سرگودھا: 4 افراد کی 13 سالہ لڑکی سے مبینہ اجتماعی زیادتی، ویڈیو بھی بنائی
اشاعت کی تاریخ: 26th, March 2025 GMT
علامتی تصویر
سرگودھا میں 4 افراد نے 13 سالہ لڑکی کے ساتھ مبینہ اجتماعی زیادتی کی اور ویڈیو بھی بنائی۔
پولیس حکام کے مطابق سرگودھا کے نواحی گاؤں 132 جنوبی سے 13 سالہ لڑکی کو ملزمان نے 3 ماہ قبل اغوا کیا تھا۔
لڑکی کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے میڈیکل کرایا جارہا ہے، معاملے کی مزید تحقیقات اور ملزمان کی تلاش جاری ہے۔
لڑکی کے والد نے میڈیا کو بتایا کہ بیٹی ملزمان کے چنگل سے بھاگ کر سلانوالی ویگن اڈا پہنچی، جس نے فون پر بتایا کہ وہ اڈے پر ہے، اُس کی حالت غیر تھی۔
لڑکی نے اپنے بیان میں بتایا کہ ملزم اور اُس کے 3 دوست زیادتی کرتے رہے اور انہوں نے ویڈیو بھی بنائی۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
6 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار
لاہور میں 06 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کی مبینہ کوشش کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا گیا۔
ترجمان لاہور پولیس کے مطابق اے ایس پی ڈیفنس شہر بانو نقوی کی ہدایت پر چوکی نادر آباد پولیس نے 15 کی کال پر فوری ایکشن لیا اور 06 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کی کوشش کرنے والے ملزم اصغر کو گرفتار کرلی۔
اے ایس پی ڈیفنس شہر بانو نقوی نے کہ بچی گھر میں کھیل رہی تھی کہ ہمسائیہ اصغر بچی کو ورغلا پھسلا کر اپنے گھر لے گیا اور بچی کے ساتھ زیادتی کرنے کی کوشش کی، متاثرہ بچی کے والد مظہر علی کی مدعیت میں نامزد ملزم اصغر کے خلاف فوری مقدمہ درج کیا گیا۔
ایس پی کینٹ نے چوکی انچارج نادر آباد نعیم سلطان اور پولیس ٹیم کو شاباش دی اور کہا کہ بچوں کا جنسی استحصال کرنے والوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جاۓ گا۔