بھارتی گلوکار سونو نگم کا دہلی ٹیکنالوجیکل یونیورسٹی میں منعقدہ سالانہ فیسٹیول ‘این جی فیسٹ 2025’ میں کنسرٹ بدنظمی کا شکار ہو گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اتوار کی رات ہونے والا سالانہ فیسٹیول اچانک ہنگامہ آرائی کی نذر ہوگیا، حاضرین میں سے بعض افراد نے اسٹیج کی جانب پتھر اور بوتلیں پھینکنا شروع کر دیں۔ اس واقعے کے باعث سونو نگم کو اپنی پرفارمنس روکنی پڑی، ایک لاکھ سے زائد طلبہ پر مشتمل ہجوم کے کچھ افراد کی اس ہنگامہ آرائی کے نتیجے میں ٹیم کے چند اراکین زخمی بھی ہوئے۔

اس موقع پر سونو نگم نے حاضرین سے امن و امان برقرار رکھنے کی اپیل کی اور کہا، "میں یہاں آپ کے لیے آیا ہوں تاکہ ہم سب اچھا وقت گزار سکیں۔ میں یہ نہیں کہہ رہا کہ آپ لطف اندوز نہ ہوں لیکن براہ کرم ایسا نہ کریں۔”

دلچسپ بات یہ ہے کہ اس دوران کسی نے اسٹیج پر ایک پنک بنی بینڈ پھینکا، جسے سونو نگم نے پہن لیا۔ اس کے بعد حاضرین ‘پوکی پوکی’ کے نعرے لگانے لگے۔

واقعے کے بعد ایک طالبہ نے اپنی مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا، "یہ انتہائی شرمناک تھا کہ صرف چند بدتمیز طلبہ کی وجہ سے ایک لیجنڈ کو اپنی پرفارمنس روک کر سامعین سے شائستگی کی درخواست کرنی پڑی۔” ایک اور طالب علم نے سونو نگم کے تحمل کی تعریف کرتے ہوئے کہا، "اس لمحے میں بھی وہ پرسکون اور باوقار رہے۔ انہوں نے ایک بار بھی اپنی آواز بلند نہیں کی۔”

واضح رہے کہ اس ہنگامہ آرائی کے تھمنے کے بعد سونو نگم نے اپنے کیے گئے وعدے کے مطابق دوبارہ اپنی پرفارمنس شروع کی۔ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب سونو نگم کو کنسرٹ کے دوران بدتمیزی اور بدانتظامی کا سامنا کرنا پڑا ہو، گزشتہ ماہ کولکتہ میں ہونے والے ایک کنسرٹ کے دوران بھی ہجوم بے قابو ہو گیا تھا۔

TagsShowbiz News Urdu.

ذریعہ: Al Qamar Online

پڑھیں:

آئین و قانون کی دھجیاں اڑائی گئیں، عمر ایوب

فائل فوٹو۔

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور تحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب نے کہا ہے کہ چار گھنٹے اڈیالہ جیل کے باہر انتظار کیا، یہاں پر حسب معمول آئین و قانون کی دھجیاں اڑائی گئی ہیں۔ 

راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے باہر پی ٹی آئی رہنماؤں نے میڈیا سے گفتگو کی۔

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل  نے عدالت کو ملاقات کی یقین دہانی کرائی تھی۔ چار گھنٹے ہم نے اڈیالہ جیل کے باہر انتظار کیا، متعدد بار جیل انتظامیہ کو آگاہ کیا۔ 

سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر سینٹر شبلی فراز نے کہا کہ عدالتی احکامات کی آج توہین ہوئی ان احکامات پرعمل درآمد نہیں کیا گیا۔ 

علامہ راجا ناصر عباس نے کہا کہ ہمارا سامنا ظالموں کےساتھ ہے، ہم کبھی نہیں ہٹیں گے، میدان نہیں چھوڑیں گے، انھوں نے کہا عوام کو ان چوروں ڈاکوؤں پراعتماد نہیں ہے۔

 پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کے صدر جنید اکبر نے کہا کہ ہمارے حوصلے پست نہیں ہوں گے، عوام بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ہیں۔ 

بانی پی ٹی آئی کے ترجمان نیاز اللہ نیازی نے کہا ہم آج ملاقات نہ کرائے جانے کے خلاف توہین عدالت کی پٹیشن فائنل کریں گے۔

متعلقہ مضامین

  • راج کپور نے ممتاز اور ندیم کو اپنی فلم میں کام کی پیشکش کی؛ پھر کیا ہوا ؟
  • نیہا ککڑ میوزک کنسرٹ کے دوران کیوں روئی تھیں؟ گلوکارہ نے سچ بتادیا
  • میلبرن کنسرٹ مفت میں کیا، آرگنائزر سب کے پیسے لے کر بھاگ گئے، نیہا ککڑ کا تہلکہ خیز انکشاف
  • رجب بٹ کے خلاف 295 سی کی توہین کا مقدمہ، ڈکی بھائی بھی میدان میں کود پڑے
  • آئین و قانون کی دھجیاں اڑائی گئیں، عمر ایوب
  • پاکستانی کمپپنیوں پر بلا ثبوت پابندیاں لگائی گئیں، فارن آفس کا ردعمل
  • سچ کا انتظار کرو آپ پچھتاؤ گے، نیہا ککڑ کا میلبرن تنازع کے بعد پہلا ردعمل
  • بھارتی خفیہ ایجنسی ” را“ پاکستان میں قتل و غارت گری میں ملوث ہے، دنیش کے ووہرا کا اعتراف
  • پی ایس ایل ترانہ؛ علی ظفر کو منتخب کرنا ملتان سلطانز کے اونر کو پسند نہ آیا؟
  • بھارتی نوجوان وکٹ کیپر کا محمد رضوان پر طنز، سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی