیدل مارچ کیا۔ ریلی کے شرکاء سے مولانا اقبال حسین پرنسپل جامعہ الشیعہ، مولانا سید ثقلین نقوی رہنما مجلس وحدت مسلمین، مرید حسین ایڈووکیٹ رہنما شیعہ علما کونسل، سید فرقان رضا رہنما تحریک بیداری امت مصطفی اور یوسف رضا رہنما امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن نے اپنے خطاب میں آزادی بیت المقدس کے لیے اسلامی مقاومت کی جد وجہد، قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔
رہنمائوں نے کہا کہ خدا کی قسم ہم بروز محشر اللہ و رسول اور لاکھوں فلسطینیوں کے سامنے جواب دہ ہوں گے، آج پاکستان سمیت اکثریت اسلامی ممالک کے حکمران اسلام و فلسطین کے ساتھ خیانت و غداری کے مرتکب ہو رہے ہیں، نیتن یاہو اور ٹرمپ جیسے درندوں کو کھلا چھوڑ دیا گیا ہے جو ہر روز پہلے سے بڑھ کر اپنی سفاکیت کا مظاہرہ کر رہے ہیں، ریلی کے آخر میں امریکی و اسرائیلی پرچم نذرآتش کیے گئے۔